بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

19-January-2020

چودھری شوگر ملز کی خریداری پر مریم تسلی بخش جواب نہ دے سکیں

paktv Avatar
381 Views 0 6 مہینے
Posted at 31 جولائی-2019

لاہور۔ نوازشریف فیملی کی مشکلات ایک مرتبہ پھر بڑھ گئی ہیں۔ آج نیب لاہور نے ان کی صاحبزادی مریم نواز اور دونوں صاحبزادوں کو چودھری شوگر ملز کی خریداری پر وضاحت کیلئے طلب کر رکھا تھا۔

وہ اپنے شوہر کیپٹن ر صفدر کے ہمراہ نیب لاہور آفس آئیں۔ نیب لاہور کی جانب سے پوچھے گئے کئی سوالات کا وہ تسلی بخش جواب نہ دے سکیں جس پر انہیں سوالنامہ تھما کر 8 اگست کو دوبارہ طلب کر لیا گیا۔

نیب لاہور نے مریم نواز سے شیئرز کی خریداری سے متعلق بھی سوالات کئے۔ چودھری شوگر ملز کی خریداری کیسے ہوئی؟ وہ لگ بھگ 40 منٹ تک نیب آفس میں موجود رہیں۔ انہیں 8 اگست کو دوبارہ ریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی۔

واضح رہے مریم نواز چودھری شوگر ملز کی سب سے بڑی شیئر ہولڈر ہیں۔ وہ چودھری شوگر ملز کے 1 کروڑ 24 لاکھ 14 سو 55 شیئرز کی مالکہ ہیں۔ انہیں سعید سیف الجبر بن سعود کی طرف سے بھی 94 لاکھ شیئرز منتقل ہوئے۔ شیخ ذکاء الدین سے بھی 20 لاکھ 17 سو شیئرز منتقل ہوئے جبکہ ہانی احمد جمجون نے بھی انہیں کچھ شیئرز منتقل کئے۔

متعلقہ خبریں

سندھ میں لڑکی کا جج پر مبینہ زیادتی کا الزام

سیہون میں دوسری شادی کے لئے فرار ہونے والی لڑکی نے ایڈیشنل مجسٹریٹ پر عدالتی چیمبر میں زیادتی…

3 گھنٹے

حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ سے مستفید افسران کو بر طرف کر…

حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے 4 افسران کو نوکری سے فارغ کر دیا…

8 گھنٹے

لاہور میں آوارہ کتے نے 17 بچوں سمیت 27 افراد کو کاٹ…

صوبائی دارلحکومت لاہور کے علاقہ چونگی امر سدھو میں آوارہ کتے نے 27 افراد کو کاٹ لیا، کتے…

9 گھنٹے

آٹا کیوں مہنگا ہوا، عمران خان نے نوٹس لےلیا

وزیر اعظم عمران خان نے جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کو آٹے کی قمتیوں میں کمی کا ٹاسک…

1 دن

تازہ ترین

خواجہ سرا کے لئے الگ جیل بنانے فیصلہ

جیلوں میں قیدیوں کی حالت زار کے حوالے سے اسلام آبادہائی کورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی،جیلوں میں…

34 منٹ

سترسال میں سب سے زیادہ آٹے کی قیمت ہے، مل بھی نہیں…

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ان ہاوس تبدیلی آئینی ،قانونی اور…

50 منٹ

بھارت اپنا گھر ٹھیک کرے، ہمیں مشورہ نہ دیں۔ پاکستان

پاکستان دفتر خارجہ کی جانب سے بھارت کے سفارتکار کو طلب کر کے پاکستان میں اقلیتوں سے متعلق…

1 گھنٹہ

عمران خان نے گندم پیدا کرنے والے ملک کو درآمد کرنے والا…

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان وہ ملک تھا جو گندم…

2 گھنٹے
پیپلزپارٹی کا آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی مشروط حمایت کا اعلان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے