بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

25-August-2019

ایوان میں میرے ساتھ سوتیلوں والا سلوک کیا جاتا ، بلاول بھٹو

251 Views 0 3 مہینے
Posted at 10 جون-2019

آصف علی زرداری کی گرفتاری کے بعد ان کے بیٹے بلاول بھٹو زرداری ایوان میں پہنچے ہی تھے کہ اپوزیشن اپنی سیٹوں سے اٹھ کر حکومت اور نیب کے خلاف نعرے بازی شروع کر دی اور مطالبہ کیا کہ بلاول بھٹو کو سب سے پہلے بولنے کا موقع دیا جائے

ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ شیخ رشید کے بعد بلاول کو بولنے کا موقع دیا جائے گا لیکن اپوزیشن نے بضد ہو گئی کہ پہلے بلاول کو بولنے کا موقع دیا جائے جس کے بعد اپوزیشن نے مسلسل نعرے بازی شروع کر دی اور ڈائیس کا گھیراو کر لیا

اپوزیشن کی جانب سے جاری اختجاج پر ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ انھوں نے شیخ رشید کا نام پکار چکے ہیں انھیں دو منٹ بولنے دیا جائے اس کے بعد بلاول کی باری آئے گی ۔ڈپٹی سپیکر نے یہ بھی کہہ کہ اگر ایوان کی کاروائی پرامن نہ رہنے دی گئی تو کاروائی ملتوی بھی کی جاسکتی ہے لیکن اپوزیشن کی جانب سے ایک بھی نہ سنی گئی

شیخ رشید بھی اپوزیشن کا رویہ دیکھ کر ڈٹ گئے اور ایوان میں کہا مجھے بولنے کا موقع دیا جائے اگر مجھے نہ بولنے دیا گیا تو میں کسی کو بولنے نہیں دو گا ۔

ایوان جب مچھلی منڈی کا منظر پیش کرنے لگی تو ڈپٹی سپیکر نے ایوان کی کاروائی منگل کی صبح 9 بجے تک ملتوی کر دی۔

ایوان کے باہر آکر بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ڈپٹی سپیکر نے دوسری بار لاڑکانہ کے اہم این اے کو بولنے کا موقع نہیں دیا حتی کہ ان سے پہلے اسد عمر کو بھی بولنے کا موقع دیا گیا اور شیخ رشید کو بھی ۔ڈپٹی سپیکر کی جانب سے ان کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے

متعلقہ خبریں

وسیم اختر کی واڈا کے بیان پر وفاقی…

کراچی۔ کراچی ایک ایسا میٹروپولیٹن شہر ہے جو پچھلے کئی سال سے مسائلستان بنا ہوا ہے۔ کراچی کے…

20 گھنٹے
وسیم اختر کی واڈا کے بیان پر وفاقی حکومت سے علیحدگی کی دھمکی

مودی تم سری نگر میں جلسہ کر کے…

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول نے اسکردو میں جلسہ کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو چیلنج…

3 دن

حکومت کا نیب قانون میں ترمیم لانے کا…

اسلام آباد۔ نیب کا ادارہ مشرف دور میں حریفوں کو کنٹرول کرنے کیلئے وجود میں لایا گیا۔ بعد…

4 دن
حکومت کا نیب قانون میں ترمیم لانے کا فیصلہ

قائمہ کمیٹی نے سول پروسیجر ترمیمی بل منظور…

اسلام آباد۔ بہت دیر کر دی مہربان آتے آتے۔ پی ٹی آئی حکومت کو قائم ہوئے ایک سال…

4 دن
قائمہ کمیٹی نے سول پروسیجر ترمیمی بل منظور کر لیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے