بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

30-August-2020
تازہ ترین

    چینی کا بحران، پولیس نے 3 تاجروں کو حراست میں لے لیا

    Mustanirah Kiran Avatar
    149 Views 0 7 مہینے
    the news
    Posted at 11 فروری-2020

    چینی کے بحران کے پیش نظر لاہور میں پولیس نے 3 تاجروں کو حراست میں لے لیا ہے جن میں سے ایک کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقہ ڈیفنس میں پولیس نے چھاپے مار کر چینی کے 2 ڈیلروں شاہد اور ماجد کو حراست میں لے لیا ہے۔

    تاجر شیخ عاصم کا کہنا ہے کہ پولیس کے اہلکار سادہ لباس میں آئے تھے اور اس کے بہنوئی کو اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔ پو؛یس اہلکار حراست میں لئے گئے ڈیلروں کے گھروں سے ریلکارڈ بھی ساتھ لے گئے تھے۔

    دوسری جانب شاہدرہ کے علاقے سے بھی چینی کے تاجر خرم کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

    یاد رہے کہ ملک بھر میں آٹے کے بحران کے بعد چینی کا بحران پیدا ہو گیا تھا اور چینی مہنگے داموں فروخت ہو رہی تھی۔ حکومت کی جانب سے متعلقہ محکموں کو چینی اور آٹا مہنگا کرکے فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی گئی تھی۔

    متعلقہ خبریں

    تازہ ترین

    جواب دیں

    آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے