بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

18-February-2020

غریبوں کی سواری بھی مہنگی ہو گئی

Tariq Tariq
359 Views 0 6 مہینے
غریبوں کی سواری بھی مہنگی ہو گئی
Posted at 3 ستمبر-2019

لاہور۔ گاڑیوں کی قیمتوں میں بھاری اضافے کے بعد اب غریبوں کی سواری موٹر سائیکل بھی مہنگی ہو گئی ہے۔ معروف ہنڈا اٹلس کمپنی کی ماہ ستمبر 2019ء میں اپنی بائیکس کی قیمتوں میں بھاری اضافے کا اعلان سامنے آ گیا ہے۔ قیمتوں میں اضافے کا طلاق یکم ستمبر سے ہو گیا ہے۔

Courtesy facebook

فیصلہ روپے کی قدر میں کمی کے پیش نظر کیا گیا

ڈیلرز حضرات کا کہنا ہے کہ کمپنی کی جانب سے یہ اہم فیصلہ پاکستانی روپے کی قدر میں کمی اور معیشت کی غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر کیاگیا ہے۔ ہنڈا اٹلس کی قیمتوں اضافے کے بعد سی ڈی 70 کی نئی قیمت 74 ہزار 900 روپے کر دی گئی ہے۔ دیگر پراڈکٹس میں سی ڈی 70 ڈریم 78 ہزار 900، پرائیڈر 101,500، سی جی 125 124,500 سی جی 125 سیلف 146,900 سی بی 125 ایف 170,500 اور سی بی 150 649,000 تک بڑھ گئی ہیں۔

سی ڈی 70 کی نئی قیمت 74 ہزار 900 روپے

واضح رہے وزیراعظم عمران خان کا اقتدار میں آنے سے پہلے دعویٰ تھا کہ وہ امیروں سے دولت نکلوا کر غریبوں پر خرچ کریں گے مگر اب یوں دکھائی دیتا ہے کہ غریبوں کے حوالے سے بھی وہ یوٹرن کا شکار ہو گئے۔ 28 اگست کو بڑے صنعت کاروں کو نوازنے کیلئے صدارتی آرڈیننس کے ذریعے ہنگامی بنیادوں پر 300 ارب کا ریلیف دیا مگر غریبوں کیلئے تمام سبسڈیز ختم کر دی گئی ہیں۔

غریبوں کی سواری کی قیمتوں میں بھاری اضافے پر عوامی حلقوں میں سخت تشویش پائی جاتی۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر کئی منچلوں نے لکھا کہ آسمانوں کی چھوتی مہنگائی میں غریبوں کیلئے ایک سستی سواری موٹر سائیکل ہی رہی گئی تھی۔ اب اس کی قیمت میں بھی اضافہ کر کے غریب عوام پر موٹر سائیکل بم گرا دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

حبیب بینک نے نیویارک میں اپنی برانچ بند کرنے کا اعلان کردیا

حبیب بینک لمیٹڈ نے نیویارک میں اپنی برانچ بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ حبیب بینک لمیٹڈ کی…

3 گھنٹے
حبیب بینک نے نیویارک میں اپنی برانچ بند کرنے کا اعلان کردیا

عالمی مالیاتی ادارے کا پاکستانی معاشی اصلاحات میں پیشرفت کا اعتراف

واشنگٹن۔ آئی ایم ایف نے پاکستان میں معاشی اصلاحات میں بتدریج بہتری کا اعتراف کیا ہے۔ واشنگٹن میں…

3 دن
عالمی مالیاتی ادارے کا پاکستانی میں معاشی اصلات میں پیش رفت کا اعتراف

پی آئی اے کے مالیاتی خسارے کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش

اسلام آباد۔ قومی ائرلائن پی آئی اے کے بڑھتے ہوئے مالی خسارے کی رپورٹ منظرعام پر آ گئی۔…

4 دن
پی آئی اے کے مالیاتی خسارے کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش پی آئی اے کے مالیاتی خسارے کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش

اشیا خورد و نوش کی قیمت میں 83 فیصد اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں 2018 کے مقابلے 2019 میں اشیا خورد و نوش کی قیمتوں میں 83 فیصد اضافہ…

4 دن
اشیا خورد و نوش کی قیمت میں 83 فیصد اضافہ ریکارڈ

تازہ ترین

وزیرداخلہ نےاحسان اللہ احسان کے فرار ہونے کی تصدیق کر دی

تحریک طالبان پاکستان کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان کے فرار ہونے کی سرکاری سطح پر وفاقی وزیرداخلہ…

2 گھنٹے
وزیرداخلہ نےاحسان اللہ احسان کے فرار ہونے کی تصدیق کر دی

حبیب بینک نے نیویارک میں اپنی برانچ بند کرنے کا اعلان کردیا

حبیب بینک لمیٹڈ نے نیویارک میں اپنی برانچ بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ حبیب بینک لمیٹڈ کی…

3 گھنٹے
حبیب بینک نے نیویارک میں اپنی برانچ بند کرنے کا اعلان کردیا

خیبر پختونخوا اسمبلی میں چینی چور اور آٹا چور کے نعروں کی…

خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن اراکین نے حکومتی وزرا کی عدم موجودگی پر سپیکر ڈائس کے سامنے احتجاج…

4 گھنٹے
خیبر پختونخوا اسمبلی میں چینی چور اور آٹا چور کے نعروں کی گونج

پنجاب حکومت نے سرکاری دفاتر میں واٹس ایپ پر پابندی عائد کردی

حکومت پنجاب نے خفیہ دستاویزات اور معلومات کو لیک کرنے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تمام سرکاری دفاتر…

5 گھنٹے
پنجاب حکومت نے سرکاری دفاتر میں واٹس ایپ پر پابندی عائد کردی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے