بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

20-August-2020

صوبائی اسمبلی کا حلف اٹھانے کا مطلب انتخابی نتائج تسلیم کرنا ہو گا۔ چودھری نثار

paktv Avatar
611 Views 0 1 سال
صوبائی اسمبلی کا حلف اٹھانے کا مطلب انتخابی نتائج تسلیم کرنا ہو گا۔ چودھری نثار
Posted at 31 مارچ-2019

ٹیکسلا۔ رکن پنجاب اسمبلی کی حیثیت سے حلف کا ابھی فیصلہ نہیں کیا۔ حلف اٹھانے کا مطلب یہ ہو گا کہ میں نے انتخابی نتائج تسلیم کر لئے۔ ٹیکسلا میں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے چودھری نثار علی خان نے کہا کہ بطور ایک سیاست دان عنقریب مستقبل کا فیصلہ کروں گاٗ 36 سال تک مسلم لیگ نون کے ساتھ وابستہ رہا پھر اس کی لیڈر شپ کے ساتھ اختلافات پر علیحدہ ہو گیا۔ الیکشن 2018ء میں حلقہ کے عوام نے مجھ پر اعتماد کر کے رکن پنجاب اسمبلی منتخب کرایا لیکن ان انتخابات کی کریڈیبلٹی پر انہیں تحفظات ہیں۔ انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران تسلیم کیا کہ جو بھی حکومت آتی ہے قرض لیتی ہیں لیکن موجودہ حکومت نے قرض لینے کے تمام ریکارڈ توڑ دئیےٗ ماضی میں وزیراعظم عمران خان مسلم لیگ کے قرض لینے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے تھے۔ انہیں توقع تھی کہ پی ٹی آئی حکومت عوام دوست منصوبے بنائے گی مگر پچھلے آٹھ ماہ میں اس کی کارکردگی مایوس کن رہی ہے۔ اب انہیں بھی اندازہ ہو گیا کہ ملک کی معیشت قرضوں پر چل رہی ہے۔ میاں نواز شریف کے حوالے سے ایک سوال پر کہا کہ انکا معاملہ عدالتوں میں ہے اس پر بات نہیں کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے حوالے سے موجودہ حکومت کا کوئی موقف نظر نہیں آتاٗبھارت اور مودی کے حوالے سے نوازشریف اور عمران خان کا ایک ہی موقف ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام کو لال بتی کے پچھلے لگا رکھا ہے جلد ہی عوام کو ان کی سمجھ آ جائے گی۔

متعلقہ خبریں

مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران…

یوم استحصال کشمیر کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس جاری ہے۔…

2 ہفتے
مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران خان

ملک کا نیا سیاسی نقشہ جاری، مقبوضہ کشمیرکو پاکستان کا حصہ بنا…

مقبوضہ کشمیرکو پاکستان کے نقشے کا حصہ بنا دیا گيا، وفاقی کابینہ نے پاکستان کے نئے نقشے کی…

2 ہفتے
ملک کا نیا سیاسی نقشہ جاری، مقبوضہ کشمیرکو پاکستان کا حصہ بنا دیا گيا

میں بھی شیخ ہوں، بھاو تاو کرنا پڑتا ہے، شیخ رشید مویشی…

وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے قربانی کیلئے دو خوبصورت اونٹ خرید لئے ہیں۔ قربانی کیلئے جانور خریدنے…

3 ہفتے
میں بھی شیخ ہوں، بھاو تاو کرنا پڑتا ہے، شیخ رشید مویشی منڈی پہنچ گئے

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 5اگست کویوم استحصال منایا جائے گا

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 5 اگست کو یوم…

3 ہفتے
کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 5اگست کویوم استحصال منایا جائے گا

تازہ ترین

بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ سے 18 سالہ لڑکی شہید اور…

2 ہفتے
بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران…

یوم استحصال کشمیر کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس جاری ہے۔…

2 ہفتے
مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران خان

مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ…

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ کر اپنی جماعت بی…

2 ہفتے
مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیا

جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ…

جسٹس قاضی فائز عیسی نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ ہمیں اللہ سے زیادہ…

2 ہفتے
جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے