بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

06-August-2020

چڑیا کے بچوں کیلئے گاوں کی اسٹریٹ لائٹس ایک ماہ سے بند

Mustanirah Kiran Mustanirah Kiran
33 Views 0 1 ہفتہ
چڑیا کے بچوں کیلئے گاوں کی اسٹریٹ لائٹس ایک ماہ سے بند
express news
Posted at 28 جولائی-2020

ایک پرندے اور اس کے بچے کیلئے ایک ماہ تک اسٹریٹ لائٹس بند کرنے کا دلچسپ واقعہ بھارت میں پیش آیا۔

بھارتی ریاست تامل ناڈو کے ضلع شیوا گنگائی کے ایک دیہات پوتا کڑی میں ایک ہی مرکزی کھمبے سے باقی اسٹریٹ لائٹس کو چلایا جاتا ہے۔

کورونا لاک ڈاون کے دوران اس کے سوئچ بورڈ پر ایک چڑیا نے گھونسلہ بنادیا اور اس پر انڈے دیئے، اگر بجلی جلائی جاتی تو اس سے چڑیا کے بچے روشنی یا کرنٹ سے متاثر ہونے کا خدشہ تھا۔

سب سے پہلے کاروپوراجہ نے دیکھا کہ مرکزی سوئچ بورڈ والے کھمبے پر ایک چڑیا کا گھونسلہ ہے۔ اس سے قبل وہ اسی پرندے کو گھونسلہ بناتے ہوئے دیکھ چکے تھے۔

جب اس نے گھونسلے میں جھانکا تو اس میں تین سبزمائل نیلے انڈے دکھائی دیئے جن پر سیاہ دھبے پڑے ہوئے تھے۔یہ انڈے ایک مقامی چڑیا کے تھے۔

اس کے بعد اس طالبعلم اور اس کے دوستوں نے اہل علاقہ سے درخواست کی کہ اس وقت تک روشنیوں کو بند رکھا جائے جب تک انڈے سے بچے برآمد نہ ہوجائیں۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ اسی کھمبے کے سوئچ بورڈ سے گاوں کی بقیہ درجنوں اسٹریٹ لائٹس کو بجلی ملتی تھی۔

طالبعلموں نے اس کیلئے سوشل میڈیا پر بھی اپنی مہم چلائی اور گھر گھر جاکر لوگوں کو اس کےلئے تیار کیا۔ بعض لوگوں نے اسے احمقانہ قرار دیا اور بعض نے اس پر عمل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

اس طرح ایک چڑیا اور اس کے بچوں کو بچانے کا چھوٹا سا قدم ایک مہم اختیار کرگیا۔ آخر کار دیہات میں موجود 100 گھرانے اس پر راضی ہوگئے۔

اس کےبعد مسلسل 35 روز تک گاوں کی اسٹریٹ لائٹس بند رہیں اور اس دوران دیہاتیوں نے سڑک پر سفر کیلئے اپنے موبائل فون کی روشنی کو استعمال کیا۔

آخرکار اس عرصے میں تمام انڈوں سے بچے برآمد ہوگئے لیکن اب بھی ان بچوں کے بڑا ہونے کا انتظار کیا جائے گا اور ان کے گھونسلہ چھوڑتے ہی سوئچ بورڈ آن کردیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

شہری کو قربانی کیلئے بیل گھر کی چھت سے اتارنا مہنگا پڑگیا

کراچی میں شہری کو قربانی کیلئے بیل گھر کی چھت سے اتارنا مہنگا پڑگیا۔ کراچی کے علاقہ سرجانی…

3 دن
شہری کو قربانی کیلئے بیل گھر کی چھت سے اتارنا مہنگا پڑگیا

چودہ سالہ لڑکی کا اژدھے پالنے کا عجیب شوق

دنیا بھر میں لوگوں کو جانور پالنے کا شوق ہوتا ہے لیکن بعض لوگوں کو خطرناک جانور پالنے…

7 دن
امریکی ریاست کے پولیس چیف نے ٹرمپ کو منہ بند رکھنے کا کہہ دیا

بلی کے بچے سے زیادتی کی خبر جھوٹی نکلی

لاہور میں بلی کے بچے سے زیادتی کا اصل معاملہ سامنے آ گیا ہے۔ چند روز قبل سوشل…

1 ہفتہ
بلی کے بچے سے زیادتی کی خبر جھوٹی نکلی

کورونا کے باعث ماسک نہ پہننے پر بکری گرفتار

بھارت میں لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو انوکھی سزائیں دی جارہی ہیں جہاں اب ایک…

1 ہفتہ
کورونا کے باعث ماسک نہ پہننے پر بکری گرفتار

تازہ ترین

بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ سے 18 سالہ لڑکی شہید اور…

3 گھنٹے
بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران…

یوم استحصال کشمیر کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس جاری ہے۔…

4 گھنٹے
مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران خان

مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ…

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ کر اپنی جماعت بی…

4 گھنٹے
مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیا

جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ…

جسٹس قاضی فائز عیسی نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ ہمیں اللہ سے زیادہ…

5 گھنٹے
جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے