بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

05-August-2020

بلی کے بچے سے زیادتی کی خبر جھوٹی نکلی

Iqra Khan Iqra Khan
59 Views 0 7 دن
بلی کے بچے سے زیادتی کی خبر جھوٹی نکلی
Parhlo
Posted at 29 جولائی-2020

لاہور میں بلی کے بچے سے زیادتی کا اصل معاملہ سامنے آ گیا ہے۔

چند روز قبل سوشل میڈیا پر یہ خبر گردش کر رہی تھی کہ لاہور میں نوجوان نے دوستوں کے ساتھ مل کر بلی کے بچے کو مبینہ طور پر ریپ کا نشانہ بنا کر مار ڈالا ہے لیکن اب یہ خبر جھوٹی ثابت ہو گئی ہے۔

جانوروں کی دیکھ بھال کرنے والے نمائندے عمر کا کہنا تھا کہ اگر کسی انسان کے ساتھ بھی زیادتی کی جائے تو بھی اس طرح کے ثبوت سامنے نہیں آتے، بلی کا بچہ انفیکشن کا شکار ہوا تھا، زیادتی کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں کوئی لیب ٹیسٹ نہیں کیا گیا، جو تصاویر دکھائی جا رہی ہیں وہ کسی ایسے واقعے کی بھی ہو سکتی ہیں جس میں کسی کو معمولی سی چوٹ آئی ہو اور وہ اس کے علاج کیلئے گیا ہو۔

https://twitter.com/Umer_Rpk/status/12880935178736640

عمر نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ پاکستانی اس طرح کی خبروں کو زیادہ منظرعام پر لائیں گے، لیکن یہ ایک جھوٹی خبر ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہاں تک کہ اگر کسی بالغ بلی کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوتا ہے تو خون کی نالیاں پھوٹ پڑتی ہیں ، اندرونی اعضا خراب ہوجاتے ہیں اور بلی چند منٹ میں مرجاتی ہے۔ یہ پھر بھی ایک بلی کا بچہ تھا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل معاملہ جانوروں کے تحفظ کیلئے کام کرنے والی عائشہ چندریگر فاونڈیشن کی جانب سے اٹھایا گیا تھا، معاملے کی تحقیقات اور ذمے داران کیخلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔

ادارے کی سربراہ عائشہ چندریگر کا دعویٰ تھا کہ ایک لڑکی کی جانب سے انہیں فراہم کردہ معلومات کے مطابق لاہور میں ایک خاندان نے بلی کا بچہ خریدا، جسے بعد ازاں اس خاندان کے 15 سالہ نوجوان نے دوستوں کیساتھ ریپ کا نشانہ بنا ڈالا۔

ریپ کا نشانہ بننے کے باعث بلی کا بچہ موت کے منہ میں چلا گیا۔ شکایت کرنے والی جس لڑکی کا کہنا تھا کہ جانوروں کے ڈاکٹر نے بھی تصدیق کی کہ بلی کے بچے کو ریپ کا نشانہ بنایا گیا۔

تاہم اس ڈاکٹرز نے تحریری شکل میں رپورٹ جاری نہیں کی تھی لیکن اب یہ خبر جھوٹی اور بے بنیاد ثابت کر دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

شہری کو قربانی کیلئے بیل گھر کی چھت سے اتارنا مہنگا پڑگیا

کراچی میں شہری کو قربانی کیلئے بیل گھر کی چھت سے اتارنا مہنگا پڑگیا۔ کراچی کے علاقہ سرجانی…

3 دن
شہری کو قربانی کیلئے بیل گھر کی چھت سے اتارنا مہنگا پڑگیا

چودہ سالہ لڑکی کا اژدھے پالنے کا عجیب شوق

دنیا بھر میں لوگوں کو جانور پالنے کا شوق ہوتا ہے لیکن بعض لوگوں کو خطرناک جانور پالنے…

7 دن
امریکی ریاست کے پولیس چیف نے ٹرمپ کو منہ بند رکھنے کا کہہ دیا

چڑیا کے بچوں کیلئے گاوں کی اسٹریٹ لائٹس ایک ماہ سے بند

ایک پرندے اور اس کے بچے کیلئے ایک ماہ تک اسٹریٹ لائٹس بند کرنے کا دلچسپ واقعہ بھارت…

1 ہفتہ
چڑیا کے بچوں کیلئے گاوں کی اسٹریٹ لائٹس ایک ماہ سے بند

کورونا کے باعث ماسک نہ پہننے پر بکری گرفتار

بھارت میں لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو انوکھی سزائیں دی جارہی ہیں جہاں اب ایک…

1 ہفتہ
کورونا کے باعث ماسک نہ پہننے پر بکری گرفتار

تازہ ترین

بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ سے 18 سالہ لڑکی شہید اور…

3 گھنٹے
بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران…

یوم استحصال کشمیر کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس جاری ہے۔…

3 گھنٹے
مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران خان

مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ…

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ کر اپنی جماعت بی…

2 گھنٹے
مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیا

جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ…

جسٹس قاضی فائز عیسی نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ ہمیں اللہ سے زیادہ…

1 گھنٹہ
جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے