بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

30-May-2020

گنجا پن سے متاثرہ افراد میں سٹیم سیل سے دوبارہ بالوں کی افزائش

paktv Avatar
40 Views 0 1 ہفتہ
گنجا پن سے متاثرہ افراد میں سٹیم سیل سے دوبارہ بالوں کی افزائش
Express
Posted at 21 مئی-2020

جنوبی کوریا کے ماہرین نے سٹیم سیل سے گنجا پن دور کرنے کے محدود پیمانے پر تجربات کئے ہیں جس میں انہیں خاصی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ اس تجربے میں بالوں کی افزائش کو دیکھا اور محسوس کیا جا سکتا ہے۔ اس علاج کو ”اسٹیم سیم ٹاپیکل سلوشن“ کہاگیا ہے۔ اس طریقے علاج کی بدولت خواتین اور مرد حضرات میں دوبارہ بال اگنے شروع ہو جاتے ہیں۔

اس طریقہ علاج کے انسان پر مضر اثرات مرتب نہیں ہوتے

جنوبی کورین ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ طریقہ علاج بالکل محفوظ ہے۔ اس کے انسان پر کوئی مضر اثرات مرتب نہیں ہوتے۔ دنیا بھر میں گنجے پن کو اینڈروجینک ایلوپیشیا کہا جاتا ہے۔ 50 برس کی عمر کو پہنچنے والے مرد اور خواتین اس کا شکا ہو جاتے ہیں۔ عام طور پر پہلے بال باریک ہونا اور پھر گرنے سے انسان گنجے پن کا شکار ہو جاتا ہے۔

بڑوں کی چربی میں ایک خاص قسم کا سٹیم سیل پایا جاتا ہے جسے ایڈیپوز ٹشو ڈون اسٹیم سیلز (اے ڈی ایس سی) کہا جاتا ہے۔ یہ خاص ہارمون خارج کرتے ہیں۔ یہ بالوں کی پیداوار میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اسے پہلی مرتبہ انسانوں پر آزمایا گیا ہے۔

جنوبی کوریا کی پوسان نیشنل یونیورسٹی کے پروفیسر سینگ ییوپ لی اور ان کے معاونین نے درمیانی عمر کے 38 مرد و خواتین کے کم بالوں والے حصے پر اے ڈی ایس ای کا محلول لگایا۔ نصف افراد کو جعلی دوا یا پلے سیبو لگایا گیا۔ اس محلول کو مسلسل 16 روز تک آزمایا گیا۔ اس کے بعد کئی افراد کے سر پر بالوں کی دوبارہ افزائش شروع ہو گئی۔

حیرت انگیز طور پر بعض افراد کے سر پر بالوں کی 28 فیصد پیداوار بڑھتی ہوئی پائی گئی۔ یوں بالوں کی اوسط موٹائی 14 فیصد بڑھی۔ جعلی دوا والے مرد و خواتین کے بالوں میں افزائش 7 فیصد اور موٹائی 6 فیصد تک نوٹ کی گئی۔ یہ ایک بڑا اور واضح فرق ہے۔ طبی ماہرین اگلے مرحلے میں اسٹیم سیل کو آبادی کے بڑے حصے پر آزمانا چاہتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

خیبرپختونخوا میں کتا پکڑے اور 200 روپے انعام پائے

محکہ لائیو اسٹاک خیبر پختونخوا کی جانب سے شہر میں آوارہ کتوں کو پکڑ کر لانے پر نقد…

21 منٹ
خیبرپختونخوا میں کتا پکڑے اور 200 روپے انعام پائے

کورونا کے مریض نے اپنا علاج کرنیوالی ڈاکٹر سے ہی منگنی کر…

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر کورونا وائرس سے جنگ لڑتے ہوئے اسپتال میں معمر اطالوی جوڑے کی گولڈن…

22 گھنٹے
کورونا کے مریض نے اپنا علاج کرنیوالی ڈاکٹر سے ہی منگنی کر لی

لاک ڈاون میں بچوں نےقیمتی خزانہ ڈھونڈ نکالا

لاک ڈاون سے یوں تو ہرشخص بے زار نظر آ رہا ہے لیکن یہی لاک ڈاون فرانس کے…

1 ہفتہ
لاک ڈاون میں بچوں نےقیمتی خزانہ ڈھونڈ نکالا

کورونا نے تفریح کے انداز بدل ڈالے، بالکونی سینما متعارف کرا دیا…

کورونا وائرس کے باعث جاری لاک ڈاوون کی صورتحال میں برازیل میں مقامی حکومت نے شہریوں کو تفریح…

2 ہفتے
کورونا نے تفریح کے انداز بدل ڈالے، بالکونی سینما متعارف کرا دیا گیا

تازہ ترین

ملک ریاض سے کوئی ڈیل نہیں کر رہی، انصاف چاہیے، عظمی خان

اداکارہ عظمیٰ خان کا کہنا ہے کہ میں نے ملک ریاض اور اس کی بیٹیوں سے کسی قسم…

4 گھنٹے
ملک ریاض سے کوئی ڈیل نہیں کر رہی، انصاف چاہیے، عظمی خان

پی ایس ایل 5 کی نشریات بیچنے پر رائٹس ہولڈر نے معافی…

ٹیک فرنٹ انٹرنیشنل ایف زیڈ ای نے پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) سے اظہار افسوس اور معذرت…

3 گھنٹے
جوئے کمپنی کو پی ایس ایل 5 کی نشریات بیچنے پر رائٹس ہولڈر نے معافی مانگ لی

شاہد آفریدی سے کرکٹ ٹپس لینے فین مقبوضہ کشمیر سے آزاد کشمیر…

شاہد آفریدی بہت سے نوجوان کرکٹرز کے پسندیدہ کھلاڑی ہیں۔ 1996 میں اپنی پہلی ون ڈے اننگز میں…

3 گھنٹے
شاہد آفریدی سے کرکٹ ٹپس لینے فین مقبوضہ کشمیر سے آزاد کشمیر آ پہنچا

سعودی حکومت نے مسجد نبوی ﷺ کھولنے کا اعلان کر دیا

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کورونا لاک ڈاون کے باعث گزشتہ دو ماہ سے بند…

1 گھنٹہ
سعودی حکومت نے مسجد نبوی ﷺ کھولنے کا اعلان کر دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے