بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

19-January-2020

اب حکومت شہریوں کو بجلی کے جھٹکے دے گی

Tariq Tariq
387 Views 0 6 مہینے
اب حکومت شہریوں کو بجلی کے جھٹکے دے گی
Posted at 1 اگست-2019

لاہور۔ پی ٹی آئی کی حکومت نے اقتدار میں آنے کے بعد بجلی، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کئی مرتبہ بڑھائی ہیں۔ آئی ایم ایف پروگرام میں جانے کے بعد بجلی، گیس اور پٹرولیم کی قیمتیں بڑھانے کی پیشگی شرط تسلیم کرنے کے اثرات اب ظاہر ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

Courtesy FaceBook

آئی ایم ایف نے ستمبر تک تین روپے فی یونٹ بڑھانے کا کہہ رکھا ہے

انہی شرائط کا جائزہ لینے کے بعد ہی عالمی مالیاتی ادارے نے پچھلے ماہ پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی پہلی قسط ریلیزکی۔ اب دوسری قسط کیلئے اسے بقیہ شرائط پوری کرنا ہو گی۔ باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے اگست کے آخر تک پٹرول کی قیمت 120 تک لے جانے کی شرط مان رکھی ہے۔

ڈیڑھ روپے بجلی کی قیمت پہلے ہی بڑھائی جا چکی

اب حکومت بجلی کی قیمت بڑھانے کا تیاریاں کر رہی ہیں۔ آئی ایم ایف نے حکومت کو ستمبر تک تین روپے فی یونٹ بڑھانے کا کہہ رکھا ہے۔ ڈیڑھ روپے بجلی کی قیمت پہلے ہی بڑھائی جا چکی ہے اب بقیہ ڈیڑھ روپے بجلی کے مزید نرخ بڑھائے جائیں گے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ رواں سال کے آخر تک مہنگی کی شرح 13 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے۔ 5.18 فیصد بجلی مہنگی کرنے کی تیاری کر لی گئی ہے جس سے مہنگائی کا ایک اور طوفان آئے گا۔

پٹرولیم مصنوعات، گیس اور بجلی کی قیمتوں میں بھاری اضافے کے بعد یہ خبریں بھی گردش کر رہی ہیں کہ روپے کی قدر میں مزید کمی اور ڈالر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں

نیب شور مچانے کی بجائے کام کرتا ہے۔ چیئرمین نیب

چیئرمین نیب جاوید اقبال نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیب شور نہیں…

5 گھنٹے

کراچی میں گاڑی سمندر میں ڈوب گئی

کراچی کے علاقہ ڈیفنس فیز 8 میں بے قابو کار سمند میں جاگری،سمندر سے دو افراد کو زخمی…

4 گھنٹے

بھارت سے خود ساختہ جعلی آپریشن کا خدشہ ہے۔ عمران خان

وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطہ ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں کہا کہ بھارت کی…

19 منٹ
مودی کا ہندو نظریات پر مبنی خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، وزیر اعظم

خواجہ سرا کے لئے الگ جیل بنانے فیصلہ

جیلوں میں قیدیوں کی حالت زار کے حوالے سے اسلام آبادہائی کورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی،جیلوں میں…

13 گھنٹے

تازہ ترین

نیب شور مچانے کی بجائے کام کرتا ہے۔ چیئرمین نیب

چیئرمین نیب جاوید اقبال نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیب شور نہیں…

5 گھنٹے

عمران خان گندم بحران پر قوم سے معافی مانگیں۔ وزیراطلاعات سندھ

پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے رہنما اور وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کا کہنا تھا کہ ملک میں…

4 گھنٹے

کراچی میں گاڑی سمندر میں ڈوب گئی

کراچی کے علاقہ ڈیفنس فیز 8 میں بے قابو کار سمند میں جاگری،سمندر سے دو افراد کو زخمی…

4 گھنٹے

تنقید کی بجائے اور کام کریں، عثمان بزدار 5 سال وزیر اعلی…

وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان بھی وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے بیان کے بعد وزیر…

3 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے