بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

18-August-2019

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے نظرثانی شدہ نام وزیر اعظم کو بھجوا دئیے

220 Views 0 2 مہینے
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے نظرثانی شدہ نام وزیر اعظم عمران کو بھجوا دئیے
Posted at 11 جون-2019

اسلام آباد۔ الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری ایک آئینی معاملہ ہے۔ ان ارکان کی تقرری وزیراعظم اور اپوزیشن رہنما ملکر کرتے ہیں مگر یہ آئینی تقاضا ہنوز پورا نہیں کیا جا سکا۔ موجودہ پارلیمنٹ کو وجود میں آئے دس ماہ ہو چکے ہیں مگر ابھی تک وزیراعظم اور اپوزیشن کی ملاقات ہی نہیں ہو سکی۔

Courtesy Urdu Point

سندھ اور بلوچستان سے نئے ارکان کی تقرری عمل میں نہیں لائی جا سکی

کچھ ماہ پہلے سندھ اور بلوچستان سے اپنی مدت پوری کرنیوالے الیکشن کمیشن کے ارکان کی جگہ نئے ارکان کی تقرری عمل میں نہیں لائی جا سکی جس کا الیکشن کمیشن کے دیگر ارکان پر سخت دباؤ ہے۔ اب الیکشن کمیشن میں سندھ اور بلوچستان کے ارکان کی تقرری کے معاملے پر اپوزیشن رہنما شہباز شریف نے نظرثانی شدہ نام وزیراعظم کو بھجوا دئیے ہیں۔

سابقہ نامزدگیوں پر آپ نے جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگائے

سندھ سے خالد جاوید، عبدالرسول میمن اور جسٹس (ر) نور الحق قادری کے نام جبکہ بلوچستان سے صلاح الدین مینگل، شاہ محمد جتوئی اور رؤف عطا کے نام تجویز کئے۔ اپوزیشن رہنما نے وزیراعظم کے نام اپنے خط میں مزید کہا ہے کہ حقیقی مشاورت نہ ہوئی تو آئینی ذمہ داری پوری نہیں ہو گی۔

سابقہ نامزدگیوں پر آپ نے جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگائے اور اسکے خلاف رائے دی۔ آپ نے اپنے وزیرخارجہ کے خط میں نامزد شخص کو ہی بعد میں نااہل قرار دے دیا۔ ایسا ہی تبصرہ میں بھی آپکے نامزد کردہ افراد کے متعق کر سکتا ہوں۔

متعلقہ خبریں

قاضی فائزعیسٰی کیخلاف صدارتی ریفرنس چیلنج

اسلام آباد۔ جسٹس قاضی فائز عیسٰی کیخلاف صدارتی ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل میں بھجوائے جانے پر ملک کی…

22 گھنٹے
قاضی فائز عیسٰی کیخلاف صدارتی ریفرنس چیلنجز

اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس پھر طلب…

اسلام آباد۔ مقبوضہ کشمیر کا خصوصی درجہ تبدیل کرنے، اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاری پر نیا لائحہ عمل بنانے…

1 دن
اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس پھر طلب کر لی گئی

شیخ رشید انگلینڈ میں بھارت کے خلاف احتجاج…

بھارت کے یوم آزادی پر ہزاروں لوگ جب لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ کر…

2 دن

نیب کو کیس سمجھا رہے ہیں مگرابھی وقت…

اسلام آباد۔ ایل این جی کیس میں نیب کی زیر حراست سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا…

3 دن
یب کو کیس سمجھا رہے ہیں مگر ابھی وقت لگے گا۔ شاہد خاقان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے