بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

25-August-2020

ہندو لڑکیوں کو بازیاب کرایا جائے۔ عمران خان

admin Avatar
917 Views 0 1 سال
Posted at 24 مارچ-2019

وزیراعظم عمران خان نے سندھ سے اغوا ہونے والی ہندو لڑکیوں کو فوری طور پر بازیاب کرانے کی ہدایت کردی۔
سندھ سے ہندو برادری کی لڑکیوں کے اغوا کا یہ پہلا معاملہ نہیں۔ اقلیت برادری صوبہ سندھ میں ناانصافیوں کی اکثر شکایت کرتی ہے۔ اگرچے صوبے میں موجود پیپلز پارٹی نے ہندو برادری سے کرشنا کماری کو سینٹ میں جگہ دی۔ چند روز پہلے خواتین کے عالمی دن پر کرشنا کماری نے سینٹ کے اجلاس کی صدارت بھی کی۔ کرشنا ہندو برادری میں دوسری جب کہ پہلی دلت ہندو سیاستدان ہیں۔ خود چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو بھی اظہار یکجہتی کے لئیے ہندؤں کی مذہبی رسومات میں شرکت کرچکے ہیں۔
رواں سال جنوری میں سندھ کے علاقے تھر پارکر میں مبینہ طور پر ایک مسلمان لڑکے نے سولہ سالہ ہندو لڑکی انوشا کماری کو زبردستی مسلمان کر کے شادی کی۔ تھر پارکر میں 80 فیصد ہندو برادری کے لوگ رہتے ہیں۔
مگر سندھ سے ہندو لڑکیوں کے اغوا یا زبردستی مسلمان کرنے کی خبریں ماضی میں بھی ائی۔
‏چند روز پہلے سندھ سے دو لڑکیوں کو مبینہ طور پر اغوا کرنے کا معاملہ سامنے ایا۔ وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کو ہدایت کی ہے کہ اغوا ہونیوالی لڑکیوں کو بازیاب کرایا جائے۔
وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے مطابق دو نو عمر ہندو لڑکیوں کے بارے میں ایسی اطلاعات ہیں کہ انھیں رحیم یار خان منتقل کیا گیا ہے اور عمران خان نے کہا ہے کہ اس معاملے کی فوری تحقیقات کی جائیں اور اگر ایسا ہے تو بچیوں کو بازیاب کرایا جائے۔
‏وزیر اعظم نے سندھ اور پنجاب حکومت کو یہ بھی ہدایت کی ہے کہ اس معاملے پر مشترکہ حکمت عملی اختیار کریں۔
عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ سندھ حکومت ایسے واقعات کے تدارک کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے۔ پاکستان میں اقلیتیں جھنڈے کا سفید رنگ ہیں اور پاکستان کو تمام رنگ عزیز ہیں اور اپنے پرچم کی حفاظت ہمارا فرض ہے۔بائیس مارچ کو پولیس نے کہا تھا کہ لڑکیوں نے خود شادی کی تھی اور اب تحفظ بھی مانگ رہیں ہیں۔

متعلقہ خبریں

چین کا امریکی قونصلیٹ بند کرنے کا حکم

امریکا کی جانب سے ہیوسٹن میں چینی قونصل خانہ بند کئے جانے کے بعد چین نے بھی چینگ…

1 مہینہ
امریکا میں چینی کونسل خانہ بند ہونے پرچین کا امریکی قونصلیٹ بن امریکا میں چینی کونسل خانہ بند ہونے پرچین کا امریکی قونصلیٹ بند کرنیکا حکم د کرنیکا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پب جی کو فوری کھولنے کا حکم دیدیا

آن لائن گیم کھیلنے والوں کیلئے خوش خبری ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے پب جی کو…

1 مہینہ

ارطغرل غازی کا پاکستانی ہم شکل سامنے آ گیا

شہرہ آفاق ترک سیریز ارطغرل غازی کی مقبولیت کے بعد مرکزی کردار انجن التان سے مشابہت رکھنے والا…

1 مہینہ
ارطغرل غازی کا پاکستانی ہم شکل سامنے آ گیا

سارہ علی خان نے فلک شبیر کی شادی کی پیشکش قبول کرلی

اداکارہ سارہ علی خان نے گلوکار فلک شبیر کو اپنا جیون ساتھی چن لیا ہے۔ فوٹو شیئرنگ ایپ…

1 مہینہ
سارہ علی خان نے فلک شبیر کی شادی کی پیشکش قبول کرلی

تازہ ترین

بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ سے 18 سالہ لڑکی شہید اور…

3 ہفتے
بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران…

یوم استحصال کشمیر کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس جاری ہے۔…

3 ہفتے
مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران خان

مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ…

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ کر اپنی جماعت بی…

3 ہفتے
مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیا

جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ…

جسٹس قاضی فائز عیسی نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ ہمیں اللہ سے زیادہ…

3 ہفتے
جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے