بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

05-June-2020

چیئرمین ایف بی آر نے منی بجٹ لانے کی تردید کر دی

paktv Avatar
209 Views 0 8 مہینے
چیئرمین ایف بی آر نے منی بجٹ لانے کی تردید کر دی
Samaa Tv
Posted at 2 اکتوبر-2019

اسلام آباد۔ امپورٹ بل میں تین ارب ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔ ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کیلئے منی بجٹ لانے کی تجویز زیر غور نہیں۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امپورٹ میں کمی کے نتیجے میں 120 ارب ریونیو میں کمی ہوئی۔

Courtesy Social Media

ادارے کا ریونیو شارٹ فال 111 ارب رہا

درآمدی بل کی وجہ سے کلیکشن میں کمی کو نکالا جائے تو مطلوبہ ٹارگٹ سے زیادہ ٹیکس ریونیو جمع ہوا۔ پہلی سہ ماہی میں 963 ارب کا ٹیکس جمع کیا جو بری کارکردگی نہیں۔ ادارے کا ریونیو شارٹ فال 111 ارب رہا۔ پہلی سہ ماہی میں ری فنڈز ٹارگٹ شیڈول کے مطابق ادا کئے، متوقع ٹیکس ری فنڈ 75 ارب ادا کئے۔

شبر زیدی نے مزید کہا کہ تاجروں کے ساتھ کوئی ڈیڈلاک نہیں ہے۔ ان کے ساتھ مذاکرات کو تیار ہیں۔ تاجروں کو دو روز قبل مذاکرات کیلئے بلایا تھا مگر وہ نہیں آئے۔ چیئرمین ایف بی آر نے دوٹوک انداز میں کہا کہ شناختی کارڈ کی شرط ختم نہیں کی جائے گی۔ تاجروں کا مطالبہ ہے کہ شناختی کارڈ کی شرط ختم کی جائے۔ سردست اس شرط پر ابھی کوئی ایکشن نہیں لیں گے۔

واضح رہے شبر زیدی کو عمران خان کی جانب سے رواں سال 55 سو ارب کا ٹیکس جمع کرنے کا ٹاسک سونپا گیا ہے۔ ان کی طرف سے اس چینلج کو پورا کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔ وہ اب بھی پرعزم ہیں کہ مطلوبہ ٹارگٹ ہر حال میں پورا کیا جائیگا۔ ریونیو شارٹ فال کو پورا کرنے کیلئے حکومتی سطح پر منی بجٹ لانے کی سختی سے تردید کر دی۔

متعلقہ خبریں

قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں کمی کردی گئی

قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں کمی کردی گئی ہے۔ شرح منافع 48 سے 90 بیسس پوائنٹس…

2 دن
قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں کمی کردی گئی

پٹرول کی قیمت میں مزید کمی متوقع

کورونا وائرس کے پھیلاو کے بعد گزشتہ کچھ عرصہ سے تیل کی کھپت میں کمی کے باعث عالمی…

1 ہفتہ
پیٹرول ذخیرہ کرنیوالے پمپس کیخلاف کارروائی

سکوک بانڈز کی آمدنی پر وزارت توانائی اور وزارت خزانہ میں ٹھن…

اسلام آباد۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے خصوصی اجلاس میں سکوک بانڈز سے حاصل ہونیوالی 200 ارب کی ادائیگیوں…

2 ہفتے
سکوک بانڈز کی آمدنی پر وزارت توانائی اور وزارت خزانہ میں ٹھن گئی

دس ماہ کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 71 فیصد کمی کا…

اسلام آباد۔ رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں جاری کھاتوں کے خسارے میں 71 فیصد کمی…

2 ہفتے
دس ماہ کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 71 فیصد کمی کا دعویٰ

تازہ ترین

بھارتی خفیہ اہلکاروں کی قائم مقام پاکستانی ہائی کمشنرسے بدتہذیبی

بھارت نے سفارتی آداب کی ایک بار پھر دھجیاں بکھیر دیں، بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پاکستانی سفارتکاروں…

5 گھنٹے
بھارتی خفیہ اہلکاروں کی قائم مقام پاکستانی ہائی کمشنرسے بدتہذیبی

ایس او پیز کی خلاف ورزی پرمتعدد مارکیٹیں سیل، دکاندار گرفتار

ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر کئی مارکیٹیں سیل کرکے متعدد دکانداروں کو گرفتار کرلیا گیا…

6 گھنٹے
ایس او پیز کی خلاف ورزی پرمتعدد مارکیٹیں سیل، دکاندار گرفتار

علامہ اقبال ایکسپریس ٹرین میں آگ لگ گئی

لاہور سے سیالکوٹ جانیوالی ٹرین علامہ اقبال ایکسپریس میں وزیرآباد کے مقام پر آگ لگ گئی۔ ریسکیو حام…

8 گھنٹے
علامہ اقبال ایکسپریس ٹرین میں وزیرآباد آگ لگ گئی

اسکول کے سیکیورٹی گارڈ کا چاقو سے حملہ، 37 بچے زخمی ہو…

چین میں اسکول کے سیکیورٹی گارڈ نے بچوں اور اساتذہ پر چاقو سے حملہ کردیا۔ برطانوی میڈیا کے…

8 گھنٹے
اسکول کے سیکیورٹی گارڈ کا چاقو سے حملہ، متعدد بچے زخمی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے