بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

06-August-2020

ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کو مزید چار ماہ گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ

paktv Avatar
260 Views 0 10 مہینے
ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کو مزید چار ماہ گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ
GEo
Posted at 16 اکتوبر-2019

اسلام آباد۔ فنانشل ٹاسک فورس نے آئندہ برس فروری تک پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ دہشت گردی کیلئے مالی معاونت اور منی لانڈرنگ کے خاتمے کیلئے مزید اقدامات کی ہدایت بھی کر دی۔ دوسری جانب بھارت کی جانب سے پاکستان کو بلیک لسٹ کرنے کی مذموم سازش بھی کی گئی۔

پیرس میں ہونیوالے رواں اجلاس میں منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کیلئے مالی معاونت پر قابو پانے کیلئے پاکستانی اقدامات کا جائزہ بھی لیا گیا۔ یوں پاکستان کو اس حوالے سے مزید اقدامات کرنا ہوں گے۔ واضح رہے پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے مسلسل کوشاں ہے جسے گزشتہ برس منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت میں غیر تسلی بخش اقدامات کی وجہ سے شامل کیا گیا تھا۔

Courtesy Twitter

باضابطہ اعلامیہ 18 اکتوبر کو جاری کیا جائیگا

اب فنانشل ٹاسک فورس آئندہ سال فروری میں اس حوالے سے حتمی فیصلہ کرے گی۔ البتہ حالیہ اجلاس میں ہونیوالی پیش رفت سے متعلق باضابطہ اعلامیہ 18 اکتوبر کو جاری کیا جائیگا۔ اس خبر کی تصدیق وزارت خزانہ کے ترجمان نے بھی کی۔

البتہ یہ بات طے ہے کہ ایف اے ٹی ایف نے اپنی تجاویز پر عمل درآمد کیلئے پاکستان کو چاہ ماہ کی اضافی مہلت دی ہے۔ حکومت پاکستان کی جانب سے وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر کی قیادت میں وفد شریک ہے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پاکستان نے 27 میں سے 20 تجاویز میں مثبت پیش رفت کی ہے۔

اجلاس میں ایف اے ٹی ایف نے پاکستانی اقدامات اور مختلف پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس 6 روزہ اجلاس میں 205 ممالک کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ عالمی مالیاتی فنڈ، اقوام متحدہ، عالمی بنک اور دیگر تنظیموں کے اراکین بھی شریک ہیں۔

متعلقہ خبریں

نیشنل سیونگز سرٹیفکیٹس پر شرح منافع میں ایک بار پھر ردوبدل کر…

نیشنل سیونگز سرٹیفکیٹس پر شرح منافع میں ردوبدل کیا گیا ہے اور وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔…

1 دن
نیشنل سیونگز سرٹیفکیٹس پر شرح منافع میں ایک بار پھر ردوبدل کر دی گئی

ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ

اوگرا نے اگست کے لئے ایل پی جی کی نئی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ ایل پی جی…

5 دن
ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ

بجلی پھر مہنگی کرنے کی منظوری

نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے دسمبر کیلئے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے 88 پیسے…

2 ہفتے
بجلی پھر مہنگی کرنے کی منظوری

پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی میں 355 آسامیاں ختم کردی گئیں

پنجاب حکومت کی جانب سے پنجاب لینڈریکارڈ اتھارٹی میں 355آسامیاں ختم کردی گئی ہیں۔ ختم کی جانیوالی آسامیوں…

4 ہفتے
پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی میں 355 آسامیاں ختم کردی گئیں

تازہ ترین

بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ سے 18 سالہ لڑکی شہید اور…

3 گھنٹے
بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران…

یوم استحصال کشمیر کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس جاری ہے۔…

3 گھنٹے
مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران خان

مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ…

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ کر اپنی جماعت بی…

4 گھنٹے
مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیا

جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ…

جسٹس قاضی فائز عیسی نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ ہمیں اللہ سے زیادہ…

5 گھنٹے
جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے