بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

30-May-2020

دس ماہ کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 71 فیصد کمی کا دعویٰ

paktv Avatar
39 Views 0 1 ہفتہ
دس ماہ کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 71 فیصد کمی کا دعویٰ
Express
Posted at 21 مئی-2020

اسلام آباد۔ رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں جاری کھاتوں کے خسارے میں 71 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ اسٹیٹ بنک نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپریل میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 48.24 فیصد کم ہوا۔

اپریل میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 48.24 فیصد کم ہوا

جولائی تا اپریل کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 8 ارب 10 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کم ہوا۔ سٹیٹ بنک کے اعدادوشمار کے مطابق اپریل میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 53 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز کی کمی ہوئی۔ جولائی تا اپریل کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 3 ارب 34 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز رہا۔ گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران کرکٹ اکاؤنٹ خسارہ 11 ارب 44 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز تھا۔

اسٹیٹ بنک کے مطابق اپریل 2020ء میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 57 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز رہا۔ اپریل 2019ء میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1 ارب 10 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز تھا۔ واضح رہے جب کسی ملک کی درآمدات زیادہ اور برآمدات کم ہوں تو وہ ملک کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا شکار ہوتا ہے۔

ماہرین معیشت کا کہنا ہے کہ غیر ملکی اشیاء کی برآمدات میں کمی سے معیشت سست روی کا شکار ہوئی ہے۔ اس سے پاکستان کو پہلا ملکی خسارہ کم کرنے میں مدد ملی ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ ملکی معیشت اسی وقت ٹریک پر آئے گی جب اس کا پہیہ صحیح معنوں میں حرکت میں آئے گا۔ ملکی شرح سود میں کمی کے ثمرات آنیوالے دنوں میں ملکی معیشت پر ضرور دکھائی دیں گے۔

متعلقہ خبریں

پٹرول کی قیمت میں مزید کمی متوقع

کورونا وائرس کے پھیلاو کے بعد گزشتہ کچھ عرصہ سے تیل کی کھپت میں کمی کے باعث عالمی…

3 دن
پٹرول کی قیمت میں مزید کمی متوقع

سکوک بانڈز کی آمدنی پر وزارت توانائی اور وزارت خزانہ میں ٹھن…

اسلام آباد۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے خصوصی اجلاس میں سکوک بانڈز سے حاصل ہونیوالی 200 ارب کی ادائیگیوں…

1 ہفتہ
سکوک بانڈز کی آمدنی پر وزارت توانائی اور وزارت خزانہ میں ٹھن گئی

جی 20 گروپ سے پاکستان کو 2 ارب ڈالر سے زائد کا…

قومی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے جی 20 سے قرضوں کو موخر کرانے کا معاہدہ منظور کر لیا۔ یہ…

1 ہفتہ
جی 20 گروپ سے پاکستان کو 2 ارب ڈالر سے زائد کا ریلیف ملنے کا امکان

عالمی بینک اور پاکستان کے مابین37 کروڑ ڈالر فنڈنگ کا معاہدہ طے…

عالمی بینک اور وزارت اقتصادی امور کے مابین دو منصوبوں کیلئے 37 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کے معاہدے…

2 ہفتے
عالمی بینک اور پاکستان کے مابین37 کروڑ ڈالر فنڈنگ کا معاہدہ طے پا گیا

تازہ ترین

شیخ رشید کے اداکارہ عائشہ عمر سے شادی کے چرچے

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی شادی کے ایک بار پھر چرچے ہو رہے ہیں اور اس بار…

4 گھنٹے
شیخ رشید کے اداکارہ عائشہ عمر سے شادی کے چرچے

ملک ریاض سے کوئی ڈیل نہیں کر رہی، انصاف چاہیے، عظمی خان

اداکارہ عظمیٰ خان کا کہنا ہے کہ میں نے ملک ریاض اور اس کی بیٹیوں سے کسی قسم…

3 گھنٹے
ملک ریاض سے کوئی ڈیل نہیں کر رہی، انصاف چاہیے، عظمی خان

پی ایس ایل 5 کی نشریات بیچنے پر رائٹس ہولڈر نے معافی…

ٹیک فرنٹ انٹرنیشنل ایف زیڈ ای نے پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) سے اظہار افسوس اور معذرت…

2 گھنٹے
جوئے کمپنی کو پی ایس ایل 5 کی نشریات بیچنے پر رائٹس ہولڈر نے معافی مانگ لی

شاہد آفریدی سے کرکٹ ٹپس لینے فین مقبوضہ کشمیر سے آزاد کشمیر…

شاہد آفریدی بہت سے نوجوان کرکٹرز کے پسندیدہ کھلاڑی ہیں۔ 1996 میں اپنی پہلی ون ڈے اننگز میں…

2 گھنٹے
شاہد آفریدی سے کرکٹ ٹپس لینے فین مقبوضہ کشمیر سے آزاد کشمیر آ پہنچا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے