بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

20-May-2019

جے آئی ٹی تحقیقات نے کیس کی شکل ہی بدل کر رکھ دی

57 Views 0 3 ہفتے
Posted at 30 اپریل-2019

اسلام آباد۔ آئینی اعتبار سے کسی بھی معاملے پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا اختیار وفاقی حکومت کے پاس ہے۔ حکومت کے غیر سنجیدہ ہونے کی صورت عدالت کو جوڈیشل کمیشن بنانے کا اختیار ہے۔درخواست گزار نے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کیلئے پہلے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا لیکن ہائیکورٹ نے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی استدعا مسترد کر دی۔ اب درخواست مقتول خلیل کے بھائی جلیل کی طرف سے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی ہے۔ اس درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ جے آئی ٹی تحقیقات نے کیس کی شکل ہی بدل کر رکھی ہے۔ سانحہ ساہیوال کی تحقیقات حقائق کو مدنظر رکھ کر نہیں کی گئی۔


وفاق، وزارت داخلہ، وزیراعلٰی پنجاب، آئی جی پنجاب اور دیگر کو فریق بنایا گیا

جے آئی ٹی نے ویڈیوز سمیت دیگر شواہد کو مدنظر نہیں رکھا۔ اس واقعہ کے اہم گواہوں کو بھی زیر غور نہیں لایا گیا۔ سانحہ ساہیوال جے آئی ٹی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے وفاق، وزارت داخلہ، وزیراعلٰی پنجاب، آئی جی پنجاب اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ استعمال شدہ اسلحہ گولیوں کے خول قبضے میں نہیں لئے گئے۔ سی ٹی ڈی نے بھی وقوع پر موجود شواہد ضائع کر دئیے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ واقعے کی تحقیقات جوڈیشل کمیشن قائم کرے۔

متعلقہ خبریں

ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر نے جلتی پر تیل…

شنگھائی۔ چین اورامریکہ کے درمیان بڑھتے ہوئے معاشی جنگ میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ چینی انڈسٹریز…

5 گھنٹے
ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر نے جلتی پر تیل کا کام کر

گاڑیوں میں سیفٹی بیگ نصب کرنے کا مطالبہ

لاہور۔ ہمارے پنجاب اسمبلی کے کئی اراکین ایسے ہیں جنہیں خیر سے کبھی تقریر کرنے کی توفیق نہیں…

7 گھنٹے
گاڑیوں میں سیفٹی بیگ نصب کرنے کا مطالب

اورنج ٹرین منصوبہ ہنوز مکمل نہ ہو سکا

لاہور۔ لاہور کا میگا پراجیکٹ اورنج لائن منصوبہ سابق حکومت کے دور میں مطلوبہ مدت کے اندر مکمل…

8 گھنٹے
اورنج ٹرین منصوبہ ہنوز مکمل نہ ہو سکا

عافیہ کا مقدمہ بیرون ملک قید پاکستانیوں کے…

اسلام آباد۔ امریکی جیل میں قید پاکستان کی بیٹی عافیہ صدیقی کو پاکستانی لانے کے بارے میں طویل…

9 گھنٹے
عافیہ صدیقی کا مقدمہ بیرون ملک قید پاکستانیوں کے کیس سے منسلک کرنے کا حکم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے