بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

26-February-2020

تیسری شادی پر پہلی بیوی کی انٹری، دلہے کی درگت بنا ڈالی

Iqra Khan Iqra Khan
67 Views 0 2 ہفتے
تیسری شادی پر پہلی بیوی کی انٹری، دلہے کی درگت بنا ڈالی
social media
Posted at 11 فروری-2020

کراچی میں شہری کی تیسری شادی پر پہلی بیوی نے دھاوا بول دیا اور اہل خانہ کے ساتھ مل کر دلہے کی درگت بنا ڈالی۔

کراچی کے علاقہ نارتھ ناظم آباد میں آصف رفیق نامی شخص کے ولیمے کی تقریب ہو رہی تھی کہ اچانک اس کی پہلی بیوی مدیحہ نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ دھاوا بول دیا اور آصف کی تیسری شادی کا پول کھول دیا

پول کھلنے کے بعد تیسری دلہن کے گھر والوں نے دلہے کی درگت بنا ڈالی کیونکہ آصف پہلی 2 شادیوں کا بتائے بغیر تیسری شادی کر رہا تھا۔

پہلی بیوی نے بتایا کہ آصف اور اس کے گھر والوں کا کہنا تھا کہ وہ لوگ حیدرآباد جا رہے ہیں جبکہ یہ یہاں پر تیسری شادی کر رہا ہے۔ مدیحہ نے اہل خانہ کے ساتھ مل کر دلہے کی پٹائی لگا دی اور کپڑے بھی پھاڑ دیئے۔

پہلی بیوی مدیحہ کا کہنا ہے کہ اس کی آصف سے 2014 میں شادی ہوئی تھی اور ان کا ایک بیٹابھی ہے۔ آصف نے جھوٹ بول کر جناح یونیورسٹی کی ملازم لڑکی سے دوسری شادی کی اور جب پتا چلا تو اس نے مجھ سے معافی مانگی اور کہا کہ میں ہمیشہ تمہارے ساتھ ہی رہوں گا۔

مدیحہ نے کہا کہ میں نے آصٖف کو معاف کر دیا لیکن اب اس نے پھر سے جھوٹ بول کر تیسری شادی بھی کرلی ہے۔ ہنگامہ آرائی کی اطلاع ملتے ہی پولیس بھی شادی ہال میں پہنچ گئی اور دلہا کو تھانے منتقل کر دیا۔

دلہا تھانے سے بھاگ گیا تو سسرالیوں نے اس کا تعاقب کیا اور آصٖف جان بچانے کیلئے ایک کوسٹر کے نیچے چھپ گیا تاہم شہریوں نے اسے پکڑ لیا اور ایک مرتبہ پھر تشدد کا نشانہ بنایا۔

دوسری جانب آصف رفیق کا کہنا ہے کہ وہ کوئی غیر قانونی کام نہیں کر رہا، کیونکہ وہ پہلی بیوی مدیحہ کو طلاق دے چکا ہے۔

متعلقہ خبریں

سفاری پارک لاہور میں 18 سالہ لڑکے کو شیروں نے کھا لیا

لاہور کے سفاری پارک میں 18 سالہ نوجوان کو شیر نے حملہ کر کے مار دیا۔ لاہور کے…

1 گھنٹہ
سفاری پارک لاہور میں 18 سالہ لڑکے کو شیروں نے کھا لیا

دلہن کے 100 کلو وزنی لہنگے کے چرچے

دنیا میں کہیں بھی چلے جائیں شادی کے موقع پر دلہن کا لباس سب کی توجہ کا مرکز…

1 دن
دلہن کا 100 کلو وزنی لہنگا مقبول

1971 کی جنگ میں چلایا جانے والا مارٹر گولا 50 سال بعد…

ضلع قصور کے علاقے کنگن پور کے نواحی گاوں تانگڑیاں سے 1971 کی جنگ کا مارٹر گولا برآمد…

5 دن
1971 کی جنگ میں چلایا جانے والا مارٹر گولا 50 سال بعد برآمد

پٹرول کی قلت، خواتین کی پٹرول پمپ پر ہاتھا پائی

پٹرول کی قلت کی افواہ پر ملک کے دیگر شہروں میں پٹرول پمپس کے باہر لوگوں کی طویل…

6 دن
پٹرول کی قلت، خواتین کی پٹرول پمپ پر ہاتھا پائی

تازہ ترین

کورونا وائرس،جاپان میں منعقد ہونیوالے اولمپکس مقابلے منسوخ ہونے کا امکان

ٹوکیو۔ جاپان کے شہر ٹوکیو میں رواں سال 24 جولائی سے شروع ہونیوالے اولمپکس مقابلوں کے کورونا وائرس…

4 گھنٹے
کورونا وائرس،جاپان میں منعقد ہونیوالے اولمپکس مقابلے منسوخ ہونے کا امکان

بھارت ماتا کی جے کہنے والے بھارت میں رہنے کے حقدار، جے…

بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے وزیراعلیٰ جے رام ٹھاکر کا کہنا ہے کہ بھارت ماتا کی جے کا…

4 گھنٹے
بھارت ماتا کی جے کہنے والے بھارت میں رہنے کے حقدار، جے رام ٹھاکر

ہانگ کانگ کا اپنے شہریوں کورقم اور ٹیکس چھوٹ دینے کا فیصلہ

ہانگ کانگ نے بڑھتے ہوئے اخراجات اور مالی بوجھ کے پیش نظر اپنے شہریوں کی مدد کیلئے مستقل…

4 گھنٹے
ہانگ کانگ کا اپنے شہریوں کورقم اور ٹیکس چھوٹ دینے کا فیصلہ

ایف بی آر کا رئیل اسٹیٹ اور زیورات کی نگرانی کا فیصلہ

اسلام آباد۔ ایف بی آر پاکستان میں انسداد منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کیلئے مالی مدد کی روک…

3 گھنٹے
قواعد کے مطابق زیورات کو دستاویزی شکل دی جائے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے