بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

21-August-2019

یہ پی ٹی آئی ایم ایف کی حکومت ہے۔ بلاول بھٹو

452 Views 0 3 مہینے
Posted at 9 مئی-2019

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ یہ پی ٹی آئی نہیں بلکہ پی ٹی آئی ایم ایف کی حکومت ہے جہاں وزیراعظم عمران خان ملے بغیر مختلف شخصیات کو اہم اداروں کے سربراہ مقرر کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ائی ایم ایف کے سامنے جھک گئی ہے۔ یہ پی ٹی آئی کی حکومت نہیں رہی ہے۔ ائی ایم ایف نے پاکستان کے اسٹیٹ بینک پر قبضہ کرلیا اور اب ائی ایم ایف نے ایف بی آر پر بھی قبضہ کر لیا ہے

ملک عمران خان کی وجہ سے دیوالیہ ہو رہا ہے

بلاول بھٹو نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کو ختم کیا جارہا ہے، کہا جاتا ہے کہ ملک دیوالیہ ہوگیا ہے دراصل ملک اٹھارہویں ترمیم سے نہیں بلکہ وفاقی حکومت کی وجہ سے دیوالیہ ہو رہا ہے، اٹھارہویں ترمیم کی وجہ سے ہی تو صوبے اپنے قدموں پر کھڑے ہیں

انہوں نے وفاقی حکومت پر الزام لگایا کہ پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا کے پیسے وفاقی حکومت کھا چکی ہے اور سندھ حکومت کے پیسے جاری نہیں کیے جا رہے

بلاول بھٹو نے کہا کہ وفاقی حکومت اپنے ہی ٹیکس ٹارگٹ پورا نہیں کر رہی ہے۔ وفاقی حکومت کو چاہیے کہ سندھ حکومت سے سیکھے جہاں ٹیکس وصولی کی شرح ملک کے دیگر حصوں سے بہتر ہے

حکومت بتائے دہشت گردی کے خلاف کیا اقدامات کیئے

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دل لاہور کے داتا دربار پر دھماکہ ہوا وزیر اعظم اسمبلی میں آئے لیکن قوم سے خطاب نہیں کیا انہوں نے قوم کو اعتماد میں لیتے ہوئے کچھ نہیں بتایا کہ دہشت گردی کے خلاف حکومت کیا اقدامات کر رہی ہیں۔

بلاول بھٹو کی تقریر کے بعد مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے تقریر کرنا چاہی تو اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے مراد سعید کو تقریر کرنے کی اجازت دے دی جس پر ن لیگ کے رہنماؤں نے اسپیکر قومی اسمبلی کے ڈیسک کا گھیراؤ کرلیا۔
قومی اسمبلی کے سپیکر نے کہا کہ یہ طریقہ کار غلط ہے مراد سعید کی تقریر کے بعد خواجہ آصف کو بھی اجازت دی جائے گی۔ مگر ن لیگ کے رہنماؤں نے گھیراؤ جاری رکھا اور مراد سعید نے بھی اپنی تقریر جاری رکھیں

مراد سعید نے سندھ حکومت پر کڑی تنقید کی۔ اور اپنی تقریر میں سندھ حکومت کی مبینہ بدعنوانیوں کا ذکر کیا

متعلقہ خبریں

آصف زرداری اور فریال تالپور کو جیل میں…

عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کو جیل میں اے کلاس…

13 گھنٹے

مسلہ کشمیر، حکومتی اقدام پر ن لیگ کے…

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد اللہ نے وزیراعظم عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ…

17 گھنٹے

شہباز شریف کو کالم نویسی مبارک

طارق منیر بٹ لاہور۔ پرانی کہتاوت ہے کہ جس کا کام اسی کو ساجھے مگر آج کی تیز…

22 گھنٹے
شہباز شریف کالم نویسی مبارک

عمران خان کا واحد فیصلہ جس پر کسی…

وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کے عہدے میں تین سال کی…

2 دن
آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی کو مزید ایک ٹرم مل گئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے