بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

04-April-2020

پاکستان کو15 ارب ڈالرسے زائد تجارتی خسارے کا سامنا

Tariq Tariq
65 Views 0 1 مہینہ
پاکستان کو15 ارب ڈالرسے زائد تجارتی خسارے کا سامنا
Express
Posted at 3 مارچ-2020

اسلام آباد۔ حکومت کی جانب سے قوم کو کئی مرتبہ ملکی تجارتی خسار ے میں کمی کی خوشخبری سنائی گئی مگر اب حقائق اس کے برعکس سامنے آ رہے ہیں۔ ملکی تجارتی خسارہ مسلسل بڑھ رہا ہے۔ اب ممبرایف بی آرکسٹم نے بھی اس کی تصدیق کر دی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال فروری تک 31.3 ارب ڈالر کی درآمدات جبکہ15.6 ارب ڈالر کی برآمدات ہوئی ہیں۔ سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے کم ترقی یافتہ جات کے اجلاس کے دوران درآمدات اوربرآمدات کی صورتحال پر ممبرکسٹم ایف بی آر کا کہنا تھاکہ گزشتہ مالی سال کے دوران55 ارب90 کروڑڈالرسے زائد کی درآمدات جبکہ23 ارب ڈالرکی برآمدات ہوئیں۔

برآمدات بڑھانے کیلئے ملک میں انڈسٹری کا لگنا ضروری ہے

برآمدات بڑھانے کیلئے ملک میں انڈسٹری کا لگنا ضروری ہے جس کیلئے حکومت تیزی سے کام کر رہی ہے۔ کمیٹی ممبران کا کہنا تھا کہ کم ترقی یافتہ علاقوں میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کا قیام ضروری ہے۔ اس بارے میں قواعد میں کوئی مسئلہ ہے تو رولز میں نرمی لائی جائے تاکہ وہاں پر کاروبار کو فروغ دیا جا سکے،

کم ترقی یافتہ علاقوں میں خواتین چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا قیام بھی وقت کی ضرورت ہے۔ وزارت کامرس حکام کا کہنا تھا کہ قواعد میں نرمی کے ذریعے وہاں چیمبرز کی رجسٹریشنکے عمل میں تیزی لائی جائے۔ اجلاس میں کسٹم حکام نے چمن و بادینی میں کسٹم گیٹ ویز کو 24 گھنٹے آپریشنل بنانے کی بھی ہدایت کی۔

کمیٹی نے چمن گیٹ وے کو آپریشنل بنانے کیلئے درکار تمام عملہ جلد فراہم کرنے کی بھی سفارش کر دی۔ کمیٹی نے ان علاقوں کی سڑکوں کو صوبے کے بجائے این ایچ اے کے حوالے کرنے کیلئے وزارت مواصلات سے بات کرنے کی بھی سفارش کی۔

متعلقہ خبریں

پاکستان میں ڈیڑھ کروڑ افراد بے روزگار ہو سکتے ہیں۔ ماہرین

اسلام آباد۔ چین کے شہر ووہان سے پھوٹنے والا کورونا وائرس اب دنیا کے 203 ممالک میں اپنے…

9 گھنٹے
پاکستان میں ڈیڑھ کروڑ افراد بے روزگار ہو سکتے ہیں۔ ماہرین

یوٹیلیٹی اسٹورز نے جہانگیر ترین سے 20 ہزار میٹرک ٹن چینی خرید…

یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین سے چینی کی بڑی تعداد خرید لی…

1 دن
یوٹیلیٹی اسٹورز نے جہانگیر ترین سے 20 ہزار میٹرک ٹن چینی خرید لی

موڈیز نے پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح 2.5 فیصد رہنے کا…

عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح 2 سے ڈھائی فیصد تک رہنے…

2 دن
موڈیز نے پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح 2.5 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کردیا

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 20 لاکھ ڈالر امداد کی منظوری…

پاکستان میں کورونا وائرس کے خاتمے کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے 20 لاکھ ڈالر کی…

4 دن
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 20 لاکھ ڈالر امداد کی منظوری دیدی

تازہ ترین

اغوا اور قتل میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا ملنی چاہئے۔…

واشنگٹن۔ سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے امریکی صحافی ڈینیئل پرل کے قاتلوں کی رہائی کے فیصلے پر امریکہ…

2 گھنٹے
اغوا اور قتل میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا ملنی چاہئے۔ ایلس ویلز

پاک افغان بارڈردوطرفہ کاروبار کیلئے کھولنے کا بڑا اعلان

پشاور۔ پاک افغان اعلٰی حکام نے درمیان آج مذاکرات کے بعد اتوار سے دوطرفہ تجارت کیلئے کھولنے کا…

2 گھنٹے
پاک افغان بارڈردوطرفہ کاروبار کیلئے کھولنے کا بڑا اعلان

کرونا مبتلا مریض کو غلط سفری معلومات دینوالے شخص کو قید کی…

کورونا وائرس چین کے شہر ووہان سے پھوٹنے کے بعد اب تک 204 ممالک میں رپورٹ ہو چکا…

3 گھنٹے

مذہبی سکالر طیبہ خانم بھی کرونا متاثرین کی مدد کیلئے سامنے آ…

اسلام آباد۔ کرونا متا ثرین کی مدد کیلئے مخیر حضرات نے آگے آ کر فنڈز جمع کرانے کا…

3 گھنٹے
مذہبی سکالر طیبہ خانم بھی کرونا متاثرین کی مدد کیلئے سامنے آ گئیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے