بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-February-2020

نیپرا کا عوام کو بجلی کا ایک اور جھٹکا

Tariq Tariq
349 Views 0 6 مہینے
نیپرا کا عوام کو بجلی کا ایک اور جھٹکا
Posted at 5 ستمبر-2019

اسلام آباد۔ نیپرا نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 78 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔ اس فیصلے سے صارفین پر 24 ارب 60 کروڑ روپے مزید بوجھ پڑے گا۔ بجلی مہنگے کرنے کے اس فیصلے سے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کر دی گئی ہے۔

Courtesy Business Reporter

صارفین پر 24 ارب 60 کروڑ مزید بوجھ پڑے گا

آئی ایم ایف پروگرام میں جانے کے بعد عالمی مالیاتی ادارے نے حکومت پاکستان سے ستمبر تک بجلی کی قیمتوں میں 5 روپے فی یونٹ بڑھانے کی شرط رکھی تھی۔ قبل ازیں تین روپے بجلی بڑھائی جا چکی ہے۔ اب پونے دو روپے مزید بجلی فی یونٹ مہنگی کر دی گئی ہے۔

پی ٹی آئی کی حکومت نے جب سے اقتدار سنبھالا ہے غریب عوام کو مسلسل بجلی کے جھٹکے دے رہی ہے۔ پچھلے ایک سال میں پی ٹی آئی کی حکومت نے نصف درجن مرتبہ بجلی کی قیمتیں بڑھائی ہیں۔ اپوزیشن کے دنوں میں وزیراعظم عمران خان کہتے تھے کہ اگر حکومت ایک روپیہ بجلی مہنگی کریں تو سمجھو تمہارے حکمران چور ہیں۔

پچھلے ایک سال کے دوران مہنگائی آسمانوں کو چھو رہی ہے۔ کھانے پینے کی اشیاء بھی عوام کی پہنچ سے باہر نکلتی جارہی ہیں۔ اب عوام کو بجلی کا ایک اور جھٹکا دے دیا گیا ہے۔ یہ بجلی جولائی کی فیول ایڈجسٹمنٹٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔

اطلاق کے الیکٹراک اور زرعی صارفین پر نہیں ہو گا

اس فیصلے کا اطلاق کے الیکٹراک اور زرعی صارفین پر نہیں ہو گا۔ پاور ڈویژن ذرائع کا کہنا ہے کہ جولائی میں ہائیڈل پاور سے 32 فیصد، کوئلے سے 14 فیصد، مقامی گیس سے 14 فیصد، درآمدی ایل این جی سے 24 فیصد جبکہ فرنس آئل سے ساڑھے پانچ فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

متعلقہ خبریں

چیئرپرسن ایف بی آر نے ٹیکس وصول کا ہدف مشکل ترین قرار…

کراچی۔ کسٹمز ہاؤس کراچی میں اسسٹنٹ کلکٹرز کی پاسنگ آؤٹ تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے…

2 گھنٹے
چیئرپرسن ایف بی آر نے ٹیکس وصول کا ہدف مشکل ترین قرار دے دیا

طورخم کنٹینرز ٹیکس چوری سیکنڈل میں 759 ملزمان کیخلاف مقدمہ

طورخم بارڈر کے 350 کنٹینرز کی ٹیکس چوری سیکنڈل کی تحقیق میں پیش رفت ہوئی ہے۔ ٹیکس چوری…

3 دن
طورخم کنٹینرز ٹیکس چوری سیکنڈل میں 759 ملزمان کیخلاف مقدمہ

وزیراعظم کا قائم کردہ اثاثہ جات واگزار یونٹ ناکام

اسلام آباد۔حکومت کی جانب سے قائم کردہ ”ایسٹ ریکوری یونٹ“ قوم کا لوٹا ہوا پیسہ واپس لانے میں…

3 دن
وزیراعظم کا قائم کردہ اثاثہ جات واگزار یونٹ ناکام

یکم اپریل سے چالیس ہزار کے بانڈز کی مالی حیثیت ختم کرنیکا…

کراچی۔ مرکزی بنک کی جانب سے تمام بنکوں کو اعلامیے جاری کر دیا گیا ہے کہ 40 ہزار…

3 دن
اسٹیٹ بنک کا یکم اپریل سے چالیس ہزار کے بانڈز کی مالی حیثیت ختم کرنیکا اعلان

تازہ ترین

والدین وکیل بیٹے سے جان کے تحفظ کیلئے سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئے

کراچی۔ بوڑھے والدین وکیل بیٹے سے اپنی جان کے تحفظ کیلئے سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئے۔ سندھ ہائیکورٹ میں…

5 گھنٹے

نوازشریف کے ذاتی معالج نے آج دل کے آپریشن کی تردید کر…

لندن۔ ئی نوازشریف کے آج دل کے آپریشن کی ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے تردید کر…

3 گھنٹے

کے پی کے اسمبلی کی تمام قائمہ کمیٹیاں تحلیل

پشاور۔ خیبرپختونخواہ اسمبلی میں اپوزیشن کے شدید شور شرابے کے باوجود تمام قائمہ کمیٹیاں تحلیل کر دی گئیں۔…

2 گھنٹے
کے پی کے اسمبلی کی تمام قائمہ کمیٹیاں تحلیل

چیئرپرسن ایف بی آر نے ٹیکس وصول کا ہدف مشکل ترین قرار…

کراچی۔ کسٹمز ہاؤس کراچی میں اسسٹنٹ کلکٹرز کی پاسنگ آؤٹ تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے…

2 گھنٹے
چیئرپرسن ایف بی آر نے ٹیکس وصول کا ہدف مشکل ترین قرار دے دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے