بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

28-August-2020

لوگ نارووال لاہور ٹرین کی چھتوں اور انجمن میں سفر کرنے پر مجبور

paktv Avatar
537 Views 0 1 سال
لوگ نارووال لاہور ٹرین کی چھتوں اور انجمن میں سفر کرنے پر مجبور
Posted at 16 اپریل-2019

نارووال۔ بڑھتی ہوئی تاریخ ساز مہنگائی نے جہاں عوام کی کمر توڑ دی ہے وہاں سہولیات کے فقدان کی وجہ سے بھی اس کی مشکلات کئی گنا بڑھ گئی ہیں۔ ان مشکلات کا سب سے زیادہ شکار ہونیوالے عوام میں نارووال جیسے پسماندہ علاقے عوام بھی سامل ہیں۔ وزیر ریلوے شیخ رشید نے عوام کو کچھ عرصہ قبل خوشخبری دی تھی کہ مزید 15 ٹرینیں اور 10 مال گاڑیاں چلائیں گے۔ کابینہ اجلاس میں بھی ان کی وزارت کی کارکردگی کی تعریف کی گئی مگر لاہور نارووال سیکشن پر چلنے والی مسافروں کی بوگیاں کم دیں گئیں جس کی وجہ سے مسافر ٹرینوں کی چھتوں پر بیٹھ کر سفر کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

منافع بخش ٹرینوں کی بوگیوں میں کمی کیوں، شہریوں کی دہائی

ٹرینوں میں جگہ دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے وہ انجن اور ڈبوں کے اوپر کھڑے ہو کر سفر کرنے پر مجبور ہیں۔ نارووال ریلوے حکام نے لاثانی ایکسپریس ٹرین کی بوگیاں 11 سے کم کر کے تین کر دی ہیں حالانکہ یہ کاروباری اعتبار سے بھی منافع بخش ٹرین ہے۔ فیض احمد فیض ٹرین کی بوگیاں بھی آٹھ سے کم کر کے تین کر دی گئی ہیں۔ 88 مسافروں کے بیٹھنے والی بوگی میں تین سے پانچ سو مسافر سوار ہونے پر مجبور ہیں۔ عوام کا کہنا ہے کہ خواتین، بچے، بوڑھے اور جوان بھیڑ بکریوں کی طرح سفر کرنے پر مجبور ہیں۔ فیض احمد فیض ٹرین پر 240 مسافروں کی گنجائش ہے جبکہ 12 سو سے زائد مسافر سوار ہوتے ہیں۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ یہ کیسی تبدیلی ہے؟ عوام کو ٹرینوں میں ذلیل و خوار ہو رہے ہیں۔ ایک مسافر کا یہ بھی کہنا تھا کہ شیخ رشید عوام سے سیاسی انتقام لے رہے ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے صورتحال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

پی ٹی اے نے پب جی گیم پر پابندی ختم کر دی

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پب جی گیم پر پابندی ہٹا دی ہے۔ پی ٹی…

4 ہفتے
پی ٹی اے کا پب جی گیم پرعائد پابندی ہٹانے کا فیصلہ

انسٹاگرام کی جانب سے فون کا کیمرہ استعمال کرنے کا انکشاف

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور موبائل ایپس صارفین کی جاسوسی کرتے ہیں جبکہ فیس بک اور انسٹاگرام کے…

1 مہینہ
انسٹاگرام کی جانب سے فون کا کیمرہ استعمال کرنے کا انکشاف

سپریم کورٹ نے پاکستان میں یوٹیوب بند کرنے کا عندیہ دیدیا

سپریم کورٹ نے سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر قابل اعتراض مواد کا نوٹس لیتے ہوئے ملک میں یوٹیوب…

1 مہینہ
سپریم کورٹ نے پاکستان میں یوٹیوب بند کرنے کا عندیہ دیدیا

پاکستان میں بیگو بند، ٹک ٹاک کو آخری وارننگ جاری

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے لائیو اسٹریمنگ ایپلی کیشن بیگو کو فوری بند کرنے کا…

1 مہینہ
پاکستان میں بیگو بند، ٹک ٹاک کو آخری وارننگ جاری

تازہ ترین

بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ سے 18 سالہ لڑکی شہید اور…

3 ہفتے
بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران…

یوم استحصال کشمیر کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس جاری ہے۔…

3 ہفتے
مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران خان

مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ…

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ کر اپنی جماعت بی…

3 ہفتے
مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیا

جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ…

جسٹس قاضی فائز عیسی نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ ہمیں اللہ سے زیادہ…

3 ہفتے
جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے