بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

11-July-2020

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے آٹے کی قیمت میں مزید اضافہ کر دیا

Iqra Khan Iqra Khan
91 Views 0 1 مہینہ
پنجاب حکومت نے آٹے کی قیمت میں بڑی کمی کر دی
Dawn
Posted at 6 جون-2020

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب زون نے آٹے کی قیمت میں مزید اضافہ کر دیا۔

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب نے آٹے کا 20 کلو کا تھیلا ازخود 50 روپے مہنگا کر دیا گیا۔ شہر کے مختلف علاقوں میں 20 کلو کا تھیلا 1000 روپے سے زائد میں فروخت ہونے لگا۔

گز شتہ 10 روز میں آٹے کی قیمت میں دوسری مرتبہ اضافہ ہوا ہے۔10 روز قبل آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 805 روپے میں فروخت کیا جا رہا تھا۔

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ آٹے کی قیمت میں اضافہ محکمہ خوراک پنجاب کی ناقص پالیسیوں کے باعث ہواہے۔

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے مطابق مہنگی گندم خرید کر سستے داموں آٹا فروخت نہیں کر سکتے۔ اگر حکومت نے آٹے کی قیمتوں میں کمی کروانی ہے تو گندم کا کوٹہ فراہم کیا جائے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے آٹے کی قیمت میں از خود اضافہ کر دیا تھا، 20 کلو آٹے کا تھیلا 120 روپے مہنگا کر دیا تھا۔

بڑھتی ہوئی مہنگائی میں پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے آٹے کی قیمت میں از خود اضافہ کر دیا ہے، بیس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 120 روپے کا اضافہ کر دیا ہے جس کے بعد 20 کلو آٹے کا تھیلا 805 کے بجائے 925 روپے کا ہو گیا ہے۔

آٹے کے 20 کلو تھیلے کی ایکس مل قیمت 900 روپے کر دی گئی ہے جبکہ فلور ملز ایسوسی ایشن کی طرف سے جواز دیا گیا ہے کہ گندم کی قیمت بڑھنے کے بعد آٹے کی قیمت بڑھائی گئی۔

چیئرمین پنجاب فلورملزایسوسی ایشن عبدالروف مختار کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں گندم کی فی من قیمت 1600 روپے سے بڑھ گئی ہے۔ زائدنرخوں پرگندم خریدکرسرکاری نرخوں پرآٹے کی فراہمی ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ گندم کی نئی فصل کی نقل وحمل پر پابندی کے باعث صورتحال خراب ہوئی، ملز کے سٹاک کو سرکاری تحویل میں لئے جانے سے آٹے کی صورتحال خراب ہوئی، اس وقت فلورملزکے پاس 72 گھنٹوں کیلئے گندم کا سٹاک موجود نہیں۔

عبد الرؤف مختار نے کہا کہ محکمہ خوراک سرکاری قیمت برقرار رکھنا چاہتا ہے تو گندم کا اجراکیا جائے، آٹےکی سپلائی برقرار رکھنا محکمہ خوراک کی ذمہ داری ہے ۔

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کی طرف سے آٹے کی قیمت میں اضافے پر صوبائی وزیر عبد العلیم خان کا کہنا ہے کہ گندم اور آٹے کی قیمتوں سے متعلق فلور ملز کا بیان یکطرفہ، حکومت اسے تسلیم نہیں کرتی۔

انہوں نے کہا کہ مختلف اضلاع میں گندم کی قیمتوں میں فرق ہے، ایک جیسا ریٹ نہیں ہو سکتا۔ جہاں گندم سستی ہو گی وہاں آٹے کے نرخ بھی کم ہوں گے۔

عبد العلیم نے کہا کہ نئے نرخوں کے تعین کیلئے فلور ملز ایسوسی ایشن سے کل محکمانہ اجلاس ہو گا۔ ریٹ وہی ہو گا جو انتظامیہ اور محکمہ خوراک کی مشاورت سے طے ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ مل اوونرز عوام کی تکلیف کا احساس کرتے ہوئے تعاون کریں گے، اگر فلور ملز ایسوسی ایشن نے تعاون نہ کیا تو پھر حکومت اپنا طریقہ کار خود طے کرے گی۔

متعلقہ خبریں

پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی میں 355 آسامیاں ختم کردی گئیں

پنجاب حکومت کی جانب سے پنجاب لینڈریکارڈ اتھارٹی میں 355آسامیاں ختم کردی گئی ہیں۔ ختم کی جانیوالی آسامیوں…

4 دن
پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی میں 355 آسامیاں ختم کردی گئیں

پنجاب حکومت نے آٹے کی قیمت میں بڑی کمی کر دی

پنجاب حکومت نے آٹے کی قیمت میں کمی کر دی ہے۔ پنجاب کابینہ نے گندم کی عبوری پالیسی…

1 ہفتہ
پنجاب حکومت نے آٹے کی قیمت میں بڑی کمی کر دی

ورلڈ بینک نے پاکستان کیلئے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی

ورلڈ بینک نے پاکستان کیلئے 50 کروڑ ڈالر کے قرض کی منظوری دیدی ہے۔ عالمی ادارے کے پاکستان…

1 ہفتہ
ورلڈ بینک نے پاکستان کیلئے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی

آٹے کی قیمت میں اضافے کی منظوری

حکومت اور فلور ملز کے درمیان 30روز سے جاری ڈیڈ لاک ختم ہوگیا۔ محکمہ خوراک اور فلور ملز…

2 ہفتے
پنجاب حکومت نے آٹے کی قیمت میں بڑی کمی کر دی

تازہ ترین

قطرائیرویز نے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن بحال کرنے کا اعلان کردیا

قطر ائیرویز نے 13 جولائی سے پاکستان کیلئے اپنا فضائی آپریشن بحال کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ قطر…

12 گھنٹے
قطرائیرویز نے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن بحال کرنے کا اعلان کردیا

پی سی بی نے سلیم ملک اور دانش کنیریا کو پابندی معاملات…

پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) نے سابق کپتان سلیم ملک اور دانش کنیریا کو پابندی معاملات پر…

13 گھنٹے
پی سی بی نے سلیم ملک اور دانش کنیریا کو پابندی معاملات پرجواب دیدیا

عمران خان نے گندم بحران پر بیورکریسی کا مشورہ نظر انداز کر…

وزیراعظم عمران خان نے متوقع آٹا بحران کے خطرے سے نمٹنے کیلئے سرکاری گندم فوری طور پر مارکیٹ…

14 گھنٹے
عمران خان نے گندم بحران پر بیورکریسی کا مشورہ نظر انداز کر دیا

پتنگ اڑانے پر ایک سال کی سزا ہو گی

سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کا پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے بڑا فیصلہ کیا ہے۔…

15 گھنٹے
پتنگ اڑانے پر ایک سال کی سزا ہو گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے