بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

05-June-2020

غلط شناختی کارڈ نمبر بتانے پر اب تاجر کو سزا نہیں ہو گی

paktv Avatar
300 Views 0 8 مہینے
dailytimes
Posted at 5 اکتوبر-2019

اسلام آباد۔ وفاقی حکومت نے سیلز ایکٹ کے تحت خریداروں کا قومی شناختی کارڈ نمبر غلط بتانے پر قابل سزا جرم کے قانون میں نرمی کر دی ہے۔ اب یہ قابل سزا جرم نہیں ہو گا۔ تاجر برادریکی جانب سے یہ شکایت کی گئی تھی کہ فنانس بل 2019ء کے سیلز ٹیکس ایکٹ 1990ء میں ترمیم کے تحت خریداروں کے شناختی کارڈ اور نیشنل ٹیکس نمبر غلط ہونے کو قابل سزا اور مستحق جرمانہ قرار دیا گیا تھا۔

Courtesy Dawn

تمام صنعتی اور کمرشل صارفین کیلئے انکم ٹیکس کیلئے رجسٹرڈ ہونا لازم

شکایت کنندگان کا کہنا ہے کہ ان کے پاس ایسا کوئی طریقہ کار موجود نہیں جس سے یہ معلوم کیا جا سکے کہ خریدار نے جعلی یا کسی اور کا شناختی کارڈ دکھایا ہے۔ ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 50 ہزار سے زائد کی خریداری پر غیر رجسٹرڈ افراد کو قابل ٹیکس اشیاء کی فراہمی کیلئے خریدار کا شناختی کارڈ یا این ٹی این نمبر فروخت کنندگان کو بتانا ہو گا۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا تھا کہ رجسٹرڈ افراد کی جانب سے سیلز ٹیکس ایکٹ کے تحت خریداروں کے قومی شناختی کارڈ اور این ٹی ایم نمبر بتانے کی شرط کو پورا کرنے کیلئے درست شناخت کو یقینی بنانے کے حوالے سے شکایت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔

ادھر ایف بی آر نے صنعتی اور کمرشل صارفین کو انکم ٹیکس کیلئے رجسٹریشن کروانے کیلئے 15 اکتوبر سے مہم شروع کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے گزشتہ روز ایک ٹوئٹ بھی کیا تھا کہ تمام صنعتی اور کمرشل صارفین کیلئے انکم ٹیکس کیلئے رجسٹرڈ ہونا لازم ہے۔

متعلقہ خبریں

قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں کمی کردی گئی

قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں کمی کردی گئی ہے۔ شرح منافع 48 سے 90 بیسس پوائنٹس…

2 دن
قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں کمی کردی گئی

پٹرول کی قیمت میں مزید کمی متوقع

کورونا وائرس کے پھیلاو کے بعد گزشتہ کچھ عرصہ سے تیل کی کھپت میں کمی کے باعث عالمی…

1 ہفتہ
پیٹرول ذخیرہ کرنیوالے پمپس کیخلاف کارروائی

سکوک بانڈز کی آمدنی پر وزارت توانائی اور وزارت خزانہ میں ٹھن…

اسلام آباد۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے خصوصی اجلاس میں سکوک بانڈز سے حاصل ہونیوالی 200 ارب کی ادائیگیوں…

2 ہفتے
سکوک بانڈز کی آمدنی پر وزارت توانائی اور وزارت خزانہ میں ٹھن گئی

دس ماہ کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 71 فیصد کمی کا…

اسلام آباد۔ رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں جاری کھاتوں کے خسارے میں 71 فیصد کمی…

2 ہفتے
دس ماہ کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 71 فیصد کمی کا دعویٰ

تازہ ترین

بھارتی خفیہ اہلکاروں کی قائم مقام پاکستانی ہائی کمشنرسے بدتہذیبی

بھارت نے سفارتی آداب کی ایک بار پھر دھجیاں بکھیر دیں، بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پاکستانی سفارتکاروں…

5 گھنٹے
بھارتی خفیہ اہلکاروں کی قائم مقام پاکستانی ہائی کمشنرسے بدتہذیبی

ایس او پیز کی خلاف ورزی پرمتعدد مارکیٹیں سیل، دکاندار گرفتار

ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر کئی مارکیٹیں سیل کرکے متعدد دکانداروں کو گرفتار کرلیا گیا…

6 گھنٹے
ایس او پیز کی خلاف ورزی پرمتعدد مارکیٹیں سیل، دکاندار گرفتار

علامہ اقبال ایکسپریس ٹرین میں آگ لگ گئی

لاہور سے سیالکوٹ جانیوالی ٹرین علامہ اقبال ایکسپریس میں وزیرآباد کے مقام پر آگ لگ گئی۔ ریسکیو حام…

8 گھنٹے
علامہ اقبال ایکسپریس ٹرین میں وزیرآباد آگ لگ گئی

اسکول کے سیکیورٹی گارڈ کا چاقو سے حملہ، 37 بچے زخمی ہو…

چین میں اسکول کے سیکیورٹی گارڈ نے بچوں اور اساتذہ پر چاقو سے حملہ کردیا۔ برطانوی میڈیا کے…

8 گھنٹے
اسکول کے سیکیورٹی گارڈ کا چاقو سے حملہ، متعدد بچے زخمی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے