بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

12-July-2020

پنجاب کا 2240 ارب روپے کا بجٹ پیش، پنشن اور تنخواہیں نہ بڑھ سکی

Iqra Khan Iqra Khan
63 Views 0 4 ہفتے
پنجاب کا 2240 ارب روپے کا بجٹ پیش، پنشن اور تنخواہیں نہ بڑھ سکی
PK Times, Urdu point
Posted at 15 جون-2020

وفاق کے بعد پنجاب کا 2ہزار 240 ارب روپے کا بجٹ پیش کر دیا گیا، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ نہیں کیا گیا۔

پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کا دوسرا صوبائی بجٹ پیش کیا گیا، یہ بجٹ صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت نے پیش کیا۔

بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن نے شور شرابہ کیا، ممبران اسمبلی نے ہاتھوں میں حکومت مخالف بینرز اٹھا رکھےتھے، بینرز پر حکومت ناکام، عوام پریشان، مزدور دشمن بجٹ، غریب دشمن بجٹ نامنظور نامنظور کے نعرے درج تھے جبکہ ایوان میں چینی چور، آٹا چور کے نعرے بھی لگائے گئے۔

بجٹ پیش کرتے ہوئے صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت کا کہنا تھا کہ جاری اخراجات کاحجم 12کھرب99ارب روپےسےبڑھاکر13کھرب18 ارب روپےکیاگیاہے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال کیلئے جاری اخراجات کوتقریباًرواں مالی سال کی سطح پرمنجمدکیا گیا۔ این ایف سی ایوارڈکےتحت پنجاب کو14کھرب33ارب روپےمہیاکئےجائیں گے۔ صوبائی محصولات میں317ارب روپےکاہدف مقررکیاگیاہے۔

صوبائی وزیر خزانہ نے کہا کہ زراعت ایمرجنسی پروگرام کیلئے ایک ارب 68 کروڑ رکھےگئےہیں۔ غیر نصابی تعلیم کیلئے 3 ارب اور اسپیشل ایجوکیشن کیلئے 80 کروڑ روپے رکھے گئے۔

انہوں نے کہا کہ 7 اضلاع میں 7 نئی یونیورسٹیاں اور پرانی یونیورسٹیوں کی اپ گریڈیشن شامل ہے، دیہاتوں سے شہروں کیلئے سڑکوں کی تعمیر کے منصوبے شروع کئےجارہےہیں جبکہ صاف پانی کی فراہمی کیلئے ایک ارب روپے رکھےگئےہیں۔

بجٹ میں نیا پاکستان ہاوسنگ کیلئے پنجاب حکومت نے ایک ارب رکھےہیں۔ بلدیاتی سطح پر میونسپل ڈویلپمنٹ پروگرام 23 ارب لاگت سے شروع کیا ہے۔ محکمہ جنگلات کیلئے 8 ارب روپے سے زائد رقم رکھی گئی ہے۔

لائف سٹاف اور ڈیری ڈویلپمنٹ کیلئے 13 ارب 30 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔ بارانی علاقوں کیلئے 70 کروڑ روپے رکھےگئےہیں، مقامی حکومتوں کےبجٹ میں10ارب روپےسےزائدکااضافہ کیا گیا ہے۔

پنشن ریفارم کے ذریعے 19 ارب روپے سے زائد کی بچت کی تجویزہے۔ سروس ڈیلیوری پراخراجات میں بھی10ارب روپےسےزائدکی کمی کی گئی ہے۔

دیہاتوں سے شہروں کیلئے سڑکوں کی تعمیر کے منصوبے شروع کئےجارہےہیں، صاف پانی کی فراہمی کیلئے ایک ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

بجٹ میں 1122 کی بہتری کیلئے 4 ارب سے زائد رقم رکھی گئی ہے، بلدیاتی سطح پر میونسپل ڈویلپمنٹ پروگرام 23 ارب لاگت سے شروع کیا ہے، محکمہ جنگلات کیلئے 8 ارب روپے سے زائد رقم رکھی گئی ہے۔

سکولوں کی اپ گریڈیشن کیلئے خطیر رقم رکھی گئی ہے، اعلیٰ تعلیم کے فروغ کیلئے 37 ارب سے زائد کی رقم رکھی گئی ہے۔ دانش سکول کیلئے 3 ارب روپے رکھےگئےہیں۔ ترقیاتی منصوبوں کیلئے 24 ارب رکھے گئےہیں۔ تعلیم کے شعبے کیلئے 391 ارب روپے مختص کیے۔

مقامی حکومتوں کےبجٹ میں 10 ارب روپے سے زائد کا اضافہ کیا گیا ہے۔ پنشن ریفارم کےذریعے19ارب روپےسےزائدکی بچت کی تجویزہے۔ سروس ڈیلیوری پراخراجات میں بھی10ارب روپےسےزائدکی کمی کی گئی ہے۔

ای پےپورٹل کےتحت آن لائن ادائیگی کی صورت میں 5 فیصد کا خصوصی ڈسکاونٹ دیا جائے گا۔ گاڑیوں کی رجسٹریشن اورٹوکن ٹیکس کی مکمل ادائیگی پر 10 فیصدکی بجائے20فیصدچھوٹ تجویزہے۔

پنجاب صحت کارڈ کی مد میں 12 ارب روپے مختص کئے گئے، 36 اضلاع میں 50 لاکھ لوگوں کو صحت کارڈ دیئےگئےہیں، 12 ہزار پیرامیڈیکل سٹاف کی بھرتیاں کی گئی ہیں۔ مختلف اضلاع کے ہسپتالوں میں نئے بلاکس تعمیر کئے جارہےہیں۔

لاہور میں سٹیٹ آف دی آرٹ اسپتال تعمیر کیا جائےگا۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں صحت کیلئے 284 ارب روپے مختص کئے گئے۔ پنجاب کے 9 اضلاع میں خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے ایک ارب روپے رکھے گئے، جنوبی پنجاب کے ترقیاتی پروگرام کیلئے 2 ارب روپے رکھےگئےہیں۔

سویلین شہدا کیلئے خراج الشہدا پروگرام کے آغاز کامنصوبہ ہے۔ نوجوانوں کی فنی تربیت کیلئے 6 ارب 87 کروڑ مختص کئےگئے۔ ہنر مند پروگرام کیلئے ایک ارب روپے سے زیادہ رقم مختص کی گئی۔

ترقیاتی پروگرام کے 240ارب روپےمختلف شعبہ جات میں اخراجات کیلئےجاری کرچکےتھے۔ کوروناصورت حال میں وفاقی حکومت نے12کھرب40ارب کاپیکج دیا۔

مارچ 2020 کے اختتام تک پنجاب کے آن سورس ریونیومیں بھی 23 فیصدکااضافہ ہوا، کمیونٹی ڈویلمنٹ پروگرام کیلئے 15 ارب روپے مختص کئےجارہےہیں،پی پی پراجیکٹس کے تحت چلنے والے منصوبوں کو سیلز ٹیکس سے استثنیٰ دیاگیا ہے۔

معاشی چیلنج کے باوجود ترقیاتی پروگرام پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیاجائےگا۔ مالی سال میں ترقیاتی بجٹ پر 373 ارب روپے مختص کئے گئے۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کاقیام عمل میں لایاگیاہے۔

آسان کاروبار کیلئے لائسنس فیس پر ٹیکس 0 فیصد کیاجارہا ہے۔ لینڈ ریونیو پر جلد ضروری ترامیم کی جائیں گی، گاڑیوں کی یکمشت رجسٹریشن پر 20 فیصد چھوٹ دی جارہی ہے، ڈیبٹ کارڈ سے ٹرانزیکشن کی صورت میں 5 فیصد ٹیکس وصول کیاجائےگا۔

متعلقہ خبریں

پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی میں 355 آسامیاں ختم کردی گئیں

پنجاب حکومت کی جانب سے پنجاب لینڈریکارڈ اتھارٹی میں 355آسامیاں ختم کردی گئی ہیں۔ ختم کی جانیوالی آسامیوں…

4 دن
پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی میں 355 آسامیاں ختم کردی گئیں

پنجاب حکومت نے آٹے کی قیمت میں بڑی کمی کر دی

پنجاب حکومت نے آٹے کی قیمت میں کمی کر دی ہے۔ پنجاب کابینہ نے گندم کی عبوری پالیسی…

1 ہفتہ
پنجاب حکومت نے آٹے کی قیمت میں بڑی کمی کر دی

ورلڈ بینک نے پاکستان کیلئے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی

ورلڈ بینک نے پاکستان کیلئے 50 کروڑ ڈالر کے قرض کی منظوری دیدی ہے۔ عالمی ادارے کے پاکستان…

1 ہفتہ
ورلڈ بینک نے پاکستان کیلئے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی

آٹے کی قیمت میں اضافے کی منظوری

حکومت اور فلور ملز کے درمیان 30روز سے جاری ڈیڈ لاک ختم ہوگیا۔ محکمہ خوراک اور فلور ملز…

2 ہفتے
پنجاب حکومت نے آٹے کی قیمت میں بڑی کمی کر دی

تازہ ترین

انڈیا میں ٹک ٹاک پر پابندی، کمپنی نے ہیڈ کوارٹر چین سے…

انڈیا میں پابندی کے بعد ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے اپنا ہیڈ کوارٹر چین سے باہر منتقل…

4 گھنٹے
انڈیا میں ٹک ٹاک پر پابندی، کمپنی نے ہیڈ کوارٹر چین سے نکالنے کا منصوبہ بنا لیا

کل سے لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کراچی میں کل سے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کےخاتمے کا اعلان کردیا۔ گورنرسندھ…

6 گھنٹے
کل سے لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی

ویڈیو گیمز کھیلنے سے 15 سالہ لڑکے کا ہاتھ اور بازو مفلوج…

ویڈیو گیمز کھیلنے سے 15 سالہ لڑکے کا ہاتھ اور بازو مفلوج ہو گیا۔ چین کے شہر نیننگ…

6 گھنٹے
ویڈیو گیمز کھیلنے سے 15 سالہ لڑکے کا ہاتھ اور بازو مفلوج ہو گیا

پب جی انتظامیہ نے پاکستانی ٹیم کو انٹرنیشنل لیگ میں حصہ لینے…

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشنز اتھارٹی (پی ٹی اے ) کی جانب سے پب جی گیم پر پابندی کے بعد…

7 گھنٹے
پب جی انتظامیہ نے پاکستانی ٹیم کو انٹرنیشنل لیگ میں حصہ لینے سے روکدیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے