بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

18-January-2020

پاکستان میں گاڑیوں کی فروخت میں 42 فیصد کمی

Tariq Tariq
221 Views 0 4 مہینے
Solidsmack
Posted at 20 ستمبر-2019

پاکستان میں گاڑیوں کی خریدو فروخت پانچ سال کی کم ترین سطح پر آچکی ہے۔ گزشتہ دو ماہ میں اب تک محض 22816 گاڑیاں فروخت ہوئی اور گذشتہ برس کے انہیں دو ماہ میں 39000 گاڑیاں فروخت ہوئی تھی۔ یہ اعدادو شمار حکومت کی جانب سے جاری کیئے گئے ہیں جس کے مطابق گاڑیوں کی خریدوفروخت میں 42 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

کار کمپنی انڈس نے ملک میں اس مہینے اپنی پیدوار بند کر دی ہے ۔ یہ کمپنی ایک مہینے میں محض 15 روز ہی کام کرے گی جس کی بڑی وجہ گاڑی کی خریدوفروخت میں کمی ہے۔ ہنڈا اٹلس اس سے پہلے پیدوار بند کر چکا ہے جس سے ہزاروں لوگوں کے بے روزگار ہونے کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔

گاڑیوں کی درآمدگی میں بھی 80 فیصد کمی

روپے کی قدر کم ہونے اور حکومتی ٹیکسز کی وجہ سے چھوٹی سے بڑی گاڑی کی قیمتوں میں ڈیڑھ لاکھ سے دس لاکھ روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ ماہر معشیت مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ خریدوفروخت میں کمی کی بہت سی وجوہات ہیں۔ ایف اے ٹی ایف سے بچنے کے لیئے حکومت نے درآمد کنندگان کو اپنے اکاونٹ سے پیسے منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ دوسری وجہ ایک ہزار سی سی کار کے مالک سے آمدن کے زرائع پوچھے جا رہے ہیں۔ ملک میں در آمد گاڑیوں میں 80 فیصد کمی آئی ہے۔ مگر مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ اس کمی سے بھی مقامی کار کمپنیز فائدہ نہیں اٹھا سکیں جس کا وجہ مقامی گاڑیوں کی بھی قیمتوں میں اضافہ ہے۔

حکومت کو ایک گاڑی سے 38 فیصد رقم حاصل ہوتی ہے یعنی 10 لاکھ روپے کی گاڑی سے سرکاری خزانے میں 3 لاکھ 80 ہزار جاتا ہے۔ گزشتہ دو برسوں میں ملک میں گاڑیون کی قیمتوں میں 40 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مقامی کمپنیز ہائی برڈ اور الیکٹرک گاڑیاں نہیں بنا رہیں اور تیل کی قیمت بڑھنے سے لوگ گاڑی خریدنے میں دلچسپ نہیں لے رہے۔

متعلقہ خبریں

آٹا کیوں مہنگا ہوا، عمران خان نے نوٹس لےلیا

وزیر اعظم عمران خان نے جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کو آٹے کی قمتیوں میں کمی کا ٹاسک…

15 گھنٹے

آٹا ایک بار پھر مہنگا ہو گیا

ملک بھر میں آٹے کا بحران پیدا ہو گیا ہے، آٹے کی فی کلو قیمت میں 20 روپے…

1 دن
آٹا ایک بار پھر مہنگا ہو گیا

چین پاکستان سے گوشت اور سبزیاں خریدے گا

چین نے پاکستان سے گوشت ، آلو ، پیاز ، آم اور چیری کی درآمد ات کی خواہش…

2 دن

پاکستان میں نئی ہوائی کمپنی ائیر سیال کو پروازوں کی اجازت

ملک میں وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد نئی ڈومیسٹک ائیر لائن ایئر سیال شروع کی جائے گی…

3 دن

تازہ ترین

ایم کیو ایم کو منانے کی دوسری حکومتی کوشش بھی ناکام

تحریک انصاف کی ایم کیو یم کو منانے کی دوسری کوشش بھی ناکام ہو گئی ہے خالد مقبول…

5 گھنٹے

دورہ پاکستان: ٹی 20 سیریز کے لئے بنگلادیش کرکٹ ٹیم کا اعلان…

بنگلادیش نے پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لئے سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے اور محمود…

5 گھنٹے

پاکستانی کرکٹر بھارتی کھلاڑی کا گرویدا نکلا

پاکستان اور بنگلادیشن کے درمیان ہونے والی کرکٹ سیریز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے اوپنر بلے باز…

4 گھنٹے

ایم کیو ایم نے حکومتی وفد کے سامنے 4 مطالبات رکھ دئیے

تحریک انصاف کی جانب سے اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ کو دوبارہ کابینہ میں شمولیت کی دعوت دیدی…

3 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے