بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

25-August-2020

وزیراعظم نے پنجاب کے نئے بلدیاتی نظام کے مسودے کی منظوری دیدی

paktv Avatar
529 Views 0 1 سال
وزیراعظم نے پنجاب کے نئے بلدیاتی نظام کے مسودے کی منظوری دیدی
Posted at 11 اپریل-2019

لاہور۔ پنجاب میں نیا بلدیاتی نظام لانا پی ٹی آئی کے منشور کا اہم حصہ ہے۔ سابق صوبائی وزیر بلدیات علیم خان کی سربراہی میں اس پر خاصا کام بھی ہوا۔ پی ٹی آئی حکومت کا دعویٰ ہے کہ وہ ایک ایسا بلدیاتی نظام لاگو کرنا چاہتے ہیں جس کے ثمرات نچلی سطح پر لوگوں تک پہنچائے جائیں۔لاہور میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونیوالے اجلاس میں نئے بلدیاتی نظام کی منظوری دے دی گئی۔ نئے بلدیاتی نظام میں ویلج کونسل اور محلہ کونسل کا انتخابات غیر جماعتی بنیادوں پر جبکہ تحصیل اور میونسپل کونسل کے انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرانے کی تجویز دی گئی۔

نئے نظام میں عوامی نمائندوں کو بااختیار بنایا گیا ہے

پنجاب کا بلدیاتی نظام دو درجوں پر مشتمل ہو گا۔ نئے بلدیاتی نظام میں ضلع کونسل کی بجائے تحصیل کونسل کا نظام تجویز کیا گیا ہے۔ شہروں میں میونسپل اور محلہ کونسل جبکہ دیہات میں تحصیل اور ویلج کونسل ہوں گی۔ نیا بلدیاتی نظام جلد پنجاب کابینہ اور پھر پنجاب اسمبلی میں منظوری کیلئے پیش کیا جائیگا۔ نئے نظام میں عوامی نمائندوں کو بااختیار بنایا گیا ہے۔ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے صوبائی وزیر قانون و بلدیات راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ پنچایت کے اختیارات مقامی گورنمنٹ میں وضع کئے گئے ہیں۔

بلدیاتی انتخابات جماعتی سطح پر ہوں گے

اس میں ضلع کی سطح کے امور تحصیل کی سطح پر انجام دئیے جائیں گے۔ دیہاتوں میں پنچایتی اور شہروں میں نیبرہوڈ کا نظام متعارف کرایا جا رہا ہے۔ ایک سال کے اندر پنچایت، نیبرہوڈ اور میٹروپولیٹن کے انتخابات ہوں گے۔ بلدیاتی انتخابات جماعتی سطح پر ہوں گے۔ دیہاتوں میں 22 ہزار پنچایتیں جبکہ 182 شہروں میں میونسپل کمیٹیاں ہوں گی۔ نئے نظام کے نفاذ سے موجودہ بلدیاتی ادارے تحصیل ہو جائیں گے اور مقامی آبادی اپنے نمائندوں کا انتخاب کرے گی۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ سیشن سے پہلے نیا بلدیاتی نظام نافذ کر دیں گے۔ 

متعلقہ خبریں

کھانوں سے متعلق اشتہارت اور بائے ون گیٹ ون فری آفر پر…

کورونا وائرس کے پھیلاو کے بعد دنیا بھر میں لاک ڈاون کی وجہ سے گھروں میں موجود لوگوں…

4 ہفتے
کھانوں سے متعلق اشتہارت اور بائے ون گیٹ ون فری آفر پر پابندی لگ گئی

کورونا کے بعد ایک اور خطرناک وبا تیزی سے پھیلنے لگی

کورونا وائرس نے اس وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور ابھی یہ ختم…

1 مہینہ
کورونا کے بعد ایک اور خطرناک وبا تیزی سے پھیلنے لگی

ادویات کی قیمتوں میں 10 فیصد اضافہ

حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں 7 سے 10 فیصد تک اضافے کی اجازت دے دی ہے۔ ڈرگ…

1 مہینہ
ادویات کی قیمتوں میں 10 فیصد اضافہ

نجی اسپتال میں بچے پر تشدد، دھکے مار کر باہر نکال دیا

میاں چنوں کے نجی اسپتال المنظور میں بچے پر تشدد کر کے والدین سمیت باہر نکال دیا گیا۔…

1 مہینہ
نجی اسپتال میں بچے پر تشدد، والدین سمیت باہر نکال دیا نجی اسپتال میں بچے پر تشدد، والدین سمیت باہر نکال دیا

تازہ ترین

بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ سے 18 سالہ لڑکی شہید اور…

3 ہفتے
بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران…

یوم استحصال کشمیر کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس جاری ہے۔…

3 ہفتے
مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران خان

مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ…

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ کر اپنی جماعت بی…

3 ہفتے
مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیا

جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ…

جسٹس قاضی فائز عیسی نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ ہمیں اللہ سے زیادہ…

3 ہفتے
جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے