بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

20-August-2020

ابتدائی طور پردونوں پلانٹ سے 100، 100 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہو گی

paktv Avatar
622 Views 0 1 سال
Posted at 10 اپریل-2019

مٹھی۔ پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تھر میں 330 میگاواٹ کے 2 تھرکول پاور پلانٹس کا افتتاح کر دیا۔ سندھ میں تھرکول منصوبے سے بجلی بننے کا منصوبہ طویل عرصے سے جاری تھا جو اب ایک حقیقت بن گیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری آج وزیراعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ کے ہمراہ تھرکول بلاک ٹو کا افتتاح کرنے کیلئے آئے تو بے حد مسرور تھے۔ ان کی آمد سے قبل ہی تھرکول پاور پلانٹ پر تیاریاں مکمل کر لی گئی تھیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے وہاں پہنچ کر پہلے تھرکول پاور جنریشن پلانٹ کا افتتاح کیا۔ تھرکول پاور پلانٹ سے رواں سال جون کے آخری ہفتے میں کمرشل بنیادوں پر بجلی فراہم کر دی جائیگی۔ یوں تھرکول سے بننے والی بجلی کے 660 میگاواٹ بجلی گھروں سے بجلی کی تیاری کا آغاز ہو جائے گا۔ ا

ہماری جماعت نے ایک اور وعدہ پورا کر دیا

بتدائی طور پر دونوں پلانٹ سے 100، 100 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہو گی۔ منصوبے کے افتتاح کے موقع پر بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہماری جماعت نے ایک اور وعدہ پورا کر دیا۔ چیئرمین اینگرو خورشید احمد جمالی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل کیلئے 8 سالوں کا کٹھن سفر طے کیا۔ یہ پاکستان کا واحد منصوبہ ہے جس کی تکمیل پر تخمینے سے کم اخراجات اٹھے۔ ہمارا 4 ہزار میگاواٹ تک بجلی بنانے کا منصوبہ ہے۔ ونڈ کاریڈور اور ہائیڈرو کو استعمال میں لا کر پاور منصوبے بنائیں گے۔ واضح رہے سندھ حکومت نے 17 جون 2015ء میں پرائیویٹ پاور اینڈ انفراسٹرکچر بورڈ نے تھرکول کے 1400 میگاواٹ کے 4 منصوبوں کی منظوری دی تھی۔ پہلے پاور پلانٹ کو رواں سال 19 مارچ کو نیشنل گرڈ سے منسلک کر دیا گیا۔ پہلے پاور پلانٹ سے بھی330 میگاواٹ بجلی کی پیداور شروع ہوئی تھی۔

متعلقہ خبریں

مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران…

یوم استحصال کشمیر کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس جاری ہے۔…

2 ہفتے
مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران خان

ملک کا نیا سیاسی نقشہ جاری، مقبوضہ کشمیرکو پاکستان کا حصہ بنا…

مقبوضہ کشمیرکو پاکستان کے نقشے کا حصہ بنا دیا گيا، وفاقی کابینہ نے پاکستان کے نئے نقشے کی…

2 ہفتے
ملک کا نیا سیاسی نقشہ جاری، مقبوضہ کشمیرکو پاکستان کا حصہ بنا دیا گيا

میں بھی شیخ ہوں، بھاو تاو کرنا پڑتا ہے، شیخ رشید مویشی…

وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے قربانی کیلئے دو خوبصورت اونٹ خرید لئے ہیں۔ قربانی کیلئے جانور خریدنے…

3 ہفتے
میں بھی شیخ ہوں، بھاو تاو کرنا پڑتا ہے، شیخ رشید مویشی منڈی پہنچ گئے

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 5اگست کویوم استحصال منایا جائے گا

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 5 اگست کو یوم…

3 ہفتے
کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 5اگست کویوم استحصال منایا جائے گا

تازہ ترین

بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ سے 18 سالہ لڑکی شہید اور…

2 ہفتے
بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران…

یوم استحصال کشمیر کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس جاری ہے۔…

2 ہفتے
مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران خان

مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ…

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ کر اپنی جماعت بی…

2 ہفتے
مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیا

جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ…

جسٹس قاضی فائز عیسی نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ ہمیں اللہ سے زیادہ…

2 ہفتے
جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے