بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

20-August-2019

خورشید شاہ اور مہتاب عباسی کے گرد بھی نیب کا شکنجہ کسنے لگا

110 Views 0 3 ہفتے
Posted at 31 جولائی-2019

سلام آباد۔ نیب کا دائرہ آہستہ آہستہ اب بڑھنے لگا ہے۔ کئی مزید بڑی شخصیات نیب کے راڈر پر آ گئی ہیں اور مزید کئی کے گرد شکنجہ کسنے لگا ہے۔

چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے چند ماہ قبل ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ نیب کسی کے ساتھ رعایت نہیں برتے گا۔ کرپشن کرنیوالا کوئی بھی شخص نیب سے نہیں بچے گا۔ آج نیب ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں چیئرمین نیب کی صدارت میں ہونیوالے اجلاس میں پی پی رہنما اور سابق اپوزیشن رہنما خورشید شاہ اور سابق گورنر خیبر پختونخوا مہتاب عباسی کیخلاف انکوائریز کی منظوری دے دی گئی۔

نیب اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ احتساب سب کیلئے پالیسی پر سختی کے ساتھ عمل درآمد کیا جائیگا۔ چیئرمین نیب کا مزید کہنا ہے کہ نیب کسی کے ساتھ رعایت نہیں برتے گا میرٹ پر سب کیخلاف کیسز کھیلیں گے کوئی خوش فہمی میں نہ رہے۔

واضح رہے خورشید شاہ اور مہتاب عباسی کیخلاف طویل عرصے سے نیب انکوائریز کی افواہیں گردش کر رہی تھیں آج ان کیخلاف باقاعدہ انکوائریز کی منظوری دے دی گئی۔

متعلقہ خبریں

مسلہ کشمیر پر عمران خان کا عالمی عدالت…

مسلہ کشمیر پر پاکستان کا بھارت کے خلاف عالمی عدالت انصاف جانے کا فیصلہ، عمران خان نے کیس…

4 گھنٹے

عدنان گیلانی کی تقرری میں شاہد خاقان کا…

اسلام آباد۔ سابق حکمران شاہد خاقان عباسی من پسند افسران کو کیسے نوازتے رہے۔ اس کا بھانڈا اب…

9 گھنٹے
عدنان گیلانی کی تقرری میں شاہد خاقان کا کیا مفاد تھا

جج ویڈیو اسکینڈل میں شہباز شریف نے سارا…

لاہور۔ ملکی سیاست کا درجہ ایک مرتبہ پھر بڑھتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ سیاسی اسیران کیخلاف نیب کا…

11 گھنٹے
جج ویڈیو اسکینڈل میں شہباز شریف نے سارا ملبہ مریم نواز پر گرا دیا

جسٹس فائز عیسیٰ کو ایک ریفرنس میں ریلیف…

اسلام آباد۔ سپریم کورٹ کے جج قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف صدر مملکت کی جانب سے دو ریفرنس دائر…

11 گھنٹے
جسٹس فائز عیسیٰی کو ایک ریفرنس میں ریلیف مل گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے