بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

29-May-2020

جنوبی افریقی صدر کو ماسک پہننا بھی نہ آیا

Iqra Khan Iqra Khan
57 Views 0 1 مہینہ
جنوبی افریقی صدر کو ماسک پہننا بھی نہ آیا
geo
Posted at 25 اپریل-2020

جنوبی افریقہ کے صدر سرل رامافوسا کو کورونا وائرس کے حوالے سے قوم سے خطاب کے دوران عوام کو ماسک پہن کر دکھانا مہنگا پڑگیا۔

جنوبی افریقہ کے صدر نے عوام سے خطاب میں کورونا وائرس کے حوالے سے جاری لاک ڈاون میں نرمی کا اعلان کیا۔ اس دوران انہوں نے عوام کو سماجی فاصلہ رکھنے اور ماسک پہن کر گھر سے نکلنے کی ترغیب دینے کیلئے خود بھی ماسک پہننا چاہا لیکن ان کی یہ کوشش مذاق بن گئی۔

جنوبی افریقی صدر تقریر کے دوران ماسک کو بھی درست انداز میں نہ بول سکے اور ماسک پہننے کی کوشش کے دوران کئی بار ان کے ناک اور منہ کے بجائے ماتھے اور آنکھوں کے گرد لپٹا رہا تاہم مسلسل کوشش کے بعد وہ ماسک پہننے میں کامیاب ہوگئے۔

جنوبی افریقہ کے صدر کے ماسک پہننے کا انداز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور صارفین کی جانب سے میمز بنا کر مذاق کیا جا رہا ہے اور مقامی میڈیا نے بھی صدر کو طنز کا نشانہ بنایا ہے۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث جنوبی افریقہ میں 75 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار افراد وائرس سے متاثرہ ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا کے کیسز کی تعداد 28 لاکھ 31 ہزار سے زائد ہوگئی ہے جبکہ 1 لاکھ 97ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور 8 لاکھ 7 ہزار سے زائد افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

کورونا کے مریض نے اپنا علاج کرنیوالی ڈاکٹر سے ہی منگنی کر…

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر کورونا وائرس سے جنگ لڑتے ہوئے اسپتال میں معمر اطالوی جوڑے کی گولڈن…

4 گھنٹے
کورونا کے مریض نے اپنا علاج کرنیوالی ڈاکٹر سے ہی منگنی کر لی

لاک ڈاون میں بچوں نےقیمتی خزانہ ڈھونڈ نکالا

لاک ڈاون سے یوں تو ہرشخص بے زار نظر آ رہا ہے لیکن یہی لاک ڈاون فرانس کے…

7 دن
لاک ڈاون میں بچوں نےقیمتی خزانہ ڈھونڈ نکالا

گنجا پن سے متاثرہ افراد میں سٹیم سیل سے دوبارہ بالوں کی…

جنوبی کوریا کے ماہرین نے سٹیم سیل سے گنجا پن دور کرنے کے محدود پیمانے پر تجربات کئے…

1 ہفتہ
گنجا پن سے متاثرہ افراد میں سٹیم سیل سے دوبارہ بالوں کی افزائش

کورونا نے تفریح کے انداز بدل ڈالے، بالکونی سینما متعارف کرا دیا…

کورونا وائرس کے باعث جاری لاک ڈاوون کی صورتحال میں برازیل میں مقامی حکومت نے شہریوں کو تفریح…

1 ہفتہ
کورونا نے تفریح کے انداز بدل ڈالے، بالکونی سینما متعارف کرا دیا گیا

تازہ ترین

شادی سے انکار پر سابق منگیتر نے لڑکی پر تیزاب پھینک دیا

فیصل آباد کے علاقہ جڑانوالہ میں شادی سے انکار پر نوجوان نے سابق منگیتر پر تیزاب پھینک دیا۔…

5 گھنٹے
شادی سے انکار پر سابق منگیتر نے لڑکی پر تیزاب پھینک دیا

کورونا کے مریض نے اپنا علاج کرنیوالی ڈاکٹر سے ہی منگنی کر…

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر کورونا وائرس سے جنگ لڑتے ہوئے اسپتال میں معمر اطالوی جوڑے کی گولڈن…

4 گھنٹے
کورونا کے مریض نے اپنا علاج کرنیوالی ڈاکٹر سے ہی منگنی کر لی

یکم جون سے مزید مسافر ٹرینیں چلائی جائیں گی

پاکستان ریلوے نے کورونا وائرس کے باعث کئے گئے لاک ڈاون میں نرمی کے بعد مزید 10 ٹرینیں…

3 گھنٹے
یکم جون سے مزید مسافر ٹرینیں چلائی جائیں گی

بیٹسمین جسے شعیب اختر 10 برسوں میں ایک بار بھی آؤٹ نہ…

شعیب اختر نا صرف پاکستان کے بلکہ دنیا کے تیز ترین باولر ہیں۔ انہیں راولپنڈی ایکسپریس کے نام…

3 گھنٹے
بیٹسمین جسے شعیب اختر 10 برسوں میں ایک بار بھی آؤٹ نہ کر سکے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے