بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

22-July-2019

پانچ سو ارب کی وصولیاں بڑھائی جائیں گی

225 Views 0 3 مہینے
Posted at 30 اپریل-2019

اسلام آباد۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات لگ بھگ طے پا گئے ہیں۔ اب ان پر دستخط ہونا باقی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کے دوران عالمی معاشی اداروں کے سربراہوں کے ساتھ ملاقات بھی قرضوں کا معاملہ زیر غور آیا۔ شنید یہی ہے کہ اگلے ماہ پاکستان آئی ایم ایف کے پروگرام میں چلا جائے گا۔ آئی ایم ایف کی جانب سے 500 ارب کی مزید وصولیاں بڑھانے کی شرط پر پاکستان نے بھی رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔ ماہرین معیشت ملک میں مہنگائی کے نئے طوفان کی پیش گوئی کر رہے ہیں۔


فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے

آئی ایم ایف سے مذاکرات میں ٹیکس وصولیاں 500 ارب روپے تک بڑھانے کا وعدہ تو کر لیا گیا ہے مگر ٹیکس وصولیاں بڑھانے کی خاطر پاکستان کو کیا کیا پاپڑ بیلنے پڑیں گے۔ اس کا سوچ کر ہی عوام کو جھرجھری آ جاتی ہے۔ ان شرائط کو ماننے سے جی ایس ٹی کی شرح 1 فیصد اضافے سے 18 فیصد تک بڑھائی جا سکتی ہے۔ مختلف اشیاء پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے۔ پرتعیش اشیاء پر درآمدی ڈیوٹی مزید بڑھائی جائے گی۔ اس کے علاوہ ریگولیٹری اور کسٹم ڈیوٹی بھی بڑھائی جا سکتی ہے۔


تنخوار دار طبقے کے ٹیکس سلیب میں تبدیلی پر غور

نان فائلر کیلئے بھی کوئی اچھی خبر نہیں ہے۔ ان پر ٹیکسوں کا بوجھ مزید بڑھ سکتا ہے۔ تنخوار دار طبقے کے ٹیکس سلیب میں تبدیلی پر بھی غور ہو سکتا ہے جو پہلے 12 لاکھ روپے تک لاگو کیا گیا ہے۔ اب اسے چار لاکھ تنخواہ والوں پر بھی لاگو کیا جا سکتا ہے۔ پٹرولیم لیول میں اضافے کا بھی آپشن موجود ہے۔ سبسڈی کا خاتمہ کرنے سے بجلی اور گیس مزید مہنگی ہو جائے گی۔

متعلقہ خبریں

طالبان کو جنگ بندی پر راضی کرنے کیلئے…

اسلام آباد۔ اگلے سال امریکہ کا صدارتی انتخاب ہونے جا رہاہے۔ صدر ٹرمپ دوسری ٹرم کیلئے امریکی صدر…

6 گھنٹے
طالبان کو جنگ بندی پر راضی کرنے کیلئے امریکہ پاکستان کے کردار کا خواہش مند

واٹس ایب پر تفتیشی پولیس افسران کو ہیبت…

لاہور۔ نیب لاہور پنجاب پولیس کیخلاف گجرات، ساہیوال اور شیخوپورہ ریجنز میں حکومتی خزانے کو اربوں روپے کا…

7 گھنٹے
واٹس ایب پر تفتیشی پولیس افسران کو ہیبت ناک نتائج کی دھمکیوں کا انکشاف

ایف بی آر کو جولائی کے پہلے تین…

کراچی۔ آئی ایم ایف کی منظوری اور وفاقی بجٹ کی منظوری کے بعد ہر پاکستان کو ٹیکس نیٹ…

7 گھنٹے
ایف بی آر کو جولائی کے پہلے تین ہفتوں میں 181 ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں

مون سون بارشوں کی وجہ سے دریاؤں کے…

مظفر آباد۔ مون سون کا آغاز ہوتے ہی آزاد کشمیر کے دریاؤں میں ابال آنا شروع ہو جاتا…

7 گھنٹے
مون سون بارشوں کی وجہ سے دریاؤں کے کنارے رہنے والے کشمیری رہائشیوں کیلئے وا رننگ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے