بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

09-April-2020

چیئرپرسن ایف بی آر نے ٹیکس وصول کا ہدف مشکل ترین قرار دے دیا

Tariq Tariq
58 Views 0 1 مہینہ
چیئرپرسن ایف بی آر نے ٹیکس وصول کا ہدف مشکل ترین قرار دے دیا
Dawn
Posted at 24 فروری-2020

کراچی۔ کسٹمز ہاؤس کراچی میں اسسٹنٹ کلکٹرز کی پاسنگ آؤٹ تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائم مقام چیئرپرسن ایف بی آر نوشین جاوید کا کہنا ہے کہ سیلز ٹیکس کے نمبروں میں کمی آئی ہے، البتہ ہدف پورا کرنا مشکل نظر آ رہا ہے۔

ایف بی آر ٹیم پر پورا بھروسہ ہے کہ وہ کارکردگی دکھائے گی

موجودہ معاشی صورتحال کو دیکھتے ہوئے حکومت کا ٹیکس جمع کرنے کا ہدف انتہائی مشکل اور بڑا ہے۔ یہ نہیں کہوں گی کہ ٹارگٹ پورا نہیں ہو سکتا، ابھی چار ماہ ہیں۔ بھرپور کوشش کریں گے لیکن مطلوبہ ہدف تک پہنچنا بہت مشکل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ رواں سال سیلز ٹیکس، کسٹمز ڈیوٹی اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں کمی آئی ہے، ایف بی آر ٹیم پر پورا بھروسہ ہے کہ وہ کارکردگی دکھائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس دینے میں مسائل آتے ہیں، انہیں کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ٹیکنالوجی کو زیادہ سے زیادہ لایا جا رہا ہے، بارڈرز پر بھی سکینرز لگائے جا رہے ہیں۔ ہمارا اور تاجروں کا بھروسہ دوطرفہ ہوتا ہے، پوری کوشش کروں گی کہ بھروسے کے فقدان میں کمی ہو۔

واضح رہے رواں مال کے آغاز میں ایف بی آر کے چیئرمین شبر زیدی غیر معینہ مدت کیلئے رخصت پر چلے گئے تھے۔ اس کے بعد ایف بی آر کی ممبر ایڈمن نوشین جاوید امجد کو چیئرپرسن ایف بی آر کا اضافی چارج دیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

عمران خان اب ن لیگ قرض سکینڈل کی رپورٹ بھی منظر عام…

قرضوں پرانکوائری کمیشن کی رپورٹ تیار کر لی گئی ہے ۔ رپورٹ میں اربوں روپے کی کرپشن کا…

9 گھنٹے
انکوائری کمیشن کی رپورٹ میں قرضوں پر اربوں روپے کی کرپشن کا انکشاف

روپے کی بے قدری کا سلسلہ تھم نہ سکا

کراچی۔ کرونا لاک ڈاؤن اور ملکی معیشت سستی روی کا شکار ہونے کے باوجود ڈالر کی اونچی اڑان…

1 دن
روپے کی بے قدری کا سلسلہ تھم نہ سکا

پی آئی اے کے پائلٹس نے جہاز اڑانے سے انکار کیوں کیا…

پاکستان ایئر لائنز(پی آئی اے) کے پائلٹس نے جہاز اڑانے سے انکار کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا…

2 دن
پی آئی اے کے پائلٹس نے جہاز اڑانے سے انکار کیوں کیا ؟

وفاقی کابینہ نے غریب عوام کے بلوں میں پی ٹی وی ٹیکس…

حکمران جب اپوزیشن میں ہوتے ہیں تو ان کے دعوے اور باتیں غریب عوام کے درد میں ڈوبی…

4 دن
وفاقی کابینہ نے غریب عوام کے بلوں میں پی ٹی وی ٹیکس 100 روپے کر دیا

تازہ ترین

پاکستان کا بڑا اعزاز، کرونا کا علاج دریافت کرنیوالے ممالک میں شامل

اسلام آباد۔ پاکستان کا ایک اور بڑا اعزاز، امریکی ادارہ صحت نے کرونا کا علاج دریافت کرنیوالے ممالک…

2 گھنٹے
پاکستان کا بڑا اعزاز، کرونا کا علاج دریافت کرنیوالے ممالک میں شامل

ڈبلیو ایچ او کا لاک ڈاؤن میں نرمی نہ کرنے کا مشورہ…

کوپن ہیگن۔کرونا وائرس دنیا کے 209 ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے۔ ان میں سے زیادہ…

3 گھنٹے
ڈبلیو ایچ او کا لاک ڈاؤن میں نرمی نہ کرنے کا مشورہ مگر کیوں۔۔۔۔

پابندی اور لاک ڈاؤن کے باوجود پتنگ بازی شہریوں کیلئے زحمت بن…

شہر قائد میں پتنگ بازی پر پابندی اور کرونا لاک ڈاؤن کے دوران بھی شہریوں میں پتنگ بازی…

3 گھنٹے
پابندی اور لاک ڈاؤن کے باوجود پتنگ بازی شہریوں کیلئے زحمت بن گئی

احساس پروگرام سے1 کروڑ 20لاکھ افراد کو ریلیف دے رہے ہیں۔ وزیراعظم

اسلام آباد۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ احساس پروگرام کے تحت غریب اور دیہاڑی دار طبقے…

4 گھنٹے
احساس پروگرام کے تحت1 کروڑ 20 لاکھ عوام کو ریلیف دے رہے ہیں۔ وزیراعظم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے