بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

01-April-2020

ایف بی آر کا رئیل اسٹیٹ اور زیورات کی نگرانی کا فیصلہ

Tariq Tariq
64 Views 0 1 مہینہ
قواعد کے مطابق زیورات کو دستاویزی شکل دی جائے گی
Dawn
Posted at 26 فروری-2020

اسلام آباد۔ ایف بی آر پاکستان میں انسداد منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کیلئے مالی مدد کی روک تھام کے حوالے سے فیٹف کی تجاویز پر عمل درآمد کیلئے اگلے چند روز میں تین شعبوں میں قواعد نافذ کرے گا۔ یہ قواعد رائیل اسٹیٹ، جواہرات اور زیورات کے شعبوں میں کئے جائیں گے تاکہ دہشت گردی کیلئے مالی مدد کو یہاں ٹھکانے کرنے کا امکان کم سے کم کیا جا سکے۔

زیورات کو دستاویزی شکل دی جائے گی

اس ضمن میں لا ڈویژن اور سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن کے ذریعے وکلا اور چارٹرڈ اکاؤنٹس کی نگرانی کی جائے گی۔ ایف بی آر کے ترجمان نے تصدیق کی کہ ہم نے قواعد منظوری کیلئے لاء ڈویژن بھجوا ہوئی ہے۔ پیرس سے تعلق رکھنے والے فیٹف نے 21 فروری کو اختتام پذیر ہونیوالے اپنے پلانری اجلاس میں اے ایم ایل، سی ٹی ایف کے والے سے پاکستان سمیت 15 ممالک کی طرف سے کئے گئے اقدامات اور پیش رفت کا جائزہ لیا۔

اس اجلاس میں دنیا بھر سے 26 ممالک کے نمائندے اور حکام شریک ہوئے تھے۔ اس میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیر اقتصادی امور حماد اظہر نے کی تھی۔ ایف بی آر کے تیار کردہ قواعد کے مطابق زیورات کو دستاویزی شکل دی جائے گی اور منتقل کی گئی رقم کا حساب بھی رکھا جائیگا جبکہ قواعد کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد ایک مکمل نظام قائم کیا جائیگا۔

اس کے ذریعے ہی معلومات ایف بی آر کو فراہم کی جائے گی۔ زیورات کے تاجر بھی مشتبہ ٹرانزیکشن ایک خاص حد تک سے زائد زیورات یا قیمتی پتھروں کی خرید یا فروخت کو رپورٹ کر سکیں گے۔ زیورات کے تاجر ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ ایک خاص ریٹرن فارم بھی جمع کرائیں گے جس میں ملک بھر کے 30 ہزار زیورات کے تاجروں کے اعدادوشمار ہوں گے۔

مجوزہ قواعد کا ہاؤسنگ اتھارٹیز یا سب رجسٹرار آفسز پر بھی اطلاق ہو گا۔ یہاں جائیداد کے تبادلے کی تصدیق کی جاتی ہے۔ تاہم پراپرٹی ایجنٹس ان قواعد کے دائرہ کار میں نہیں آئیں گے۔ واضح رہے ملک بھر میں تصدیق کرنیوالے 35 ہزار حکام ہیں۔ ان قواعد کا نبیادی مقصد صارفین کو جاننا اور مستعدی سے نگرانی کرنا ہے۔

متعلقہ خبریں

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 20 لاکھ ڈالر امداد کی منظوری…

پاکستان میں کورونا وائرس کے خاتمے کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے 20 لاکھ ڈالر کی…

2 دن
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 20 لاکھ ڈالر امداد کی منظوری دیدی

قومی بنک کی تمام کمرشل بنکوں کو گھروں پر چیک وصول کرنے…

اسلام آباد ۔کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے تمام کمرشل…

3 دن
قومی بنک کی تمام کمرشل بنکوں کو گھروں پر چیک وصول کرنے کی اجازت

سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے سونے کے خریدارواں کو پریشان کردیا ہے، سونے کی قیمت ملکی تاریخ…

4 دن
سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

پٹرول کے بعد سی این جی کی قیمت میں بھی کمی کر…

پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کے بعد سی این جی کی قیمت میں بھی 9 روپے…

5 دن
پٹرول کے بعد سی این جی کی قیمت میں بھی کمی کر دی گئی

تازہ ترین

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کو رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کی پیشکش

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کو ایک ٹی وی چینل نے رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کی پیشکش کی…

4 گھنٹے
ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کو رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کی پیشکش

چین میں کورونا پھیلانے والی گوشت مارکیٹ کو دوبارہ کھول دیا گیا

چین میں کورونا وائرس پر قابو پانے کے بعد گوشت کی اس مارکیٹ کو کھول دیا گیا ہے…

3 گھنٹے
چین میں کورونا پھیلانے والی گوشت مارکیٹ کو دوبار کھول دیا گیا

امریکا میں کورونا وائرس سے دو پاکستانی جاں بحق ہو گئے

امریکی ریاست نیویارک میں کورونا وائرس سے دو پاکستانی جاں بحق ہو گئے ہیں۔ کورونا وائرس سے انتقال…

3 گھنٹے
امریکا میں کورونا وائرس سے دو پاکستانی جاں بحق ہو گئے

سعودی وزیر حج کا مسلمانوں کو حج کی تیاریاں موخر کرنے پر…

سعودی عرب کے وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر محمد صالح بن طاہر بنتن کا کہنا ہے کہ مسلمان…

2 گھنٹے
سعودی وزیر حج کا مسلمانوں کو حج کی تیاریاں موخر کرنے پر زور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے