بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

18-September-2019

یوم علی پر لاہور میں چھٹی، فون سروس معطل

420 Views 0 4 مہینے
Posted at 27 مئی-2019

اکیس رمضان المبارک حضرت علی کے یوم شہادت کے موقع پر لاہور بھر میں آج عام تعطیل ہو گی۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق تمام تعلیمی ادارے اور دفاتر بند ہو گئے ۔ جب کہ موبائل فون سروس بھی معطل رکھی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ نے لاہور سمیت پنجاب میں مرکزی جلوسوں کے راستوں پر موبائل فون سروس بند کرنے کی اجازت دے دی۔ مگر ہدایت کی کہ فون سروس صرف جلوس کے راستوں پر بند ہو۔

فرسٹ ائیر کا پیپر ملتوی

دوسری جانب مقامی چھٹی کے پیش نذر فرسٹ ائیر کا انگریزی کا پیپر بھی ملتوی کر دیا گیا ہے۔ کنٹرولر امتحانات ناصر جمیل کا کہنا ہے کہ فرسٹ ائیر کا ملتوی کیا گیا پیپر 4 جون کو ہوگا۔ ملتوی کرنے کی وجہ مقامی چھٹی اور ڈبل سواری پر پابندی ہے

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے آج ڈبل سواری پر پابندی ہو گی اس کے ساتھ ساتھ اسلحہ کی نمائش اور ساتھ رکھنے پر پابندی عائد ہے۔ جبکہ اشتعال انگیز تقریر کرنے اور مواد پھیلانے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایات کی گئی ہے ۔ سیکورٹی فورسز کی جانب سے شہر میں سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا گیا۔ لاہور سے نثار حویلی سے برآمد ہونے والا جلوس شام گئے گامے شاہ اختتام پذیر ہو گا۔ جس کے لئیے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر کے تمام ڈاکٹرز کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

حاصل بزنجو کے الزامات پر فوج کا کرارا جواب

پاکستان فوج کے ترجمان نے اپوزیشن کے امیدوار چیئرمین سینٹ حاصل بزنجو کی جانب سے آئی ایس آئی…

2 مہینے

محمد عامر کے بعد ایک اور بڑا بولر ٹیسٹ کرکٹ چھوڑ گیا

فاسٹ بولر وہاب ریاض نے بھی ٹیسٹ کرکٹ کو خیر باد کہنے کا فیصلہ کر لیا۔ پاکستان کرکٹ…

2 مہینے

حمزہ شہباز نے نیب کو بڑا چیلنج کر دیا۔

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے بڑا دعویٰ کر دیا۔ بولے کہ نیب ان کے خلاف…

2 مہینے

کلبھوشن کو قونصلر رسائی دینے کا فیصلہ

اسلام آباد۔ پاکستان کی طرف سے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو سزائے موت کی سزا کیخلاف انڈیا نے…

2 مہینے
بھارت نے کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی کا پہلا موقع گنوا دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے