بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

02-April-2020

پی آئی اے کے مالیاتی خسارے کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش

Tariq Tariq
41 Views 0 2 مہینے
پی آئی اے کے مالیاتی خسارے کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش پی آئی اے کے مالیاتی خسارے کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش
Geo
Posted at 13 فروری-2020

اسلام آباد۔ قومی ائرلائن پی آئی اے کے بڑھتے ہوئے مالی خسارے کی رپورٹ منظرعام پر آ گئی۔ قومی ادارے کا دعویٰ رہا ہے کہ وہ مالی خسارے میں کمی لانے میں کامیاب ہوگیا ہے مگر تازہ اعدادوشمار سے اس کی صریح نفی ہوئی ہے۔ ایوی ایشن ڈویژن کے قومی اسمبلی میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں قومی ائرلائن کو 18 بین الاقوامی روٹس پر خسارے کا سامنا ہے۔

قومی ائرلائن کو 18 بین الاقوامی روٹس پر خسارے کا سامنا

ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کو ٹورنٹو روٹ پر 55 کروڑ، اسلام آباد لندن روٹ پر41 کروڑ، لاہور لندن روٹ پر 14 کروڑ، کوپن ہیگن روٹ پر 74 کروڑ، سیالکوٹ لندن روٹ پر 17 کروڑ، بیجنگ ٹوکیو روٹ پر 73کروڑ، کراچی لندن روٹ پر 55 کروڑ، اور فیصل آباد جدہ روٹ پر 12 کروڑ نقصان ہو رہا ہے۔

ایک دہائی کے دوران پی آئی اے کو ہونیوالے نقصانات اور بھرتیوں کی تفصیلات بھی ایوان میں پیش کی گئیں۔ قومی اسمبلی میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کو 2009ء میں خسارہ 12 ارب تھا جبکہ سال 2012ء میں پی آئی اے کو 44 ارب اور 2014ء میں 29 ارب کا نقصان ہوا۔

ایوان کو تحریری جواب میں بتایا گیا کہ سال 2017ء میں پی آئی اے کو 51 ارب کا نقصان ہوا۔ 2018ء میں 67 ارب اور 2019ء میں 53 ارب خسارہ ہوا۔ 2010ء سے اب تک ایک دہائی کے دوران تین ہزار 492 ملازمین بھرتی کئے گئے۔ قومی اسمبلی کو تحریری طور پر بتایا گیا کہ قومی ائر لائن میں 15 ہزار 52ملازمین ہیں جن میں 11 ہزار 284ملازمین مستقل ہیں۔

متعلقہ خبریں

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 20 لاکھ ڈالر امداد کی منظوری…

پاکستان میں کورونا وائرس کے خاتمے کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے 20 لاکھ ڈالر کی…

3 دن
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 20 لاکھ ڈالر امداد کی منظوری دیدی

قومی بنک کی تمام کمرشل بنکوں کو گھروں پر چیک وصول کرنے…

اسلام آباد ۔کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے تمام کمرشل…

4 دن
قومی بنک کی تمام کمرشل بنکوں کو گھروں پر چیک وصول کرنے کی اجازت

سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے سونے کے خریدارواں کو پریشان کردیا ہے، سونے کی قیمت ملکی تاریخ…

5 دن
سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

پٹرول کے بعد سی این جی کی قیمت میں بھی کمی کر…

پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کے بعد سی این جی کی قیمت میں بھی 9 روپے…

6 دن
پٹرول کے بعد سی این جی کی قیمت میں بھی کمی کر دی گئی

تازہ ترین

کیمبرج اسکول سسٹم کا بغیرامتحانات بچوں کو پاس کرنے کا اعلان

کیمبرج اسکول سسٹم نے کورونا وائرس کے باعث صورتحال کے پیش نظر بچوں کوبغیر امتحان کے پاس کرنے…

5 گھنٹے
کیمبرج اسکول سسٹم کا بغیرامتحانات بچوں کو پاس کرنے کا اعلان

پی آئی اے کو جزوی بین الاقوامی پروازوں کی اجازت

اسلام آباد۔ حکومت پاکستان کی جانب سے 21 مارچ کو اپنی تمام ملکی اور غیر ملکی فضائی آپریشن…

8 گھنٹے
پی آئی اے کو جزوی بین الاقوامی پروازوں کی اجازت

نجی چینل سٹی 42 پر سرکاری کورونا مشینری استعمال کرنے کا الزام

لاہور کے ایک میڈیا گروپ سٹی 42 نیوز نیٹ ورک میں کورونا سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال…

9 گھنٹے
نجی چینل سٹی فور24 پر سرکاری کورونا مشینری استعمال کرنے کا الزام

بتیس امریکی ارکان کانگریس کا ایران پرسے عائد پابندیاں اٹھانے کا بڑا…

نیویارک۔ کورونا وائرس کے بے قابو ہونے کے بعد عالمی پابندیوں کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر…

10 گھنٹے
بتیس امریکی ارکان کانگریس کا ایران پرسے عائد پابندیاں اٹھانے کا بڑا مطالبہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے