بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

20-August-2019

صحافی آفتاب اقبال کے بھائی نے کرپشن میں سیاستدانوں کو بھی مات دے دی

712 Views 0 3 ہفتے
Posted at 1 اگست-2019

قسط 1

معروف صحافی اور آپ نیوز کے اینکر آفتاب اقبال کے بھائی جنید اقبال کرپشن میں سیاستدانوں کو بھی پیچھے چھوڑ گئے۔ بینک ملازم کے عہدے سے ریٹائرڈ بھائی کو آفتاب اقبال نے چینل کا منیجنگ ڈائریکٹر بنوایا، کروڈوں کی مبینہ کرپشن پر چینل سے فارغ کر دیا گیا۔

پاکستان میڈیا انڈسٹری کی تاریخ کی سب سے بڑی کرپشن منظر عام پر آئی ہے اور اس کے پیچھے کوئی دوسرا نہیں، معروف اینکر آفتاب اقبال کے بھائی جنید اقبال ہیں۔ چینل میں مختلف عہدوں پر میرٹ سے ہٹ کر بیٹی، بھتیجے، بھتیجی اور دیگر رشتے داروں کو نوکری دینے پر آفتاب اقبال پر بھی انگلیاں آٹھ رہیں ہیں۔ اس کی تفصیل اگلی قسط میں بتائے گے۔ آج آفتاب اقبال کے بھائی کی کرپشن کی تفصیلات جانئیے۔

کہاں کہاں کرپشن ہوئی

پاکستان میڈیا انڈسٹری میں سب سے مہنگا چینل آپ نیوز ہے جس پر اب تک دو ارب 25 کروڈ روپے خرچ ہوئے اور تمام خریدوفروخت چینل کے ایم ڈی یعنی آفتاب اقبال کے بھائی جنید اقبال کے ہاتھوں سے ہوئی۔ یاد رہے کہ اتنی زیادہ سرمایہ کاری کے باوجود چینل کی زاتی عمارت ہے نہ گاڑیاں اور نہ ہی اسٹوڈیو کے آلات۔ بلکہ تین اسٹوڈیو آفتاب اقبال نے اپنے فارم ہاؤس میں چینل کے روپوں سے بنائے۔
آفتاب اقبال کے بھائی جنید اقبال نے ایک بے نامی کمپنی بنائی اور چینل کی ٹرانسپورٹ کا معاہدہ مہنگے داموں اسی کمپنی سے کیا۔
جنید اقبال آپ نیوز سے ایک مرتبہ پہلے بھی فارغ کئیے گئے تھے اس وقت ان پر لڑکیوں کو میرٹ کے بغیر ترقی دینے کا الزام تھا مگر آفتاب اقبال اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے جنید اقبال کو دوبارہ آپ نیوز میں ایم ڈی کے ہی عہدے پر لائے۔

twitter

اسپانسرز کو ہر طرف سے نقصان ملنے پر آڈٹ کرایا گیا جس پر جنید اقبال کروڈوں روپے کی بے قاعدگیوں کے مرتکب پائے گئے۔ زرائع کے مطابق درجنوں ایسے ملازمین کو بھی تنخواہیں دی جا رہی تھی تو چینل کا حصہ بھی نہیں تھے۔
یاد رہے کہ جنید اقبال کا کوئی میڈیا بیک گراؤنڈ نہیں مگر انہیں آفتاب اقبال کی سفارش پر 25 لاکھ تنخواہ، ماڈل ٹاؤن میں گھر، تین گاڑیاں اور ملازمین کی فوج دی گئی تھی۔

آفتاب اقبال نے کہاں اثرورسوخ استعمال کیا

یہ تو صرف افتاب اقبال کے بھائی کی کرپشن ہے، خود معروف صحافی نے بھی اپنی نا تجربہ کار بیٹی اور دیگر رشتے داروں کو کس عہدوں پر لاکھوں کی تنخواہوں پر نوکریاں بانٹی، اس کی تفصیل اگلی قسط میں ملحاظہ فرمائے گا۔

متعلقہ خبریں

لڑکی سے لڑکی بن کر ملنے ایا وکیل…

رحیم یار خان میں لڑکی کا روپ دھارنے والا وکیل جوتوں کی وجہ سے پکڑا گیا۔ اہل محلہ…

33 منٹ

پسند کی شادی کرنے پر بھائی نے بہنوئی…

لاہور میں پسند کی شادی کرنے پر لڑکے نے بہنوئی اور بہن پر گولیوں برسا دی۔ بہنوئی ہلاک…

1 دن

فریال تالپور کی سہولیات کیلئے احتساب عدالت میں…

اسلام آباد۔ میگا منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری…

1 دن
فریال تالپور کی سہولیات کیلئے عدالت میں درخواست

دیربالا بم دھماکے میں 4 افراد جاں بحق

دیر بالا۔ دہشت گردی کیخلاف سب سے زیادہ قربانیاں خیبرپختونخوا نے دی ہیں۔ اب بھی یہ صوبہ دہشت…

1 دن
دیر بالا بم دھماکے میں 4 افراد جاں بحق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے