بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

30-March-2020

حکومت ایک کروڑ 20 لاکھ افراد کی مالی کفالت کرے گی

Tariq Tariq
41 Views 0 5 دن
حکومت ایک کروڑ 20 لاکھ افراد کی مالی کفالت کرے گی
Social Media
Posted at 25 مارچ-2020

اسلام آباد۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کل کورونا متاثرین سے نمٹنے اور سست روی کی شکار ملکی معیشت سے نمٹنے کیلئے معاشی پیکیج کا اعلان کیا تھا۔ آج حکومت کی معاشی ٹیم کی جانب سے اس پر میڈیا کو بریفنگ دی گئی۔ پریس کانفرنس میں مشیر خزانہ حفیظ شیخ، مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان او ر وفاقی وزیر حماد اظہرشریک ہوئے۔

پریس کانفرنس کے دوران مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ، فردوس عاشق اعوان اور حماد اظہر نے صحافیوں کے سوالات کے جوابات بھی دئیے۔حکومتی ٹیم معاشی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کورونا کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے جامع قومی حکمت عملی کا اعلان کیا۔ یہ پیکیج وزیراعظم کے اپنے ملک کے غریبوں کے ساتھ احساس کی جھلک ہے۔

پسماندہ اور غریب افراد کیلئے 150 ارب رکھے گئے ہیں

حفیظ شیخ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ 1 کروڑ 20 لاکھ افراد کی مالی امداد وزیراعظم کی ہدایت پر کی جا رہی ہے۔ مزدور طبقے کیلئے200 ارب اور ملک کے پسماندہ اور غریب افراد کیلئے 150 ارب رکھے گئے ہیں۔ چھوٹی اور بڑی صنعتوں اور زراعت کیلئے 100 ارب پیداواری صلاحیت بڑھانے میں انتہائی معاون و مددگار ہوں گے۔

حکومت کسانوں سے 280 ارب کی گندم خریدے گی تاکہ ان کو بروقت گندم خریداری کی رقم کی ادائیگی یقینی بنائی جائے۔ اقتصادی پیکج کا حجم سوا کھرب ہو گا۔ یوٹیلٹی سٹورز کیلئے 50 ارب بھی رکھے گئے ہیں تاکہ انہیں سستی اور معیاری اشیا کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔۔ مشیر خزانہ نے مزید کہا کہ اس پیکیج سے ہمارا آئی ایم ایف سے معاہدہ متاثر نہیں ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملکی معیشت ٹریک پرآنا شروع ہو گئی تھی مگر کورونا وبا کی وجہ سے ہمیں ایک مرتبہ پھر نئے چیلنجز کا سامنا ہے۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران پاکستانی عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ حماد اظہر کا کہنا تھا کہ اس بحرانی دور میں عوامی توقعات پر پورا اترنے کی پوری کوشش کریں گے۔

متعلقہ خبریں

قومی بنک کی تمام کمرشل بنکوں کو گھروں پر چیک وصول کرنے…

اسلام آباد ۔کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے تمام کمرشل…

19 گھنٹے
قومی بنک کی تمام کمرشل بنکوں کو گھروں پر چیک وصول کرنے کی اجازت

سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے سونے کے خریدارواں کو پریشان کردیا ہے، سونے کی قیمت ملکی تاریخ…

2 دن
سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

پٹرول کے بعد سی این جی کی قیمت میں بھی کمی کر…

پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کے بعد سی این جی کی قیمت میں بھی 9 روپے…

3 دن
پٹرول کے بعد سی این جی کی قیمت میں بھی کمی کر دی گئی

پاکستان نے پھر آئی ایم ایف سے مدد مانگ لی

وفاقی حکومت نے 1.4 بلین ڈالر کے اضافی فنڈز کیلئے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے…

4 دن
پاکستان نے پھر آئی ایم ایف سے مدد مانگ لی

تازہ ترین

کینیڈا کی خاتون اول نے کورونا وائرس کو ہرا دیا

کینیڈا کی خاتون اول صوفی ٹروڈو نے کورونا وارس کو شکست دے دی ہے اور وہ مکمل صحتیاب…

5 گھنٹے
کینیڈا کی خاتون اول نے کورونا وائرس کو ہرا دیا

فواد چوہدری پنجاب سے زیادہ سندھ حکومت سے متاثر

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے سندھ…

4 گھنٹے
فواد چوہدری پنجاب سے زیادہ سندھ حکومت سے متاثر

سپریم کورٹ نے قیدیوں کو رہا کرنے سے روک دیا

سپریم کورٹ نے کورونا وائرس کے پھیلاو کے پیش نظرقیدیوں کو ضمانت پر رہا کرنے سے روک دیا۔…

4 گھنٹے
سپریم کورٹ نے قیدیوں کو رہا کرنے سے روک دیا

خوشخبری، حج ضرور ہو گا

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاو کی وجہ سے حج 2020 متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو…

10 گھنٹے
خوشخبری، حج ضرور ہو گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے