بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

06-June-2020

سامان لینے بازار گیا لڑکا دلہن گھر لے آیا

Iqra Khan Iqra Khan
66 Views 0 1 مہینہ
سامان لینے بازار گیا لڑکا دلہن گھر لے آیا
geo news
Posted at 30 اپریل-2020

کورونا وائرس کے پیش نظر متعدد ممالک میں لاک ڈاون کیا گیا ہے لیکن بعض ممالک میں عوام کی جانب سے لاک ڈاون کی خلاف ورزی کے ساتھ دلچسپ واقعات بھی سامنے آرہے ہیں۔ ایس اہی ایک واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش میں پیش آیا ہے۔

بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع صاحب آباد کے پولیس اسٹیشن پر خاتون نے جاکر شکایت کی کہ انہوں نے اپنے بیٹے کو لاک ڈاون میں گروسری خریدنے کیلئے بھیجا تھا لیکن جب وہ واپس آیا توگروسری کی جگہ بیوی کو ساتھ لے آیا۔

لڑکے کی ماں کا ہنا ہے کہ وہ اپنے بیٹے کی شادی سے ہرگز راضی نہیں ہے۔

دوسری جانب 26 سالہ بیٹے گڈو کا پولیس کو کہنا ہے کہ میں نے دو ماہ پہلے شادی کر لی تھی مگر مجھے معلوم تھا کہ ماں راضی نہیں ہوگی اس لئے بیوی کو گھر نہیں لا رہا تھا۔

نوجوان کے مطابق میری بیوی دہلی میں کرائے کے گھر میں رہتی تھی لیکن لاک ڈاون کی وجہ سے وہ گھر چھوڑنا پڑا ، پھر کچھ دن دوست کے گھر پر رکھا تاہم کوئی نیا گھر نہیں مل رہا تھا اس لئے گروسری کے بہانے گھر سے نکلا اور بیوی کو اپنے ساتھ لے آیا۔

نوجوان کا کہنا ہے کہ ہمیں شادی کا سرٹیفکیٹ نہیں مل سکا کیونکہ اس وقت گواہ نہیں تھے، دوبارہ سوچا ہے کہ شادی کا سرٹیفکیٹ لینے جاوں گا لیکن لاک ڈاون کے باعث نہیں جا سکا ۔

بعدازاں پولیس نے گڈو کو بیوی کے ساتھ والدہ کے گھر پر رہنے کی اجازت دے دی۔

خیال رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 31 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بھی ایک ہزار سے زائد ہے۔

متعلقہ خبریں

محبوبہ سے ملنے کیلئے بنگلہ دیشی لڑکے کی بھارت سے پاکستان آنے…

بنگلہ دیش کا ایک نوجوان بھارتی حدود سے واہگہ بارڈر کے ذریعے پاکستان کی حدود میں داخلے کی…

2 دن
محبوبہ سے ملنے کیلئے بنگلہ دیشی نوجوان کی بھارت سے پاکستان آنے کی کوشش

ایشیا کی مہنگی ترین طلاق، خاتون امیر ترین افراد میں شامل

چین میں ایشیا کی پہلی جبکہ دنیا کی دوسری مہنگی ترین طلاق ہوئی ہے ۔ طلاق کے بعد…

4 دن
ایشیا کی مہنگی ترین طلاق، خاتون امیر ترین افراد میں شامل

میڈیا نے بھارتی پنجاب کا نوٹیفکیشن پاکستانی پنجاب کا سمجھ کر خبرچلا…

آج کل کے دور میں ہر کوئی ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی دوڑ میں لگا ہوا ہے…

5 دن
میڈیا نے بھارتی پنجاب کا نوٹیفکیشن پاکستانی پنجاب کا سمجھ کر خبرچلا دی

خیبرپختونخوا میں کتا پکڑے اور 200 روپے انعام پائے

محکہ لائیو اسٹاک خیبر پختونخوا کی جانب سے شہر میں آوارہ کتوں کو پکڑ کر لانے پر نقد…

7 دن
خیبرپختونخوا میں کتا پکڑے اور 200 روپے انعام پائے

تازہ ترین

امریکی خاتون کا رحمان ملک پر زیادتی کا الزام، ن لیگ کو…

امریکی شہری اور بلاگر سنتھیا رچی نے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک پر زیادتی کرنے کا الزام عائد…

4 گھنٹے
امریکی خاتون کا رحمٰن ملک پر زیادتی کا الزام، ن لیگ کو بھی دھمکی

یوکرائن کا پاک فضائیہ کے ری فیولنگ جیٹس جدید بنانے کیلئے 3…

یوکرائن کی کمپنی یوکرا سپیک ایکسپورٹ نے پاک فضائیہ (پی اے ایف) کے ایلوشین ال-78 فضائی ایندھن میں…

13 گھنٹے
یوکرائن کا پاک فضائیہ کے ریفولنگ جیٹس جدید بنانے کیلئے 3 کروڑ کا معاہدہ

گورنر ہاوس میں ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا

گورنر ہاوس لاہور میں ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ ذرائع کے مطابق گورنر ہاوس…

13 گھنٹے
گورنر ہاوس میں ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا

تو نے مجھے رشتہ دینا ہے، شہباز گل کی صحافی سے بدتمیزی

وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے سیاسی روابط شہباز گل نے نیوز ون کے رپورٹر کے ساتھ…

14 گھنٹے
تو نے مجھے رشتہ دینا ہے، شہباز گل کی صحافی سے بدتمیزی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے