بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

11-December-2019

بارشوں سے ایک ہی گھر کے سات افراد جاں بحق

paktv Avatar
319 Views 0 5 مہینے
Posted at 17 جولائی-2019

آسمان پر بادل اور پھر مینا برسنا بہت سے لوگوں کو سہانا لگتا ہے مگر اکثر یہ بارشیں کچے گھر کے مکینوں سے چھت ہی نہیں سر کا سایہ بھی چھین لیتی ہیں۔ شیخوپورہ کے علاقے کوٹ عبدالمالک فضل پورہ میں غریب مزدور کے سات اہلخانہ چھت گرنے سے موت کی نیند سو گئے۔

شیخوپورہ کے علاقے کوٹ عبدالمالک میں مسلسل بارشیں غریب مزدور کے لئیے قیامت لائی۔ 40 سالہ مزدور کامران اہلخانہ کے ساتھ اپنے دو منزلہ گھر میں رہتا تھا۔ بارشوں اور قریبی گھروں کی چھت کا پانی کامران کی چھت پر جمع ہوتا رہا اور اچانک عمارت زمین بوس ہو گئی۔

چھتیں گرنے کے نتیجے میں چالیس سالہ کامران، 35 سالہ اہلیہ کوثر، تین بیٹیاں جن میں 13سالہ بسمہ، 10سالہ الشبہ، 16 سالہ مقدس اور دو بیٹے 5سالہ بیت اللہ اور 7سالہ عبداللہ زندگی کی بازی ہار گئے۔ واقعے کو دیکھ کر اہل محلہ میں سوگ کا عالم تھا۔ میتوں کو گلی میں رکھا گیا اور ایک گھر کے اتنے جنازے اٹھنے کے منظر نے ہر آنکھ اشکبار کر دی۔

مزدور کامران کے والد اور بھائی کے مطابق واقعہ رات ایک بجے پیش ایا۔ چھت گرنے کی زوردار آواز سے اہل محلہ جاگ اٹھے۔ سب نے مل کر ملبہ ہٹایا۔ مرحوم کامران کے بھائی محمد عثمان نے نم آنکھوں سے کہا کہ ساری رات اپنوں کی لاشیں ڈھونڈتے رہے۔ قیامت خیز رات کیسے گزری لفظوں میں بیان نہیں کی جا سکتی۔

متعلقہ خبریں

حاصل بزنجو کے الزامات پر فوج کا کرارا جواب

پاکستان فوج کے ترجمان نے اپوزیشن کے امیدوار چیئرمین سینٹ حاصل بزنجو کی جانب سے آئی ایس آئی…

4 مہینے

محمد عامر کے بعد ایک اور بڑا بولر ٹیسٹ کرکٹ چھوڑ گیا

فاسٹ بولر وہاب ریاض نے بھی ٹیسٹ کرکٹ کو خیر باد کہنے کا فیصلہ کر لیا۔ پاکستان کرکٹ…

4 مہینے

حمزہ شہباز نے نیب کو بڑا چیلنج کر دیا۔

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے بڑا دعویٰ کر دیا۔ بولے کہ نیب ان کے خلاف…

4 مہینے

کلبھوشن کو قونصلر رسائی دینے کا فیصلہ

اسلام آباد۔ پاکستان کی طرف سے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو سزائے موت کی سزا کیخلاف انڈیا نے…

4 مہینے
بھارت نے کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی کا پہلا موقع گنوا دیا

تازہ ترین

بھارت میں قائداعظم کی جیت، گاندھی ہار گیا

بھارت میں متنازع بل نے ہلچل مچا دی۔ سیاستدان بھی بول پڑے کہ وزیراعظم نریندر مودی کے اس…

2 گھنٹے
بھارت میں قائداعظم کی جیت، گاندھی ہار گیا

امریکہ نے راوانوار کے داخلے پر پابندی لگادی

انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر امریکہ نے انسانی حقوق کو پامال کرنے والے افراد کی…

3 گھنٹے

آٹوسیکٹرمیں معاشی بحران،متعدد بڑی کمپنیاں بندہوگئیں

تفصیلات کے مطابق موجودہ معاشی حالات کے پیش نظر روپے کی قدر میں کمی اور بار بار گاڑیوں…

4 گھنٹے

حکومت کا عوام کو 342ارب روپے کی سبسڈی دینے کا فیصلہ

وزیر اعظم عمران خان کا کسانوں کےلئے بڑا رلیف،مختلف شعبوں میں 342ارب روپے کی سبسڈی دینے کا اعلان…

5 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے