بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

22-July-2019

ڈاکٹر ایک ہی سرنج سے ماں اور بیٹی کو انجکشن لگاتا رہا

263 Views 0 3 مہینے
Posted at 30 اپریل-2019

لاڑکانہ۔ ایڈز ایک ایسا مہلک مرض ہے جس کے بارے میں تمام ماہرین صحت کا متفقہ کہنا ہے کہ یہ غیر اخلاقی طرز زندگی کا شاخسانہ ہے مگر تازہ تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ یہ کھانے پینے کی اشیاء، تولیہ، ریزر اور دیگر اشیاء کے استعمال سے بھی اسکے جرثومے دوسرے شخص میں منتقل ہو سکتے ہیں۔ پاکستان میں اس مرض کے بے شمار کیسز سامنے آ چکے ہیں۔ پچھلے دنوں سندھ کے علاقے لاڑکانہ میں سینکڑوں افراد کے بلڈ ٹیسٹ میں ایڈز کے جرثومے کا انکشاف ہوا جس سے ملک بھر میں سراسیمگی پھیل گئی ہے۔


ملزم ڈاکٹر خود بھی ایڈز کا مریض ہے

اب لاڑکانہ سے ہی ایڈز کا ایک اور خوفناک کیس سامنے آیا ہے جس میں ملزم ڈاکٹر ایک ہی سرنج سے ماں اور بیٹی کو انجکشن لگاتا رہا۔ اب ماں اور بیٹی دونوں کو ایڈز ہو گیا۔ ملزم ڈاکٹر کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ خود بھی ایڈز کا مریض ہے۔ متاثرہ خواتین کی درخواست پر ڈاکٹر کیخلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ اسے مریض کے ایڈز میں مبتلا ہونے کا علم نہیں تھا۔ اگر علم ہوتا تو وہ ایسا نہ کرتا۔ ڈاکٹر پر کئی دیگر مریضوں میں ایڈز کے وائرس پھیلانے کا الزام بھی لگا ہے جس کی اس نے تردید کی ہے۔ واضح رہے الیکٹرانک میڈیا پر آنے والی اس خبر نے ملک بھر میں سراسیمگی پھیلا دی۔ اس خبر کی بازگشت اعلٰی ملکی ایوانوں میں بھی گونجتی رہی۔

متعلقہ خبریں

طالبان کو جنگ بندی پر راضی کرنے کیلئے…

اسلام آباد۔ اگلے سال امریکہ کا صدارتی انتخاب ہونے جا رہاہے۔ صدر ٹرمپ دوسری ٹرم کیلئے امریکی صدر…

6 گھنٹے
طالبان کو جنگ بندی پر راضی کرنے کیلئے امریکہ پاکستان کے کردار کا خواہش مند

واٹس ایب پر تفتیشی پولیس افسران کو ہیبت…

لاہور۔ نیب لاہور پنجاب پولیس کیخلاف گجرات، ساہیوال اور شیخوپورہ ریجنز میں حکومتی خزانے کو اربوں روپے کا…

7 گھنٹے
واٹس ایب پر تفتیشی پولیس افسران کو ہیبت ناک نتائج کی دھمکیوں کا انکشاف

مون سون بارشوں کی وجہ سے دریاؤں کے…

مظفر آباد۔ مون سون کا آغاز ہوتے ہی آزاد کشمیر کے دریاؤں میں ابال آنا شروع ہو جاتا…

7 گھنٹے
مون سون بارشوں کی وجہ سے دریاؤں کے کنارے رہنے والے کشمیری رہائشیوں کیلئے وا رننگ

چیئرمین سینیٹ نہ بنایا تھا اور نہ اب…

اسلام آباد۔ سابق صدر آصف زرداری کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ زبان کے پکے ہیں۔ شاید…

8 گھنٹے
چیئرمین سینیٹ نہ بنایا تھا اور نہ اب اتار رہے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے