بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

20-September-2020

مسلمان ہونے والی دونوں بہنوں کو تحفظ کے لئے سرکاری تحویل میں دے دیا گیا

admin Avatar
639 Views 0 1 سال
Posted at 26 مارچ-2019

عدالت نے دونوں بہنوں کے تحفظ کے لیے سرکاری تحویل دے دیا

ہائیکورٹ نے تحفظ کے لئے درخواست جمع کروانی والی دونوں بہنوں روینا اور ریناکو سرکاری تحویل میں دے دیا ہے۔اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو حکم دیا ہے کہ ایس پی رینک کی خاتون ان کے تحفظ کے لئے ان کے ساتھ تعینات کی جائے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈہرکی سے لاپتہ ہونے والی دو بہنوں کے کیس کی سماعت ہوئی۔جس میں دنوں بہنوں کی والدہ اور بھائی عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ پاکستان اقلیتوں کے تحٖفظ کا ذمہ دار ہے اور آئین میں بھی اقلیتوں کے تحفظ کا کہا گیا ہے اور قرآن مجید نے ان کے حقوق واضح کر دیے ہیں۔

عدالت نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد سے کہا کہ جب تک رپورٹ نہیں آجاتی یہ آپ کی مہمان ہیں اور کوئی خاتون ایس پی رینک کی آفیسر ان بہنوں کی سکیورٹی پر لگا دیں۔اور ان کو مکمل تحفظ فراہم کریں۔

یاد رہے کہ دونوں بہنیں گھوٹکی سے لاپتہ ہو گئیں تھیں اور لڑکیوں کے والد نے الزام لگایا تھا کہ انکی بیٹیوں کو اغوا کیا گیا ہے بعد دونوں بہنوں نے ویڈیو پیغام میں یہ واضع کر دیا کہ ان کو اغوا نہیں کیا گیا انہوں نے اپنی مرضی سے اسلام قبول کیا اور پسند سے شادی کی ہے اور میڈیا پر چلنے والی بے بنیاد خبروں کی تردید کی اور ویڈیو میں کہا کہ وہ کافی دنوں سے اسلام کے بارے میں معلومات لے رہی تھیں اور مذہب اسلام سے متاثر تھیں۔

file photo

متعلقہ خبریں

حاصل بزنجو کے الزامات پر فوج کا کرارا جواب

پاکستان فوج کے ترجمان نے اپوزیشن کے امیدوار چیئرمین سینٹ حاصل بزنجو کی جانب سے آئی ایس آئی…

1 سال

محمد عامر کے بعد ایک اور بڑا بولر ٹیسٹ کرکٹ چھوڑ گیا

فاسٹ بولر وہاب ریاض نے بھی ٹیسٹ کرکٹ کو خیر باد کہنے کا فیصلہ کر لیا۔ پاکستان کرکٹ…

1 سال

حمزہ شہباز نے نیب کو بڑا چیلنج کر دیا۔

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے بڑا دعویٰ کر دیا۔ بولے کہ نیب ان کے خلاف…

1 سال

کلبھوشن کو قونصلر رسائی دینے کا فیصلہ

اسلام آباد۔ پاکستان کی طرف سے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو سزائے موت کی سزا کیخلاف انڈیا نے…

1 سال

تازہ ترین

بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ سے 18 سالہ لڑکی شہید اور…

2 مہینے

مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران…

یوم استحصال کشمیر کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس جاری ہے۔…

2 مہینے

مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ…

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ کر اپنی جماعت بی…

2 مہینے

جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ…

جسٹس قاضی فائز عیسی نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ ہمیں اللہ سے زیادہ…

2 مہینے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے