بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

25-August-2020

بھارتی ہندو خاتون پاکستان پہنچ کر مسلمان ہو گئی

paktv Avatar
664 Views 0 1 سال
Posted at 13 اپریل-2019

لاہور۔ ’’عشق نہ پوچھے ذات‘‘ یہ مثل 37 سالہ چندی گڑھ کی ٹینا پر صادق آتی ہے جس نے بھارت سے گوجرانوالہ پہنچ کر 32 سالہ سلیمان سے شادی کر لی۔ شوسل میڈیا پر پروان چڑھنے والی اس عشق و محبت کی داستان پر بھارتی میڈیا خوب چیخ و چلا رہا ہے۔ بھارتی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ ٹینا باقاعدہ ویزہ لیکر پاکستان آئی ہے۔ اس کی بٹھنڈا کے کارڈیلر امیش سے شادی ہوئی جس سے اس کے دو بیٹے پیدا ہوئے۔ ہندو خاتون کا کہنا ہے کہ امیش سے اسکی شادی منسوخ ہو چکی ہے۔ اب وہ اپنے شوہر سلیمان کے ساتھ پاکستان میں رہے گی۔ بھارت میں اس کا شوہر بات بات پر اسے مارتا پیٹتا۔ اس کے مظالم سے تنگ آکر سوشل میڈیا پر سلیمان سے دوستی بڑھائی۔

بھارتی دفتر خارجہ کی جانب سے ٹینا کو واپس بھارت بھجوانے کی درخواست آ چکی ہے

اس کے اخلاق اور پیار سے متاثر ہو کر بھارت میں ہی اسلام قبول کر کے پاکستان جانے کا فیصلہ کر لیا۔ ٹینا نے سابق شوہر کی مارپیٹ کے بعد اپنے جسم پر آنیوالے زخموں کی ویڈیواور تصاویر بھی محفوظ کر رکھی ہیں۔ ادھر بھارتی دفتر خارجہ کی جانب سے ٹینا کو واپس بھارت بھجوانے کی درخواست آ چکی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ ٹینا اپنے شوہر امیش سے ناراض ہو کر پاکستان آ ئی ہے جہاں سلیمان نامی شخص نے اسے زبردستی اسلام قبول کروانے کے بعد یرغمال بنا رکھا ہے۔ بھارتی دفتر خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ اسکا ویزا20 اپریل کو ختم ہو رہا ہے جس میں توسیع کی درخواست کیلئے وہ لاہورآئے گی۔ 

متعلقہ خبریں

جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ…

جسٹس قاضی فائز عیسی نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ ہمیں اللہ سے زیادہ…

3 ہفتے
جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ دیا

توہین رسالت کے ملزم کو عدالت میں ہی گولی مار دی گئی

پشاور کی مقامی عدالت میں توہین رسالت کے ملزم کو عدالت میں ہی جج کے سامنے گولی مار…

4 ہفتے
توہین رسالت کے ملزم کو عدالت میں ہی گولی مار دی گئی

سرکاری افسر کی ایک دن کی تنخواہ 14 لاکھ روپے

سپریم کورٹ نے ایک دن کے 14 لاکھ روپے تنخواہ وصول کرنے والے گریڈ 19 کے افسر کی…

4 ہفتے
سرکاری افسر کی ایک دن کی تنخواہ 14 لاکھ روپے

نئی احتساب عدالتوں کا قیام مشکل

وفاقی وزارت قانون نے سپریم کورٹ کو اپنے جواب میں کہا ہے کہ 120 نئی احتساب عدالتوں کے…

1 مہینہ
نئی احتساب عدالتوں کا قیام مشکل

تازہ ترین

بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ سے 18 سالہ لڑکی شہید اور…

3 ہفتے
بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران…

یوم استحصال کشمیر کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس جاری ہے۔…

3 ہفتے
مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران خان

مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ…

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ کر اپنی جماعت بی…

3 ہفتے
مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیا

جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ…

جسٹس قاضی فائز عیسی نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ ہمیں اللہ سے زیادہ…

3 ہفتے
جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے