بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

15-July-2020

کوؤں کے عتاب کا نشانہ بننے والا بھارتی مگر کیوں۔۔۔۔۔

paktv Avatar
437 Views 0 10 مہینے
کوؤں کے عتاب کا نشانہ بننے والا بھارتی مگر کیوں۔۔۔۔۔
facebook
Posted at 9 ستمبر-2019

مہاراشٹر۔ ملکیت کا احساس صرف انسان میں ہی نہیں بلکہ جانوروں میں بھی اتنی ہی شدت سے پایا جاتا ہے۔ خاص طور پر اولاد کے معاملے میں جانور انسان سے بھی بازی لے جاتے پائے گئے ہیں۔ یقین نہ آئے تو بھارت کے شہر مدہیہ پردیش کے گاؤں سملہ کا مزدور شیوا کیوٹ کا کیس حاضر ہے۔ اس شخص کے ہاتھوں غلطی سے کوؤں کا ایک بچہ غلطی سے مر گیا۔

Courtesy Facebook

تین سال قبل نیم مردہ کوے کا بچہ شیوا کے ہاتھ میں مر گیا

اب وہ پچھلے تین سال سے مسلسل کوؤں کے عتاب کا نشانہ بن رہا ہے۔ جونہی وہ کام کیلئے گھر سے نکلتا ہے۔ کوے اس پر حملہ کر دیتے ہیں۔ ہوا یوں کہ تین سال قبل شیوا اپنی گھر کی طرف جارہا تھا کہ اس نے ایک کوے کے بچے کو ایک جال میں پھنسا دیکھا۔ شیوا نے اسے نکالنے کی بہت کوشش کی لیکن نیم مردہ کوے کا بچہ ان کے ہاتھ میں مر گیا۔

اس کے سر کے اوپر منڈلاتے کوے سمجھے کہ شیوا نے اسے مار دیا ہے۔ اب مرنے والے کوے کی فیملی شیوا کو پہنچاتے ہوئے اس پر حملہ آور ہو جاتی ہے۔ اکثر ایک ہی کوا بار بار اسے ٹھونگیں مارتا ہے۔ اس سے بچنے کیلئے شیوا نے ایک چھڑی کا انتظام کر رکھاہے۔

کوے جیٹ طیاروں کی طرح اس پر حملہ آور ہوتے ہیں

دلچسپ بات یہ ہے کہ شیوا جونہی گھر سے نکلتا ہے اس کے علاقے کے لوگ باقاعدہ ٹھہر کر دیکھتے ہیں کہ کوے اس پر کیسے حملہ آور ہوتے ہیں۔ بعض اوقات کوے جیٹ طیاروں کی طرح اس پر حملہ آور ہوتے ہیں اور اسے اپنی چونچ اور پنجوں سے مجروح کر دیتے ہیں۔ کوؤں کے بارے میں مشہور ہے کہ ان کی یادداشت بہت تیز ہوتی ہے۔

ان میں بدلہ لینے کی عادت بھی بہت شدید ہوتی ہے۔ ان کی فیملی کا کوئی ممبر مر جائے تو یہ طویل عرصہ اس کا سوگ مناتے ہیں۔ دوسرا یہ اپنے ساتھ ہونیوالے برے سلوک کو کبھی نہیں بھولتے۔ کوؤں کے بارے میں ایک بات اور بھی مشہور ہے کہ یہ بہت لمبی عمریں پاتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

ایئرکنڈیشنر کی ٹھنڈک ٹنوں میں کیوں جانچی جاتی ہے؟

کیا آپ کو معلوم ہے ایئرکنڈیشنر کی صلاحیت ٹنوں کے حساب سے کیوں جانچی جاتی ہے؟ اگر نہیں…

21 گھنٹے
ایئرکنڈیشنر کی ٹھنڈک ٹنوں میں کیوں جانچی جاتی ہے؟

طیارے میں بارش پر سب حیران، مسافر چھتریاں نکالنے پر مجبور

روس میں طیارے کے اندر بادلوں کے بغیر بارش نے سب کو حیران کر دیا اور مسافر چھتریاں…

2 دن
طیارے میں بارش پر سب حیران، مسافر چھتریاں نکالنے پر مجبور

اٹلی میں دلہنوں نے احتجاج کر دیا

اٹلی میں کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاون کے سبب شادی کی تاریخیں باربار ملتوی ہونے پر…

7 دن
اٹلی میں دلہنوں نے احتجاج کر دیا

مودی کے نام پر اختلافات نے شادی رکوا دی

شادی سے قبل اکثر جوڑے یا ان کے خاندانوں کے درمیان اختلافات پیدا ہو جاتے ہیں جس سے…

1 ہفتہ
مودی کے نام پر اختلافات نے شادی رکوا دی

تازہ ترین

بابراعظم اپنی ہی فین کے مداح نکلے

قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان بابر اعظم اپنی ہی فین کے مداح نکلے۔ سوشل میڈیا پر مشہور 8 سالہ…

5 گھنٹے
بابراعظم اپنی ہی فین کے مداح نکلے

شٹ ڈاون کرنے سے بے روزگاری میں اضافہ ہوا، وزیراعظم

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مشکل فیصلے کرنے والی قومیں ہی ترقی کرتی ہیں۔ وزیر…

4 گھنٹے
شٹ ڈاون کرنے سے بے روزگاری میں اضافہ ہوا، وزیراعظم

نیپالی وزیراعظم کا نیا دعویٰ، بھارتی ہندووں میں غصے کی لہر دوڑ…

نیپالی وزیراعظم کے پی شرما اولی کے تازہ بیان نے بھارتی ہندووں میں غم و غصے کی شدید…

3 گھنٹے
نیپالی وزیراعظم کا نیا دعویٰ، بھارتی ہندووں میں غصے کی لہر دوڑ گئی

بچے سے زیادتی کرنیوالے شخص کو3 بار پھانسی دینے کا حکم

انسداد دہشت گردی عدالت نے چونیاں میں بچے کے ساتھ زیادتی اور قتل کے مجرم کو 3 بار…

3 گھنٹے
بچے سے زیادتی کرنیوالے شخص کو3 بار پھانسی دینے کی سزا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے