بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

13-July-2020

کوروناسے ملک کو 3 ہزار ارب روپے کا نقصان ہوا

Iqra Khan Iqra Khan
79 Views 0 1 مہینہ
کوروناسے ملک کو 3 ہزار ارب روپے کا نقصان ہوا
Dunya News
Posted at 11 جون-2020

مشیر خزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ کورونا کی وبا سے ملک کو 3 ہزار ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔

عبدالحفیظ شیخ نے اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ حکومت کو اقتصادی بحران ورثے میں ملا، ہمارے اخراجات آمدنی سے کافی زیادہ تھے.

انہوں نے کہا کہ برآمدات میں اضافہ صفر تھا جبکہ ڈالر کو سستا رکھنے کی وجہ سے درآمدات دوگنا ہوگئیں، زرمبادلہ کے ذخائر گر کر نصف رہ گئے، ہم بیرونی محاذ پر دیوالیے کے قریب پہنچ چکے تھے۔

عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ وزیراعظم کی رہنمائی میں اخراجات میں کمی کی پالیسی میں کامیابی ہوئی، پہلی دفعہ متوازن پالیسی سے اخراجات اورآمدن میں توازن لایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ خسارے میں 73 فیصد کمی کی گئی۔ 20 ارب ڈالر کے خسارے کو کم کرکے 3 ارب ڈالر تک لے آئے ہیں، پہلی بار پورے سال میں اسٹیٹ بینک سے کوئی قرضہ نہیں لیا گیا، کسی وزارت کوضمنی گرانٹ کی مدمیں کوئی فنڈ جاری نہیں ہوا۔

عبد الحفیظ شیخ نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ماضی کے قرضے واپس کرنے کے لئے قرضے لئے، ہم نے آئی ایم ایف کے ساتھ 6 ارب ڈالر کا پروگرام کیا، موثر حکمت عملی سے پانچ ہزار ارب روپے کے قرضے واپس کئے گئے، پہلی مرتبہ پرائمری بیلنس سرپلس رہا ہے، ہماری آمدنی اخراجات سے زیادہ رہی۔

حفیظ شیخ نے کہا کہ کورونا وائرس سےعالمی معیشت پر برے اثرات مرتب ہوئے ہیں، آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ کورونا کی وجہ سے پوری دنیا کی آمدنی میں 3 سے 4 فیصد کمی ہوگی، ہم نے کورونا سے نمٹنے کیلئے مختلف اقدامات کئے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا سے نمٹنے کیلئے 1240 ارب کا ایک پیکج دیا ، زرعی شعبے کو ریلیف کے لئے 50 ارب روپے دیئے، یوٹیلٹی اسٹورز پر اربوں روپے کی سبسڈی دی اور آٹا، چینی سمیت اشیائے ضروریہ سستی کیں، ہم نے چھوٹے کاروبار کے 3 ماہ کے بل معاف کئے۔

مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے مستحکم ہوتی ہوئی معیشت کو بھی دھچکا لگا، کوروناسے پہلے پاکستانی معیشت 3 فیصد کی شرح سے بڑھنے کی توقع تھی لیکن رواں مالی سال معاشی شرح نمو منفی 0.4 فیصد رہی۔

انہوں نے کہا کہ بڑے صنعتی شعبے کی ترقی منفی 7.78 فیصد رہنے کا امکان ہے، تھوک اور پرچون کاروبار کی ترقی کی شرح میں 3.42 فیصد کمی ہوئی، سروسز سیکٹر کی ترقی کی شرح 0.59 فیصد جب کہ فنانس اور انشورنس سیکٹر میں 0.79 فیصد کی بہتری آئی۔

مشیر خزانہ نے کہا کہ صنعتی شعبے کی شرح نمو منفی 2.64 اور ٹرانسپورٹ میں منفی 7.1 فیصد رہی۔ رواں سال ایف بی آر ٹیکسوں سے 3900 ارب روپے حاصل ہوں گے، ہم نے نان ٹیکس ریونیو کی مد میں 1600 ارب روپے وصول کئے ہیں، درآمدات میں کمی سے ریونیو متاثر ہوا ورنہ ریونیو گروتھ 27 فیصد سے زیادہ رہتی۔

عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ رواں سال فی کس آمدنی 2 لاکھ 24 ہزار کے ہدف کے برعکس 2 لاکھ 14 ہزار جبکہ مہنگائی 8.5 کے بجائے 9.1 فیصد رہی۔ موجودہ حالات میں عوام اور کاروبار پر مزید بوجھ نہیں ڈال سکتے۔

متعلقہ خبریں

پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی میں 355 آسامیاں ختم کردی گئیں

پنجاب حکومت کی جانب سے پنجاب لینڈریکارڈ اتھارٹی میں 355آسامیاں ختم کردی گئی ہیں۔ ختم کی جانیوالی آسامیوں…

6 دن
پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی میں 355 آسامیاں ختم کردی گئیں

پنجاب حکومت نے آٹے کی قیمت میں بڑی کمی کر دی

پنجاب حکومت نے آٹے کی قیمت میں کمی کر دی ہے۔ پنجاب کابینہ نے گندم کی عبوری پالیسی…

2 ہفتے
پنجاب حکومت نے آٹے کی قیمت میں بڑی کمی کر دی

ورلڈ بینک نے پاکستان کیلئے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی

ورلڈ بینک نے پاکستان کیلئے 50 کروڑ ڈالر کے قرض کی منظوری دیدی ہے۔ عالمی ادارے کے پاکستان…

2 ہفتے
ورلڈ بینک نے پاکستان کیلئے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی

آٹے کی قیمت میں اضافے کی منظوری

حکومت اور فلور ملز کے درمیان 30روز سے جاری ڈیڈ لاک ختم ہوگیا۔ محکمہ خوراک اور فلور ملز…

2 ہفتے
پنجاب حکومت نے آٹے کی قیمت میں بڑی کمی کر دی

تازہ ترین

یوم شہدائے کشمیر، وادی میں مکمل ہڑتال، پاکستان کا بھارت کو واضح…

مقبوضہ کشمیر میں آج 89 ویں یوم شہدا پر جماعتی حریت کانفرنس کی اپیل پر مقبوضہ وادی میں…

5 گھنٹے
یوم شہدائے کشمیر، وادی میں مکمل ہڑتال، پاکستان کا بھارت کو واضح پیغام

راہگیروں پر پتھرائو کرنے والا مبینہ ضعیف العقل شخص گرفتار

پیر ودہائی پولیس نے شہریوں پر پتھر اور اینٹوں سے حملہ کرنے والے دماغی مریض کو تحویل میں…

8 گھنٹے
راہگیروں پر پتھرائو کرنے والا مبینہ ضعیف العقل شخص گرفتار

انڈیا میں ٹک ٹاک پر پابندی، کمپنی نے ہیڈ کوارٹر چین سے…

انڈیا میں پابندی کے بعد ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے اپنا ہیڈ کوارٹر چین سے باہر منتقل…

2 دن
انڈیا میں ٹک ٹاک پر پابندی، کمپنی نے ہیڈ کوارٹر چین سے نکالنے کا منصوبہ بنا لیا

کل سے لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کراچی میں کل سے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کےخاتمے کا اعلان کردیا۔ گورنرسندھ…

2 دن
کل سے لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے