بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

22-July-2019

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا فیصلہ موخر

217 Views 0 3 مہینے
Posted at 30 اپریل-2019

مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا فیصلہ موخر کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی تجویر دی تھی لیکن عمران خان نے اضافہ کرنے سے ابھی انکار کر دیا ہے اورپٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کا معاملہ ای سی سی کو بھجوا دیا ہے اور کہا گیا اس کو دوبارہ دیکھے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کو عوام کا احساس ہے اسی لئے ہی انہوں نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ موخر کردیا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ امریکہ نے ایران پر پابندیاں لگائی ہیں اسی لئے عالمی منڈی میں سپلائی کا خلا بڑھا اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔اور عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے سے ہمارے جیسے ملکوں پر اثر پڑا ہے۔

یاد رہے کہ اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں 14روپے سے زیادہ اضافہ کی تجویز دی تھی اور اس کے علاوہ مٹی کا تیل اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کی بھی سمری بھیجی تھی جس پر عمران خان نے ابھی منظوری دینے سے انکار کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں

اداکار محسن عباس نے قرآن پر ہاتھ رکھ…

اداکار محسن عباس کا کہنا ہے کہ وہ دوسری شادی کرنا چاہتے تھے اور پہلی بیوی فاطمہ سہیل…

24 گھنٹے

محسن عباس حیدر نے کس لڑکی کے چکر…

ادکار اور گلوکار محسن عباس حیدر کی اہلیہ فاطمہ سہیل نے الزام لگایا ہے کہ محسن ان کو…

1 دن

لیڈی ڈاکٹر کی خودکشی، والدین کا قانونی کاروائی…

لاہور کے علاقے ہربنس پورا میں میڈیکل کی طالبہ نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔ لڑکی کی…

1 دن

نئے پاکستان میں استاد کی تعظیم

صوبہ پنجاب کے علاقے بورے والا میں ایک اور پولیس گردی کا واقعے سامنے آیا جہاں پولیس کانسٹیبل…

1 دن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے