بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

21-September-2020

غیر قانونی تارکین وطن کیلئے امریکہ میں کوئی جگہ نہیں۔ ٹرمپ

paktv Avatar
590 Views 0 1 سال
Posted at 7 اپریل-2019

کیلی فورنیا۔ اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے مشہور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اور غیر متنازع بیان جاری کیا ہے جس انہوں نے کہا ہے کہ امریکہ غیر ملکیوں سے بھر چکا ہے۔ اب غیر قانونی تارکین وطن اور پناہ گزینوں کیلئے ہماری ملک میں کوئی گنجائش نہیں۔ امریکی معیشت ان غیر قانونی لوگوں کا بوجھ مزید نہیں اٹھا سکتی۔ میکسیکن تارکین وطن سے براہ راست مخاطب ہو کر ٹرمپ نے کہا کہ وہ امریکہ پر بوجھ نہ بنیں۔ امریکی قوانین اور نظام میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں۔

میکسیکو کی سرحد کے ساتھ آہنی باڑ لگانا امریکی حقوق کی ضمانت ہے

غیر قانونی تارکین وطن امریکہ میں جرائم بڑھنے کا سبب بن رہے ہیں۔ اب سب سے پہلے ’’امریکہ‘‘ کا نعرہ اپنانا ہو گا۔ امریکی صدر ٹرمپ کا مزید کہنا ہے کہ میکسیکو کی سرحد کے ساتھ آہنی باڑ لگانا امریکی حقوق کی ضمانت ہے جس کیلئے میں نے نہ صرف طویل تنقید سہی ہے بلکہ جدوجہد بھی کی ہے۔ امریکی کانگریس میں اس دیوار کی تعمیر کے معاملے پر مجھے شدید مخالفت کا سامنا ہے۔ اس دیوار کی تعمیر کیلئے میں نے ایمرجنسی کا نفاذ کیا ۔ اس حفاظتی دیوار کو ہر صورت تعمیر کر کے دم لوں گا۔ امریکی آئین کے تحت مجھے کانگریس کے پاس کردہ بل کو ویٹو کرنے کا حق بھی حاصل ہے۔

متعلقہ خبریں

مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران…

یوم استحصال کشمیر کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس جاری ہے۔…

2 مہینے

ملک کا نیا سیاسی نقشہ جاری، مقبوضہ کشمیرکو پاکستان کا حصہ بنا…

مقبوضہ کشمیرکو پاکستان کے نقشے کا حصہ بنا دیا گيا، وفاقی کابینہ نے پاکستان کے نئے نقشے کی…

2 مہینے

میں بھی شیخ ہوں، بھاو تاو کرنا پڑتا ہے، شیخ رشید مویشی…

وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے قربانی کیلئے دو خوبصورت اونٹ خرید لئے ہیں۔ قربانی کیلئے جانور خریدنے…

2 مہینے

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 5اگست کویوم استحصال منایا جائے گا

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 5 اگست کو یوم…

2 مہینے

تازہ ترین

بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ سے 18 سالہ لڑکی شہید اور…

2 مہینے

مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران…

یوم استحصال کشمیر کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس جاری ہے۔…

2 مہینے

مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ…

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ کر اپنی جماعت بی…

2 مہینے

جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ…

جسٹس قاضی فائز عیسی نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ ہمیں اللہ سے زیادہ…

2 مہینے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے