بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

06-June-2020

ایف بی آر کا رواں ماہ انکم ٹیکس وصولیاں 2 سو ارب کم ہونے کا اعتراف

paktv Avatar
55 Views 0 1 مہینہ
ایف بی آر کا رواں ماہ انکم ٹیکس وصولیاں 2 سو ارب کم ہونے کا اعتراف
Express
Posted at 21 اپریل-2020

اسلام آباد۔ وزیراعظم عمران خان نے پچھلے سال شبر زیدی کو چیئرمین ایف بی آر بنا کر انہیں 55 سو ارب روپے سالانہ ٹیکس اکٹھا کرنے کا ہدف دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں شبر زیدی کے ساتھ ملکر اس ٹاسک کو پورا کریں گے۔ شبر زیدی تو اب اپنے عہدے سے مستعفی ہو چکے ہیں۔

اب 55 سو ارب کا ٹاسک پورا ہونا ناممکن دکھائی دیتا ہے۔ تب بھی معیشت دانوں کا دعویٰ تھا کہ یک دم اتنا بڑا ہدف پورا نہیں ہو گا مگر حکومتی معاشی ٹیم اسے پورا کرنے کیلئے پرعزم دکھائی دیتی تھی۔ اب ترجمان ایف بی آر حامد عتیق سرور اور ممبر ایف بی آر سیما شکیل نے اعتراف کیا کہ مارچ میں انکم ٹیکس وصولیاں 500 ارب کے ہدف کے برعکس 300 ارب ہوئی ہیں۔

وزیراعظم کی ہدایت پر تعمیراتی سیکٹر کو ریلیف دے رہے ہیں

انہوں نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ کرونا کے باعث ٹیکس وصولیوں کے ہدف میں کمی ہوئی۔ رواں ماہ بھی انکم ٹیکس وصولیاں 2 سو ارب کم رہیں گی۔ ترجمان ایف بی آر نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر تعمیراتی سیکٹر کو ریلیف دے رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی بلڈرز اور ڈیلپرز نئی سکیم کی 31 دسمبر تک اطلاع دیں تو ذرائع آمدن نہیں پوچھیں گے۔

البتہ بلڈرز کو نئی سکیم 30 ستمبر 2022ء تک مکمل کرنی ہو گی۔ ان سارے اقدامات کا مقصد غریب دیہاڑی دار مزدور کو روزگار فراہم کرنا ہے۔ ممبر ایف بی آر سیما شکیل نے کہا کہ کرونا کے بعد اب تک 73 فیصد ری فنڈ دئیے۔ اس مقصد کے تحت 52 ارب فاسٹ ٹریک ری فنڈ دئیے۔

وزیراعظم کی جانب سے اس پیکج کے تحت 70 ارب ملے۔ اس سے 30 ارب وزارت تجارت جبکہ سیلز ٹیکس کیلئے 38 ارب اور کسٹمز کے 15 ارب ری فنڈ دئیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ خوردنی تیل اور دالوں پر درآمدی ٹیکس کم کئے تاکہ یہ اشیا سستی ہوں۔ گندم اور چینی سمیت جو بھی چیز مہنگی ہو گی باہر سے منگوائیں گے۔ ادویات سستی کرنے کیلئے بھی اقدامات کئے اور کل 61 ادویات و طبی آلات کی برآمد کو کنٹرول کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری ایک ہزار ملین لیٹر پٹرول اور ایک ہزار ملین لیٹر ڈیزل کی کھپت ہے۔ اس میں 35 سے 50 فیصد کمی ہوئی۔ اس سے لگ بھگ 40 سے 45 ارب کا ریونیو کم ہوا۔ پٹرولیم مصنوعات کی مزید قیمت کم کرنے کی صورت میں ریونیو نقصانات مزید بڑھ سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

پاکستان نے سگریٹ برآمدگی سے 62 لاکھ ڈالرز کما لئے

پاکستان نے پہلی بار سگریٹ برآمد کرکے رواں مالی سال کے 11 مہینوں میں کم از کم 62…

2 گھنٹے
پاکستان نے سگریٹ برآمدگی سے 62 لاکھ ڈالرز کما لئے

قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں کمی کردی گئی

قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں کمی کردی گئی ہے۔ شرح منافع 48 سے 90 بیسس پوائنٹس…

3 دن
قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں کمی کردی گئی

پٹرول کی قیمت میں مزید کمی متوقع

کورونا وائرس کے پھیلاو کے بعد گزشتہ کچھ عرصہ سے تیل کی کھپت میں کمی کے باعث عالمی…

1 ہفتہ
پیٹرول ذخیرہ کرنیوالے پمپس کیخلاف کارروائی

سکوک بانڈز کی آمدنی پر وزارت توانائی اور وزارت خزانہ میں ٹھن…

اسلام آباد۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے خصوصی اجلاس میں سکوک بانڈز سے حاصل ہونیوالی 200 ارب کی ادائیگیوں…

2 ہفتے
سکوک بانڈز کی آمدنی پر وزارت توانائی اور وزارت خزانہ میں ٹھن گئی

تازہ ترین

یوکرائن کا پاک فضائیہ کے ری فیولنگ جیٹس جدید بنانے کیلئے 3…

یوکرائن کی کمپنی یوکرا سپیک ایکسپورٹ نے پاک فضائیہ (پی اے ایف) کے ایلوشین ال-78 فضائی ایندھن میں…

3 منٹ
یوکرائن کا پاک فضائیہ کے ریفولنگ جیٹس جدید بنانے کیلئے 3 کروڑ کا معاہدہ

گورنر ہاوس میں ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا

گورنر ہاوس لاہور میں ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ ذرائع کے مطابق گورنر ہاوس…

25 منٹ
گورنر ہاوس میں ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا

تو نے مجھے رشتہ دینا ہے، شہباز گل کی صحافی سے بدتمیزی

وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے سیاسی روابط شہباز گل نے نیوز ون کے رپورٹر کے ساتھ…

1 گھنٹہ
تو نے مجھے رشتہ دینا ہے، شہباز گل کی صحافی سے بدتمیزی

پاکستان نے سگریٹ برآمدگی سے 62 لاکھ ڈالرز کما لئے

پاکستان نے پہلی بار سگریٹ برآمد کرکے رواں مالی سال کے 11 مہینوں میں کم از کم 62…

2 گھنٹے
پاکستان نے سگریٹ برآمدگی سے 62 لاکھ ڈالرز کما لئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے