بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

07-August-2020

پولیس کے پہنچنے پر10 لاکھ روپے کی ڈکیتی 25 لاکھ میں تبدیل

Iqra Khan Iqra Khan
57 Views 0 2 ہفتے
پولیس کے پہنچنے پر10 لاکھ روپے کی ڈکیتی 25 لاکھ میں تبدیل
SAMAA
Posted at 20 جولائی-2020

کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں سگریٹ کمپنی کی سپلائی وین سے درجن سے زائد مسلح ملزمان نے لاکھوں روپے لوٹ لئے۔

ایس ایس پی کورنگی فیصل عبداللہ چاچڑ کے مطابق دوپہر کے وقت کورنگی انڈسٹریل ایریا سے سگریٹ کمپنی کی ڈسٹریبیوشن وین کے عملے نے مددگار 15 پولیس کو اطلاع دی کہ درجن سے زائد مسلح ملزمان انہیں یرغمال بنا کر 10 لاکھ روپے کیش لوٹ کر فرار ہوگئے۔

ایس ایس پی کے مطابق مددگار 15 پولیس کا عملہ اور کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے کی پولیس موبائل فوری طور پر موقع پر پہنچی تو وین کے عملے نے 25 لاکھ روپے لوٹے جانے کا دعوی کر دیا۔

پولیس کے مطابق وین کے عملے کا کام مختلف علاقوں میں اپنی فرنچائز پر سپلائی کرکے ملنے والا کیش اپنے دفتر لے جانا ہوتا ہے مگر لٹنے والوں کا دعویٰ ہے کہ وہ یہ رقم بینک میں جمع کرانے کیلئے جا رہے تھے۔

ایس ایس پی فیصل عبداللہ کے مطابق واردات کے وقت وین کے ساتھ مسلح سیکیورٹی گارڈ موجود تھا مگر حیرت انگیز طور پر سیکیورٹی گارڈ نے مزاحمت نہیں کی۔

گارڈ فائرنگ نہ کر دے، اس خدشے کے پیش نظر ڈاکو عام طور پر ایسی وارداتوں میں اسلحہ بھی لوٹ کر لے جاتے ہیں مگر اس واردات میں ایسا بھی نہیں ہوا۔

پولیس کے مطابق واردات کے بعد فرار ہونے والے ملزمان پر وین کے سیکیورٹی گارڈ نے فائرنگ نہیں کی۔ کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس نے معاملے کی چھان بین شروع کر دی ہے۔

متعلقہ خبریں

ماں باپ نے 10سالہ بیٹے کو آگ لگا دی

بہاولپور میں مبینہ طور پر ماں نے دوسرے شوہر کے ساتھ مل کر اپنے 10سالہ بیٹے کو آگ…

2 دن
ماں باپ نے 10سالہ بیٹے کو آگ لگا دی

راستہ نہ دینے پرتلخ کلامی میں ایک شخص ہلاک ہو گیا

کراچی کے علاقہ گلشن اقبال ضیا کالونی میں راستہ نہ دینے پر جھگڑے کے دوران ایک شخص ہلاک…

4 دن
راستہ نہ دینے پرتلخ کلامی میں ایک شخص ہلاک ہو گیا

گونگی بہری 11سالہ بچی سے زیادتی، پولیس کا میڈیکل کرانے سے انکار

سندھ کے ضلع بدین کے علاقے ٹنڈو غلام علی میں بااثر شخص کی جانب سے گونگی بہری لڑکی…

6 دن
گونگی بہری 11سالہ بچی سے زیادتی، پولیس کا میڈیکل کرانے سے انکار

جنگل کے تنازع پر فائرنگ میں 10 افراد جاں بحق

دیربالا کے علاقے چراگلئی میں جنگل کے تنازع پر فائرنگ میں 10 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ڈی…

1 ہفتہ
جنگل کے تنازع پر فائرنگ میں 10 افراد جاں بحق

تازہ ترین

بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ سے 18 سالہ لڑکی شہید اور…

1 دن
بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران…

یوم استحصال کشمیر کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس جاری ہے۔…

1 دن
مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران خان

مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ…

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ کر اپنی جماعت بی…

1 دن
مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیا

جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ…

جسٹس قاضی فائز عیسی نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ ہمیں اللہ سے زیادہ…

1 دن
جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے