بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

26-February-2020

بھارتی روپیہ ایشیاء میں سب سے زیادہ گرنے والی کرنسی

Tariq Tariq
341 Views 0 6 مہینے
بھارتی روپیہ ایشیاء میں سب سے زیادہ گرنے والی کرنسی
Express
Posted at 2 ستمبر-2019

کراچی۔ بھارتی میڈیا اپنی خبروں میں پاکستانی معیشت کی گراوٹ کی خبروں کو مسلسل بڑھا چڑھا کر پیش کرتا رہتا ہے مگر مودی کے جنگی جنون نے اب خود اس کی اپنی معیشت کو گھٹنوں کے بل لاکھڑا کیا ہے۔ بھارت میں گاڑیوں کی فروخت کے بزنس میں چھتیس سے اڑتالیس فیصد گراوٹ آئی ہے۔

Courtesy Express

ٹیکسٹائل، بینکنگ اور مالیات مسلسل گراوٹ کا شکار

صرف گاڑیوں کے کاروبار میں ہی نہیں ٹیکسٹائل، بینکنگ اور مالیات کے شعبے بھی بھارتی جنگی جنون کی وجہ سے مسلسل گراوٹ کا شکار ہیں۔ پچھلے ماہ بھارتی روپے کی قدر میں 4.4 فیصد کمی کو ایشیاء میں کسی بھی کرنسی کی قدر میں ہونیوالی سب سے بڑی کمی کہا جا رہا ہے۔

مودی سرکار نے ریزرو بنک آف انڈیا سے 1.76 ٹریلین قرض لیا

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ گرتی ہوئی معیشت کو سنبھالا دینے کیلئے مودی سرکار نے ریزرو بنک آف انڈیا سے 1.76 ٹریلین قرض لیا۔ مقبوضہ کشمیر کا خصوصی درجہ تبدیل کر کے بھارت نے تسلیم شدہ تنازع کو دوبارہ کھڑا کر کے عالمی برادری کی تشویش میں بھی اضافہ کر دیا۔

اب چین اور امریکہ کے مابین جاری اقتصادی جنگ کے اثرات سے بھارتی معیشت متاثر ہوئی ہے۔ بھارت نے آسام میں 19 لاکھ مسلمانوں کی شہریت ختم کر کے اپنی معیشت کو ایک اور جھٹکا دیا ہے جو پہلے ہی ہچکولے کھا رہی تھی۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں اضافے سے بھی عالمی معیشت کو نقصان پہنچنے کا احتمال ہے۔

پاکستان کی جانب سے اپنی فضائی حدود بھارت کو استعمال کی اجازت نہ دینے سے بھی سکی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔ افغان ٹریڈ کی بندش سے بھی بھارت کی مشکلات بڑھی ہیں۔ پاکستانی سرحد کے ساتھ لگنے والی بھارتی ریاستیں جن کا انحصار افغانستان کو بھاری برآمدات پر ہے۔ وہ بھی شدید متاثر ہوں گی۔ یہ حالات خطے کی معیشتوں پر منفی اثرات مرتب کریں گے۔

متعلقہ خبریں

ایف بی آر کا رئیل اسٹیٹ اور زیورات کی نگرانی کا فیصلہ

اسلام آباد۔ ایف بی آر پاکستان میں انسداد منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کیلئے مالی مدد کی روک…

1 گھنٹہ
قواعد کے مطابق زیورات کو دستاویزی شکل دی جائے گی

پاک ایران سرحد بند، ایل پی جی کی قیمت میں 50 روپے…

ملک بھرمیں ایل پی جی کی قیمت میں 50 روپے فی کلوتک اضافہ ہوگیا ہے۔ کرونا وائرس کے…

3 گھنٹے
پاک ایران سرحد بند، ایل پی جی کی قیمت میں 50 روپے اضافہ

کے الیکٹراک کی نیپرا کو بجلی کی قیمت بڑھانے کی درخواست

کراچی میں بجلی کی تقسیم کار نجی کمپنی کے الیکٹرک نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کو بجلی…

20 گھنٹے
کے الیکٹراک کی نیپرا کو بجلی کی قیمت بڑھانے کی درخواست

ٹیکسٹائل ملز مالکان اور حکومت میں بجلی بلوں کے تنازع میں شدت

لاہور۔ آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) اور حکومت کے درمیان بجلی کے بلوں کا تنازعہ شدت…

1 دن
ٹیکسٹائل ملز مالکان اور حکومت میں بجلی بلوں کے تنازع میں شدت

تازہ ترین

کورونا وائرس،جاپان میں منعقد ہونیوالے اولمپکس مقابلے منسوخ ہونے کا امکان

ٹوکیو۔ جاپان کے شہر ٹوکیو میں رواں سال 24 جولائی سے شروع ہونیوالے اولمپکس مقابلوں کے کورونا وائرس…

37 منٹ
کورونا وائرس،جاپان میں منعقد ہونیوالے اولمپکس مقابلے منسوخ ہونے کا امکان

بھارت ماتا کی جے کہنے والے بھارت میں رہنے کے حقدار، جے…

بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے وزیراعلیٰ جے رام ٹھاکر کا کہنا ہے کہ بھارت ماتا کی جے کا…

38 منٹ
بھارت ماتا کی جے کہنے والے بھارت میں رہنے کے حقدار، جے رام ٹھاکر

ہانگ کانگ کا اپنے شہریوں کورقم اور ٹیکس چھوٹ دینے کا فیصلہ

ہانگ کانگ نے بڑھتے ہوئے اخراجات اور مالی بوجھ کے پیش نظر اپنے شہریوں کی مدد کیلئے مستقل…

1 گھنٹہ
ہانگ کانگ کا اپنے شہریوں کورقم اور ٹیکس چھوٹ دینے کا فیصلہ

ایف بی آر کا رئیل اسٹیٹ اور زیورات کی نگرانی کا فیصلہ

اسلام آباد۔ ایف بی آر پاکستان میں انسداد منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کیلئے مالی مدد کی روک…

1 گھنٹہ
قواعد کے مطابق زیورات کو دستاویزی شکل دی جائے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے