بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

29-May-2020

سعودیہ کا پاکستانی مزدوروں کو آئندہ تین ماہ کی تنخواہ دینے کا بڑا اعلان

paktv Avatar
73 Views 0 1 مہینہ
سعودیہ کا پاکستانی مزدوروں کو آئندہ تین ماہ کی تنخواہ دینے کا بڑا اعلان
Courtesy Facebook
Posted at 21 اپریل-2020

کرونا وبا سے متاثر ہونیوالوں میں سعودی عرب بھی شامل ہیں۔ سعودی عرب میں پاکستانی مزدوروں کی بڑی تعداد ملازمت کرتی ہے۔ کرونا کی وجہ سے ان کی مشکلات میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے۔

سعودی عرب کا پاکستانی مزدور کی انٹری اور ایگزٹ ویزے کی مدت بڑھانے کا اعلان

سعودی عرب میں مقیم پاکستانی محنت کشوں کے مسائل کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز زلفی بخاری نے نائب سعودی وزیر برائے افرادی قوت عبد اللہ بن نصیر سے ویڈیو لنک کے ذریعے رابطہ کیا۔

ان سے پاکستانی محنت کشوں کی مشکلات اور انہیں حل کرنے کیلئے تفصیلی مشاورت کی۔ زلفی بخاری نے سعودی وزیر سے پاکستانی مزدوروں سے تعاون بڑھانے اور پاکستان واپسی کیلئے اقدامات کی درخواست کی۔ اس موقع پر سعودی عرب نے پاکستانی مزدور کی انٹری اور ایگزٹ ویزے کی مدت بڑھانے کا اعلان کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ دسمبر تک پاکستانی مزدوروں کے ویزوں میں توسیع بالکل مفت ہو گی۔ تمام سعودی کمپنیاں اگلے تین ماہ تک کسی پاکستانی محنت کش کو ملازمت سے برطرف نہیں کریں گی۔ تمام ملازمین کو تین ماہ کی تنخواہو ں کی ادائیگی کا سلسلہ برقرار رکھا جائیگا۔ برطرف ملازمین سے بھی تعاون کیا جائیگا۔

تمام پاکستانی مزدوروں کو مکمل تنخواہ اور بقایا جات کی ادائیگی ممکن بنائی جائے گی۔ واضح رہے سعودی عرب میں بھی کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک وہاں لاکھوں مزدور بے روزگار ہو چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

پٹرول کی قیمت میں مزید کمی متوقع

کورونا وائرس کے پھیلاو کے بعد گزشتہ کچھ عرصہ سے تیل کی کھپت میں کمی کے باعث عالمی…

2 دن
پٹرول کی قیمت میں مزید کمی متوقع

سکوک بانڈز کی آمدنی پر وزارت توانائی اور وزارت خزانہ میں ٹھن…

اسلام آباد۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے خصوصی اجلاس میں سکوک بانڈز سے حاصل ہونیوالی 200 ارب کی ادائیگیوں…

1 ہفتہ
سکوک بانڈز کی آمدنی پر وزارت توانائی اور وزارت خزانہ میں ٹھن گئی

دس ماہ کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 71 فیصد کمی کا…

اسلام آباد۔ رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں جاری کھاتوں کے خسارے میں 71 فیصد کمی…

1 ہفتہ
دس ماہ کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 71 فیصد کمی کا دعویٰ

جی 20 گروپ سے پاکستان کو 2 ارب ڈالر سے زائد کا…

قومی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے جی 20 سے قرضوں کو موخر کرانے کا معاہدہ منظور کر لیا۔ یہ…

1 ہفتہ
جی 20 گروپ سے پاکستان کو 2 ارب ڈالر سے زائد کا ریلیف ملنے کا امکان

تازہ ترین

یکم جون سے مزید مسافر ٹرینیں چلائی جائیں گی

پاکستان ریلوے نے کورونا وائرس کے باعث کئے گئے لاک ڈاون میں نرمی کے بعد مزید 10 ٹرینیں…

5 گھنٹے
یکم جون سے مزید مسافر ٹرینیں چلائی جائیں گی

بیٹسمین جسے شعیب اختر 10 برسوں میں ایک بار بھی آؤٹ نہ…

شعیب اختر نا صرف پاکستان کے بلکہ دنیا کے تیز ترین باولر ہیں۔ انہیں راولپنڈی ایکسپریس کے نام…

5 گھنٹے
بیٹسمین جسے شعیب اختر 10 برسوں میں ایک بار بھی آؤٹ نہ کر سکے

نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری

احتساب عدالت اسلام آباد نے نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں جبکہ آصف علی زرداری کی…

3 گھنٹے
نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری

ایکسپورٹرز کو بڑے ممالک سے فیس ماسک کےآرڈرز ملنے لگے

پاکستانی ایکسپورٹرز کو امریکا ، یورپ اور کینیڈا سے فیس ماسک کے بڑے آرڈر موصول ہونا شرو ع…

3 گھنٹے
ایکسپورٹرز کو بڑے ممالک سے فیس ماسک کےآرڈرز ملنے لگے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے