بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

25-August-2020

گندم خریداری میں میرٹ کو یقینی بنایا جائیگا۔ صوبائی وزیر خوراک کی میڈیا ٹاک

paktv Avatar
985 Views 0 1 سال
Posted at 28 مارچ-2019

لاہور۔ صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چودھری نے آج گندم خریداری پالیسی کے حوالے سے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوکی۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں سے تیرہ سو روپے فی من کے حساب سے گندم خریدی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ باردانہ کی تقسیم کیلئے درخواستیں آٹھ اپریل سے لیکر پندرہ اپریل تک وصول کی جائے گی۔ باردانہ کی تقسیم کی درخواستیں اکیس اپریل تک وصول کی جائیں گی۔ وزیر اعلٰی کے حکم پر کسانوں کی فوری دادرسی کیلئے ضلع اور تحصیل کی سطح پر شکایت سیل قائم کئے جا رہے جس پر ان کا ذاتی فون نمبر درج ہو گا۔ کسی بھی شکایت کی صورت میں فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ گندم کے کسانوں کے مفادات کا ہر صورت میں تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔گندم خریداری کے دوران وزیر اعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار ان مراکز کے اچانک دورے کریں گے۔ گندم کی خریداری کے دوران میرٹٗ شفافیت اور دیانت داری سے تمام امور انجام دیں گے۔ چھوٹے کسانوں کے مفادات کو یقینی بنانا ان کی حکومت کی اولین ترجیح بھی ہے۔ کسی بھی قسم کی بے قاعدگی یا غفلت برداشت نہیں کی جائیگی۔ وزیراعظم عمران خان کے معاشی ویژن کے مطابق سیاسی سفارش اور اقربا پروری کے کلچر کا یکسر خاتمہ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے محکمہ خوراک کے تمام افسران کو بغیر کسی دباؤ کے اپنی ڈیوٹی انجام دینے کی ہدایت کی۔ کسی بھی ملازم کی جانب سے کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی۔ کسانوں کی جانب سے شکایت کی صورت میں انکوائری ہو گی اور ذمہ داران کو سخت کارروائی کا سامنا کرنا ہو گا۔ کسانوں کو معاشی طور پر خوسخال بنانا ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کسانوں کا استحصال کرنیوالے مڈل مین کا کردار ختم کرنے اور گندم خریداری میں بہترین نتائج دکھانے والے افشران و ملازمین کی حوصلہ افزائی کا اعلان بھی کیا۔ 

متعلقہ خبریں

رواں سال پاکستانی آم کی برآمد میں نمایاں کمی کا امکان

کرونا کی وجہ سے رواں سال پاکستان کی نقد آور آم کی فصل کی بیرون ملک برآمد میں…

3 مہینے
رواں سال پاکستانی آم کی برآمد میں نمایاں کمی کا امکان

ترین، مونس، اومنی اور عمرشہریار چینی بحران کے ذمے دار نکلے

چینی بحران پر فرانز ک کمیشن کی حتمی رپورٹ آج وزیراعظم کو پیش کر دی گئی تھی۔ وزیراعظم…

3 مہینے
ترین، مونس، اومنی اور عمرشہریار چینی بحران کے ذمے دار نکلے

فلور ملز پر چھاپہ کیخلاف پنجاب کی تمام آٹا ملیں بند کرنے…

ضلعی انتظامیہ اور محکمہ خوراک کے چھاپوں کیخلاف فلور ملز ایسوسی ایشن نے پنجاب کی تمام آٹا ملیں…

3 مہینے
فلور ملز پر چھاپہ کیخلاف پنجاب کی تمام آٹا ملیں بند کرنے کا اعلان

پاکستان فلور ملز کا آٹے کی قیمت بڑھانے کا اعلان

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے آٹے کی قیمت میں اضافے کا اعلان کر دیا گیا۔…

4 مہینے
پاکستان فلور ملز کا آٹے کی قیمت بڑھانے کا اعلان

تازہ ترین

بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ سے 18 سالہ لڑکی شہید اور…

3 ہفتے
بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران…

یوم استحصال کشمیر کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس جاری ہے۔…

3 ہفتے
مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران خان

مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ…

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ کر اپنی جماعت بی…

3 ہفتے
مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیا

جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ…

جسٹس قاضی فائز عیسی نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ ہمیں اللہ سے زیادہ…

3 ہفتے
جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے