بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

19-May-2019

نوائے وقت گروپ کی مالکن کا سنیئر صحافی کے خلاف مقدمہ

124 Views 0 2 ہفتے
Posted at 8 مئی-2019

سینئر صحافی خواجہ فرخ سعید کے خلاف فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے مقدمہ درج کیا ہے۔ ان کے خلاف مقدمہ نوائے وقت گروپ کی مالکن رمیزہ نظامی کی درخواست پر ہوا۔

رمیزہ نظامی نے درخواست میں موقف اپنایا کہ سوشل میڈیا پر سینئر صحافی خواجہ فرخ سعید ان کے خلاف مہم چلا رہیں ہیں ان کی تصاویر استعمال کر کے ان کی شہرت کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔ درخواست کے متن کے مطابق رمیزہ نظامی کے خلاف مہم میں چند افراد کا گروہ شامل ہے جن میں اعظم بابر، احمد جمال، جنید ملک، نعیم ملک اور محمود نعیم شامل ہیں۔
ایف آئی اے کی جانب سے سینئر صحافی پر مقدمے کے بعد صحافی برادری میں تشویش کی ایک نئی لہر دوڑ ائی۔

واقع کے فوری بعد پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے سیکریٹری جنرل رانا عظیم، صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری اور صدر ایمرا آصف بٹ سینئر صحافی فرخ سعید سمیت دیگر افراد سے اظہار یکجہتی کے لیے ایف آئی اے سائبر کرائم برانچ پہنچے۔ اور واقعے کی شدید مذمت کی۔

یاد رہے کہ خواجہ فرخ سعید نوائے وقت گروپ میں لمبے عرصے تک کام کیا۔ چند ماہ پہلے نوائے وقت گروپ کے ٹی وی چینل وقت کو بند کرکے تمام ملازمین کو فارغ کردیا گیا۔ نوائے وقت اخبار کے ایک رپورٹر نے نام ظاہر نہ کرنے پر بتایا کہ اخبار کے ملازمین کو بھی گزشتہ تین ماہ سے تنخواہ نہیں ملی ہے۔ جس کی وجہ سے ملازمین میں گہری تشویش پائی جاتی ہے۔رپورٹر کے مطابق خواجہ فرخ سعید ایک محرک بن کر سامنے آئے۔ اور ان کی سوشل میڈیا پر مہم ملازمین کیلئے آواز بلند کرنے جیسی ہے۔

file photo

عمران خان کی حکومت آنے کے فوری بعد چند اشتہارات بند اور کچھ کی قیمتیں کم کرنے کے بعد پاکستان کی میڈیا صنعت مشکل دور سے گزر رہی ہے۔ صرف نوائےوقت ہی نہیں جنگ گروپ جیسے ادارے میں بھی ملازمین کو کئی ماہ کی تنخواہیں نہیں دی گئی۔

متعلقہ خبریں

یہ پی ٹی آئی ایم ایف کی حکومت…

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ یہ پی ٹی آئی نہیں بلکہ پی…

1 ہفتہ

ہم اس وقت میو ہسپتال کی ایمرجنسی میں…

تحریر۔ کرن ضیا خان جی اس وقت ہم میو ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں پہنچ چکے ہیں جہاں…

2 ہفتے

پچاس کروڈ دو مودی کا سر لو

بھارت کے سابق فوجی اہلکار تیج بہادر نے 50کروڑ روپے کے بدلے نریندر مودی کو قتل کرنے کا…

2 ہفتے

مصباح الحق کی ہتھوڑا ڈرائیو

سابق کپتان مصباح الحق نے کرکٹ میں ایک نئی شارٹ متعارف کرا دی ہے جسے ہتھوڑا ڈرائیو کہتے…

2 ہفتے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے